Balochistan National Party Tehsil Gawadar

Balochistan National Party Tehsil Gawadar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan National Party Tehsil Gawadar, Gwadar.

*گوادر کی ترقی اُس وقت تک بے معنی ہے جب تک اس کا فائدہ مقامی نوجوانوں کو نہ پہنچے.* *میر حمل کلمتی*بی این پی کے مرکزی رہ...
04/08/2026

*گوادر کی ترقی اُس وقت تک بے معنی ہے جب تک اس کا فائدہ مقامی نوجوانوں کو نہ پہنچے.*
*میر حمل کلمتی*

بی این پی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر کے نام پر ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے دعوے اُس وقت اپنی حیثیت کھو دیتے ہیں جب انہی منصوبوں میں گوادر کے مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کرکے باہر سے لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف مقامی آبادی کے آئینی اور قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ گوادر کے عوام کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے نوجوان تعلیم، صلاحیت اور تجربہ رکھنے کے باوجود روزگار سے محروم ہیں، جبکہ مختلف سرکاری، نیم سرکاری، نجی اداروں، این جی اوز اور ترقیاتی منصوبوں میں مسلسل غیر مقامی افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اگر گوادر کے وسائل، زمین اور ترقی کے ثمرات سے خود گوادر کے لوگ ہی محروم رہیں تو ایسی ترقی عوام کے لیے نہیں بلکہ احساسِ محرومی میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

میر حمل کلمتی نے کہا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر اپنی بھرتیوں کے طریقۂ کار کا ازسرِنو جائزہ لیں، مکمل شفافیت کو یقینی بنائیں اور مقامی امیدواروں کو قانون، میرٹ اور پالیسی کے مطابق ان کا جائز حق دیں۔ گوادر کے عوام کسی رعایت کے طلبگار نہیں، بلکہ اپنے آئینی اور قانونی حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بی این پی نے ہمیشہ گوادر کے عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی بھرپور نمائندگی کی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر ان کے حق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ مقامی نوجوانوں کے روزگار پر کسی قسم کی سودے بازی یا حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر یہ ناانصافیاں بند نہ ہوئیں تو بی این پی عوام کے ساتھ مل کر ہر جمہوری، آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے بھرپور عوامی جدوجہد کرے گی، کیونکہ گوادر کے مستقبل کا فیصلہ گوادر کے عوام کی مرضی اور ان کے حقوق کو نظر انداز کرکے نہیں کیا جا سکتا۔

ا۔                            *اظہار تشکر* *سابق صوبائی وزیر و بی این پی کے مرکزی رہنما میر حمل نے اپنے سابقہ دور میں گو...
04/08/2026

ا۔ *اظہار تشکر*

*سابق صوبائی وزیر و بی این پی کے مرکزی رہنما میر حمل نے اپنے سابقہ دور میں گوادر کے مختلف اسکولوں کے لئے اضافی کلاس رومز مظور کروائے تھے۔ جن پر تعمیراتی جاری ہے۔* جن میں سے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول چاچا احمد بازار سمت کئی اسکولز پر اب تک تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ اور باقی اسکولوں کے کام بھی تعمیرات کے آخری مراحل پر ہیں

*ہم اہلیان ریکانی احمد بازار کلاچ سابقہ صوبائی وزیر و بی این پی کے مرکزی رہنما میر حمل کلمتی کا انتہائی دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں* کہ انہوں تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ثضلع گوادر کے کئی اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کلاس رومز باؤنڈری وال متعمیر کروانے کے لیے اپنے دور میں صوبائی پی ایس ڈی پی میں ستر کروڑ روپے کی لاگت سے ایک اہم اسکیم شامل کروایا تھا۔ جس پر عمل درآمد تاحال جاری ہے۔

*بی این پی میڈیا سیل*
*تحریر غفار کلاچی*

03/08/2026

Bhai Jan 🌹

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے انتخابات میں کا...
20/07/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب صدر عارف اسکانی، سیکریٹری شئے طارق حسن اور خازن اسماعیل عمر کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں میر حمل کلمتی نے کہا کہ گوادر کی کرکٹ کلبز نے جمہوری انداز میں اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی کابینہ کا انتخاب کیا ہے، جو ان کی صلاحیتوں، عوامی اعتماد اور کھیلوں کے فروغ کے عزم کا واضح مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت ضلع گوادر میں کرکٹ کی ترقی، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے میدان میں نئی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر اور مثبت کردار ادا کرے گی۔

میر حمل کلمتی نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی مثبت تربیت، نظم و ضبط اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں اور معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ ملتا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ گوادر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے، مقامی سطح پر کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے اور ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گی۔

میر حمل کلمتی نے نومنتخب صدر اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نوجوانوں کی فلاح و بہبود، کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیشہ اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

بی این پی تحصیل گوادر کے صدر *ناصر موسیٰ* نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخ...
20/07/2026

بی این پی تحصیل گوادر کے صدر *ناصر موسیٰ* نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب صدر *عارف اسکانی*، سیکریٹری *شئے طارق حسن* اور خازن *اسماعیل عمر* کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں ناصر موسیٰ نے کہا کہ گوادر کی کرکٹ کلبز نے جمہوری انداز میں اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی کابینہ کا انتخاب کیا ہے، جو ان کی صلاحیتوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت ضلع گوادر میں کرکٹ کی ترقی، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے میدان میں نئی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
ناصر موسیٰ نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی مثبت تربیت اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ گوادر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے اور مقامی سطح پر کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گی۔
انہوں نے نومنتخب صدر اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی تحصیل گوادر نوجوانوں اور مثبت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ تعاون جاری رکھے گی۔

*بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی کا سابق وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال کے شوہر میر چ...
19/07/2026

*بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی کا سابق وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال کے شوہر میر چنگیز خان کُرد کے انتقال پر اظہارِ افسوس.*

گوادر: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر *میر حمل کلمتی* نے سابق وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال کے شوہر میر چنگیز خان کُرد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں *میر حمل کلمتی* نے کہا کہ مرحوم میر چنگیز خان کُرد ایک باوقار، شریف النفس اور قابلِ احترام شخصیت تھے، جن کی وفات سے خاندان، دوستوں اور متعلقہ حلقوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے محترمہ زبیدہ جلال، سوگوار خاندان اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
میر حمل کلمتی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم میر چنگیز خان کُرد کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی *میر حمل کلمتی* نے جیونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کئی روز...
15/07/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی *میر حمل کلمتی* نے جیونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کئی روز سے جاری زمینی راستوں کی بندش، شہریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں اور عوام کو درپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کو ملک کے دیگر حصوں سے طویل عرصے تک عملاً منقطع رکھنا نہ صرف عوامی زندگی کو مفلوج کرتا ہے بلکہ وہاں کے مکینوں کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیونی، پانوان اور گرد و نواح کے علاقوں میں ہزاروں افراد خوراک، پینے کے پانی، ادویات، ایندھن اور دیگر بنیادی ضروریات کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ مریض، خواتین، بزرگ، طلبہ اور روزانہ آمدورفت کرنے والے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانی ضروریات کی فراہمی اور شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

میر حمل کلمتی نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بعض نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اگر کسی شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے تو اس کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر اس کی حراست، مقام اور قانونی حیثیت سے آگاہ کیا جائے اور تمام قانونی و آئینی تقاضوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ غیر یقینی صورتحال اور عوامی تشویش کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کی ذمہداری ہے کہ امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ شہریوں کے بنیادی حقوق، عزتِ نفس اور قانونی تحفظ کو بھی ہر حال میں یقینی بنائیں۔ کسی بھی کارروائی کے اثرات عام شہریوں کی زندگی، روزگار، تعلیم اور علاج تک رسائی پر منفی انداز میں مرتب نہیں ہونے چاہئیں۔

میر حمل کلمتی نے وفاقی و صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ جیونی اور دیگر متاثرہ علاقوں کے زمینی رابطے فوری طور پر بحال کیے جائیں، ضروری اشیائے خوردونوش، ادویات اور طبی سہولیات کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور تمام معاملات کو آئین، قانون اور شفاف قانونی طریقۂ کار کے مطابق حل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا دیرپا حل قانون کی بالادستی، انصاف، عوام کے بنیادی حقوق کے احترام، باہمی اعتماد اور سیاسی و انتظامی دانشمندی میں مضمر ہے۔ بی این پی ہمیشہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتی ہے جو آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے امن، انصاف اور عوامی مفاد کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

معروف شخصیت واجہ عبدالنبی آسکانی کے بھانجے، واجہ ڈاکٹر غلام نبی آسکانی کے بیٹے مظہر آسکانی کی دعوتِ ولیمہ گزشتہ شب منعقد...
01/07/2026

معروف شخصیت واجہ عبدالنبی آسکانی کے بھانجے، واجہ ڈاکٹر غلام نبی آسکانی کے بیٹے مظہر آسکانی کی دعوتِ ولیمہ گزشتہ شب منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں سابق صوبائی وزراء میر حمل کلمتی، لالا رشید دشتی، میر عبدالرؤف رند، انور بلوچ سمیت متعدد سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
شرکاء نے واجہ عبدالنبی آسکانی، واجہ ڈاکٹر غلام نبی آسکانی, دولہا مظہر آسکانی اور اہلِ خانہ کو اس خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی، نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ازدواجی زندگی کے لیے خوشیوں، محبت، کامیابی اور برکتوں کی دعا کی۔

چیرمین ضلعی کونسل شئے مختار کا ڈور گھٹی کا دورہ، دو روزہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغازگوادر : ڈسٹرکٹ چیرمین ضلعی کونسل گوادر...
29/06/2026

چیرمین ضلعی کونسل شئے مختار کا ڈور گھٹی کا دورہ، دو روزہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز

گوادر : ڈسٹرکٹ چیرمین ضلعی کونسل گوادر شئے مختار نے یونین کونسل ڈور گھٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں دو روزہ صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیرمین یونین کونسل ڈور گھٹی ریاض، معروف سماجی کارکن اسلم غلام اور سیکریٹری یونین کونسل ساجد بلوچ بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران چیرمین شئے مختار نے ڈور گھٹی کے ان مختلف مقامات کا معائنہ کیا جہاں کچرے اور گندگی کے ڈھیر موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی نگرانی میں سربندن اور پشکان کے بعد اب ڈور گھٹی میں بھی صفائی مہم کا کامیابی سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محدود وسائل کے باوجود وہ ضلع کی مختلف یونین کونسلز کے دورے جاری رکھیں گے اور ہر علاقے میں صفائی ستھرائی کی مہم کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے

25/06/2026

The king 👑 of Balochistan

Address

Gwadar

Telephone

+923400738320

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan National Party Tehsil Gawadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Balochistan National Party Tehsil Gawadar:

Shortcuts

Share