05/08/2026
📅 مورخہ: 05-08-2026
🎉 ضلع گجرات کے لیے ایک اور تاریخی اعزاز!
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ضلع گجرات کے تحت منعقدہ آل پنجاب آؤٹ ڈور کیمپنگ اینڈ کوکنگ مقابلہ میں ضلع گجرات کے دو اداروں نے مشترکہ تیسری پوزیشن (Joint 3rd Position) حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کر دیا۔
🏕️ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سرائے عالمگیر، ضلع گجرات
🏕️ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ، ضلع گجرات
یہ شاندار کامیابی محترمہ روبینہ ناصر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری)، ضلع گجرات کی متحرک قیادت اور سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مسلسل کاوشوں کا بھی مظہر ہے۔
اس تاریخی کامیابی پر دونوں اداروں کے معزز پرنسپلز، اساتذہ کرام، طلبہ اور والدین کو دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ کامیابیوں کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے۔