Price Control & Consumer Protection

Price Control & Consumer Protection Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Price Control & Consumer Protection, Public Service, Ahmad Street near Cheema Masjid Shadman Gujrat, Gujrat.

اضافی قیمتوں کی وصولی
دوکاندار کے رسید نہ دینے
گارنٹی ،وارنٹی، کوالٹی ٹھیک نہ ہونے
پر اگر دوکاندار اشیاء واپس نہ کرے تو رابطہ کریں اور اپنا نقصان دوکاندار سے بمعہ ہرجانہ واپس لیں۔

Meeting if District Consumer Protection Council Gujrat on 30-09-2025
30/09/2025

Meeting if District Consumer Protection Council Gujrat on 30-09-2025

24/08/2025

موضوع: دھوکہ دہی اور غلط بیانی کرنے والے کولر مکینک کے خلاف شکایت

محترم جناب،
میں محمد عارف خان، سکنہ ماڈل ٹاؤن B بہاولپور، مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ میں اپنی یہ شکایت رانا مزمل نامی کولر مکینک (پتہ: نور شاہ بخاری، بہاولپور۔ فون نمبر:)03009684492) کے خلاف درج کروا رہا ہوں۔

اس مکینک نے مجھ سے تانبے (Copper) کی ری وائنڈنگ کے پیسے وصول کیے مگر درحقیقت لوہے (Steel) کی ری وائنڈنگ لگا دی۔ یہ سراسر دھوکہ دہی، جعل سازی اور گاہک کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔

مزید یہ کہ اب وہ میرے ساتھ کسی بھی قسم کا رابطہ کرنے سے انکاری ہے اور جان بوجھ کر معاملے کو ٹال رہا ہے، جس کے باعث مجھے شدید مالی نقصان اور ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لہٰذا گزارش ہے کہ اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے فراڈیے کاریگر معصوم شہریوں کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

خاکسار،
محمد عارف خان
Phone number:03082934143,03276163262
بہاولپور

Today's price list Gujrat
02/08/2025

Today's price list Gujrat

30/07/2025

اہم اطلاع
کل سے پورے پنجاب میں پیرا فورس ناجائز تجاوزات کے خلاف کام شروع کر رہی ہے
یہ اپنا شیڈول جاری نہیں کریں گے بلکہ جہاں بھی جائیں گے کاروائی کریں گے
اگر سامان دوکان کی حدود سے باہر ہوا تو دوکان سیل یا جرمانہ یا سامان ضبط کر لیں گے
دوکاندار حضرات سامان کا ڈسپلے دوکان کی حدود کے باہر نہ لگائیں
انجمن تاجران کے کسی رہنما یا سیاسی مداخلت نہ کی جا سکے گی
tاجر صدور یہ پیغام ہر دوکاندار تک پہنچائیں اور خود نگرانی کریں


























15 دن کے لازمی نوٹس کے لیے نمونہ اور نوٹس کا مسودہ تیار کرنے کے لیے رہنمائی کنزیومر کورٹ میں کیس/دعویٰ دائر کرنے کا طریق...
30/07/2025

15 دن کے لازمی نوٹس کے لیے نمونہ اور نوٹس کا مسودہ تیار کرنے کے لیے رہنمائی

کنزیومر کورٹ میں کیس/دعویٰ دائر کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:
عیب دار پروڈکٹ یا ناقص سروس فراہم کرنے والے کو سادہ کاغذ پر پندرہ (15) دن کا قانونی نوٹس پیش کریں
اس میں یہ بتاتے ہوئے کہ وہ اس کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کریں گے اور نتیجتاً قانونی نوٹس کی وصولی کے پندرہ دنوں کے اندر صارف کو ہرجانہ ادا کریں گے، بصورت دیگر صارف اپنی شکایت کے ازالے کے لیے صارف عدالت میں دعویٰ دائر کر سکتا ہے۔













Under special instructions from Secretary Price Control Dr. Ehsan Bhutta and Deputy Commissioner Gujrat Ms. Noor-ul-Ain ...
30/07/2025

Under special instructions from Secretary Price Control Dr. Ehsan Bhutta and Deputy Commissioner Gujrat Ms. Noor-ul-Ain Qureshi, a key meeting of the District Consumer Protection Council (DCPC) was held under the chairmanship of ADCG Afzal Hayat Tarar.

The council reviewed the status of pending consumer cases and discussed the progress of awareness campaigns. It was reported that there are 280 cases in Gujrat, 29 in Kharian, and 35 in Sarai Alamgir still pending.

💼 Muhammad Bilal Saad, Chairman Standing Committee on Consumer Protection, GTCCI, advised the council to digitalize the awareness campaign, use social media platforms for public outreach, and upload case progress online to ensure transparency and public trust.
🚨 Consumer Protection Council Gujrat Meeting Held

The administration has directed all Assistant Commissioners to expedite the hearings and ensure timely justice to consumers.

🛡️ Consumer rights remain a top priority for the district administration.

30/07/2025

صارفین کے حقوق کا تحفظ— ضلع گجرات میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو فعال بنانے کے لیے اہم اقدامات

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور سیکرٹری پرائس کنٹرول و کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب و ڈائریکٹر جنرل کنزیومر پروٹیکشن فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے گجرات میں فیلڈ سرگرمیوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر گجرات نوید احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ کی زیر صدارت کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو فعال بنانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی پی ڈی سی چوہدری محمد فاروق نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں چوہدری محمد فاروق نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل ایکٹ 2025، اس میں مجوزہ ترامیم اور موجودہ قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب صارفین کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کرنے کے لیے نہ صرف ضلعی بلکہ تحصیل سطح پر بھی کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کو فعال کر رہی ہے۔ نئے قانون کے تحت شہری اپنی شکایات آن لائن درج کروا سکیں گے، اور آن لائن خریداری میں کسی بھی قسم کے فراڈ یا دھوکہ دہی کی صورت میں متاثرہ صارفین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ کنزیومر کونسلز کو فعال بنا کر عوام کو ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔ضلعی کارکردگی کے اعتبار سے گجرات صوبہ بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق صارفین کو ریلیف فراہم کرنے میں سرفہرست ہے۔





















30/07/2025

*اطلاعِ عام ⚠️*

*🔖 تمام دکاندار حضرات، صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے تمام بازاروں میں موجود بھائیوں سے گزارش ہے کہ یہ ہدایات غور سے پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔*

🔖 28 جولائی2025 بروز پیر سے کوئی بھی دکاندار اپنی دکان کے باہر کوئی ڈسپلے نہ لگائے۔

🔖 تمام اشیاء صرف دکان کے شٹر کے اندر رکھیں۔ دکان کے شٹر سے باہر کچھ بھی نہ لگائیں

🔖 وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر *"پیرا فورس"*
*پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی*
(اینٹی انکروچمنٹ ٹیم) نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے

🔖 اگر بازار میں پیرا فورس کی چیکنگ کے دوران کسی دکاندار کی دکان ایک بار سیل کردی گئی، اور جرمانہ یا گرفتاری ہوئی تو پنجاب کی کوئی بھی سیاسی شخصیت ایم پی اے یا دیگر صوبائی وزراء میں سے آپکی مدد نہیں کرے گی

🔖 سرکاری کارروائی میں مداخلت کرنے والے کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

🔖 ہر دکاندار اپنی ذمہ داری خود لے گا۔ بعد میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوگی۔

🔖 برائے کرم ان ہدایات پر عمل کریں اور قانون کا ساتھ دیں۔ اور اپنے دکاندار دوستوں کے ساتھ لازمی شیئر کریں

*منجانب*
*پیرا فورس*
*پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی*



















"مصنوعی چینی بحران پیدا کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ!پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی، افسران کی تمام چھٹیاں منسوخ، 24 گھنٹے فیل...
30/07/2025

"مصنوعی چینی بحران پیدا کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ!
پنجاب حکومت حرکت میں آ گئی، افسران کی تمام چھٹیاں منسوخ، 24 گھنٹے فیلڈ میں نگرانی جاری۔
عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔
کی ہدایت پر پرائس کنٹرول ٹیم متحرک!"

#چینیبحران
#پنجابحکومت












Address

Ahmad Street Near Cheema Masjid Shadman Gujrat
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Price Control & Consumer Protection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category