Gujrat Waste Management Company

Gujrat Waste Management Company Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gujrat Waste Management Company, Government Official, Deputy Commisioner Complex, Gujrat.

ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی معاونت پر چیئرمین گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امجد پرویز بٹ کی سربراہی میں وفد کا سالڈ ویسٹ می...
28/10/2022

ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی معاونت پر چیئرمین گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امجد پرویز بٹ کی سربراہی میں وفد کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سیالکوٹ کا دورہ، سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکنگ اور ماڈل کا جائزہ لیا، کمپنی کے افسران نے بریفنگ دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امجد پرویز بٹ نے کہا کہ گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے کمپنی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری اور ہیومن ریسورس سے لیس کیا جائے گا انہوں نے کہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی زیرو ویسٹ پالیسی پر کام کرے گی شہر کا 100فی صد سالڈ ویسٹ ڈمنگ سائٹ پہنچایا جائے گا انہ نے کہا کمپنی میں تمام بھرتیاں اور تمام کنٹریکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قیام سے شہریوں کے صفائی کے حوالے سے تمام شکایات حل ہوجائیں گی گجرات شہر کو صاف اور خوبصورت بنائیں گے۔

گجرات: () ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ...
25/10/2022

گجرات: () ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کام کا آغاز کردیا ہے،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی زیرو ویسٹ پالیسی کے تحت کام کرے گی شہر کا 100 فی صد سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پہنچایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا،چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امجد پرویز بٹ اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گجرات شہر کی اشد ضرورت تھی، کمپنی کے قیام سے قبل صرف 38 فی صد سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پہنچایا جارہاہے،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری سے لیس کیاجائے گا،کمپنی میں سینئر مینجمنٹ سمیت تمام بھرتی میرٹ پر ہوں گی انہوں نے کہا کہ کمپنی کی ورکنگ شہر بھر سالڈ ویسٹ کے مسائل حل کئے جارہے ہیں

گجرات: () وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا باقاعدہ قیام کیا جا چکا ہے، گجرات و...
25/10/2022

گجرات: () وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا باقاعدہ قیام کیا جا چکا ہے، گجرات ویسٹ منجمنٹ کمیٹی کے قیام عمل میں کے بعد آج چیئرمین امجد پرویز بٹ اور ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اہم فیصلے کے گئے، انہوں نے کہا ہے کہ گجرات میں سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جدید تقاضوں پر مبنی کمپنی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت شہر سمیت ملحقہ علاقوں، گلی محلوں میں صفائی کے انتہائی اقدامات مکمل کے جایں گے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین امجد بٹ نے کہا کہ گجرات ویسٹ منجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام سالڈ ویسٹ کو ماحولیاتی تقاضوں کے مطابق ڈمپ کیا جائے گا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں چیئرمین امجد پرویز بٹ، ڈائریکٹر محمد جاوید اقبال، ڈائریکٹر طارق سرمد، ڈائریکٹر عرفان عاشق، ڈائریکٹر عبدل وہاب، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، چیف فنانس آفیسر محمد اشہر، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، سمیت ایم سی کے اسفران نے شرکت۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گجرات شہر کی اشد ضرورت تھی کمپنی کے قیام سے پہلے میونسپل کارپوریشن شہر کا صرف 38 فیصد سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پہنچا رہی تھی جبکہ گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام عمل میں لاتے ہوئے 100 فیصد ویسٹ کو ٹھکانے لگایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ شہر کی ضروریات کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے لئے مشینری، ہیومن ریسورس اور دفاترکے قیام کے لئے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں،کمپنی میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر بھر میں اپنے سالڈ ویسٹ کولیکشن پوائنٹس قائم کرے جہاں سے زیرو سالڈ ویسٹ پالیسی کے تحت شہر بھر سے تمام،سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پہنچا کر شہریوں کو بہترین ماحول فراہم کیاجا سکے گا

Address

Deputy Commisioner Complex
Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat Waste Management Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share