PML Fan

PML Fan Pakistan Muslim League Fan Page. Working for the prosperity of People of Pakistan Under the Leadership of Ch Salik Hussain MNA

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین صاحب کی ایران کے سفیر سے ملاقات اور اس سے متعلق اظہارِ خیال"ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ...
04/04/2024

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین صاحب کی ایران کے سفیر سے ملاقات اور اس سے متعلق اظہارِ خیال
"ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی۔ وزارت سنبھالنے پر انہوں نے مبارکباد دی۔ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے درمیان تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان اور ایران کو آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی تجویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایرانی سفیر نے پاکستان کو ایران کی وزارت کوآپریٹوز اور ڈائریکٹوریٹ دفاتر جیسے اداروں سے جوڑنے کی پیشکش کی ایسا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ محکموں کو باہمی روابط بڑھانے ہوں گے۔ ایران میں دی جانے والی فنی تربیت سے پاکستان بھی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ روزگار کے مواقع، افرادی قوت اور دیگر شعبہ جات میں بھی تعاون بڑھانا ضروری ہے۔ رضا امیری مقدم نے بتایا کہ ایرانی صدر جلد وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے میں تجارتی، سیاحتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے معاہدے کیے جائیں گے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کو جلد از جلد بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔"

وفاقی وزیر سمندر پارکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات . ایران کے ...
03/04/2024

وفاقی وزیر سمندر پارکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات . ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے چودھری سالک حسین کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی جس وفاقی وزیر کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ایرانی سفیر نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر کے جلد پاکستان کا دورہ کرنے سے متعلق تفصیلاً بات چیت کی ۔

اس موقع پر چوہدری سالک حسین صاحب کا کہنا ہے کہ
پاک ایران دو ہمسایہ ملک ہیں ، دونوں کے درمیان تعاون بہت اہمیت کاحامل ہے۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی خوشی ہے ،پچھلے دنوں جو معاملات ہوئے ان پر افسوس بھی ہے۔ پاکستان اور ایران کو آئی ٹی کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان اور ایران کو روزگار کے مواقع ، افرادی قوت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا ہوگا۔ چار سال قبل پاکستان اور ایران کے درمیان اس حوالے سے ایک ایم او یو سائن ہوا تھا۔ مزید یہ کہ چاہتے ہیں کہ ایرانی صدر کے متوقع دورے میں اس اہم دستاویز پر دستخط کیے جائیں۔ ایران میں دی جانے والی فنی تربیت سے پاکستان بھی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ پاکستان اور ایران کی تجارت کو بڑھانا ہے تو اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔

ملاقات میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں تجارتی ، سیاحتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کرنے پر اتفاق ہوا ۔

03/04/2024

آج ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی۔ وزارت سنبھالنے پر انہوں نے مبارکباد دی۔ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے درمیان تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان اور ایران کو آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی تجویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایرانی سفیر نے پاکستان کو ایران کی وزارت کوآپریٹوز اور ڈائریکٹوریٹ دفاتر جیسے اداروں سے جوڑنے کی پیشکش کی ایسا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ محکموں کو باہمی روابط بڑھانے ہوں گے۔ ایران میں دی جانے والی فنی تربیت سے پاکستان بھی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ روزگار کے مواقع، افرادی قوت اور دیگر شعبہ جات میں بھی تعاون بڑھانا ضروری ہے۔ رضا امیری مقدم نے بتایا کہ ایرانی صدر جلد وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے میں تجارتی، سیاحتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے معاہدے کیے جائیں گے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کو جلد از جلد بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
Iran Embassy Islamabad

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین صاحب کی آذربائجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات پر اظہا...
03/04/2024

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین صاحب کی آذربائجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات پر اظہارِ خیال
"پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات ہوئی۔ وزارت سنھبالنے پر انہوں نے مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور آذربائیجان میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ورکرز کی سوشل سیکورٹی سے متعلق نیا معاہدہ کرنے اور ماضی میں ہونے والے ایم او یو کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ خضر فرہادوف نے آذربائیجان کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے تعاون کی درخواست کی جس کی انہیں مکمل یقین دھانی کروائی گئی۔ پاکستان بھی مستقبل میں تیل اور گیس کے شعبے میں آذربائیجان کی تجربہ کار افرادی قوت سے مستفید ہو سکتا ہے۔ خضر فرہادوف نے گزشتہ وزارت کے دوران آزربائیجان کے ساتھ ایل این جی کے معاہدے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا جس کے تحت پاکستان کو دنیا میں سب سے سستی ایل این جی فراہم کی گئی تھی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے۔ انشااللّٰہ یہ تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے اور پاکستان سے ہنر مند افراد کو آذربائیجان میں روزگار کے لیے بھیجا جائے گا۔ ہم خطے کی ترقی کے لیے تمام ممالک سے ہر شعبے میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے آذربائیجان ...
03/04/2024

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات
ملاقات میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے چودھری سالک حسین کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دو طرفہ امور اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے چوہدری سالک حسین صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں آذربائیجان کیلئے خصوصی طور پر آئی ٹی سیکٹر میں معیاری ہنرمند افرادی قوت مہیا کریں۔

اس کے علاؤہ سوشل سکیورٹی سے متعلق نیا معاہدہ کرنے اور مئی 2022ء میں لیبر ،روزگار کے مواقع اور سوشل پروٹیکشن سے متعلق ہونے والے ایم او یو کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

03/04/2024

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات ہوئی۔ وزارت سنھبالنے پر انہوں نے مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور آذربائیجان میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ورکرز کی سوشل سیکورٹی سے متعلق نیا معاہدہ کرنے اور ماضی میں ہونے والے ایم او یو کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ خضر فرہادوف نے آذربائیجان کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے تعاون کی درخواست کی جس کی انہیں مکمل یقین دھانی کروائی گئی۔ پاکستان بھی مستقبل میں تیل اور گیس کے شعبے میں آذربائیجان کی تجربہ کار افرادی قوت سے مستفید ہو سکتا ہے۔ خضر فرہادوف نے گزشتہ وزارت کے دوران آزربائیجان کے ساتھ ایل این جی کے معاہدے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا جس کے تحت پاکستان کو دنیا میں سب سے سستی ایل این جی فراہم کی گئی تھی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے۔ انشااللّٰہ یہ تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے اور پاکستان سے ہنر مند افراد کو آذربائیجان میں روزگار کے لیے بھیجا جائے گا۔ ہم خطے کی ترقی کے لیے تمام ممالک سے ہر شعبے میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Azerbaijan Embassy in Pakistan

02/04/2024

02/04/2024

ووہان ائیرپورٹ پر ہوبئی(Hubei) صوبے کی گورنر محترمہ چین پنگ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین صاحب کے استقبال کے لیے تشریف لائ...
02/04/2024

ووہان ائیرپورٹ پر ہوبئی(Hubei) صوبے کی گورنر محترمہ چین پنگ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین صاحب کے استقبال کے لیے تشریف لائیں۔ وفاقی وزیر نے چینی باشندوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے چینی شہریوں کے یقینی تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دھانی کروائی گئی اور ہر سطح پر تعاون کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

01/04/2024

Address

Punjab
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML Fan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PML Fan:

Share