20/08/2026
اہم عوامی اطلاع
ضلع گوادر میں کام کرنے والے غیر رجسٹرڈ NGOs/INGOs اور دیگر غیر سرکاری اداروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم احکامات
اعلیٰ حکام کی ہدایات کی روشنی میں ضلع گوادر کی حدود میں سماجی بہبود، فلاحی، ترقیاتی یا دیگر عوامی مفاد کی سرگرمیاں انجام دینے والے تمام غیر رجسٹرڈ NGOs/NPOs اور دیگر متعلقہ غیر سرکاری/فلاحی اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ Balochistan Charities (Registration, Regulation and Facilitation) Act, 2019 کے تحت اپنی رجسٹریشن کے عمل کا فوری طور پر آغاز کریں.
بی سی آر اے ایکٹ کے تحت فلاحی و خیراتی مقاصد کے لیے ادارے کی رجسٹریشن لازمی ہے۔ لہٰذا ضلع گوادر میں کام کرنے والے تمام غیر رجسٹرڈ ادارے اس عوامی اطلاع کے اجراء کے سات (07) دن کے اندر اندر اپنی رجسٹریشن کے عمل کے آغاز سے متعلق اس دفتر کو تحریری طور پر مطلع کریں اور رجسٹریشن کے لیے درکار متعلقہ کوائف و دستاویزات فراہم کریں۔
تمام متعلقہ اداروں کو مزید واضح کیا جاتا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن کے عمل کا آغاز نہ کرنے، مطلوبہ معلومات/دستاویزات فراہم نہ کرنے یا قانون کے تحت عائد لازمی تقاضوں کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ادارے کے خلاف BCRA Act, 2019 اور دیگر قابلِ اطلاق قوانین کے تحت سخت قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں قانون کے مطابق ادارے کی سرگرمیوں کی معطلی/روک تھام، رجسٹریشن سے متعلق کارروائی، جرمانے اور دیگر مجاز اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔
لہٰذا ضلع گوادر میں کام کرنے والے تمام غیر رجسٹرڈ NGOs/INGOs اور دیگر متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ سات (07) روز کی مدت کے اندر اپنے رجسٹریشن عمل کا آغاز کریں اور اس دفتر کو اس بارے میں باقاعدہ تحریری اطلاع فراہم کریں۔
رجسٹریشن کے طریقۂ کار، مطلوبہ دستاویزات، آن لائن درخواست، فیس یا دیگر قانونی تقاضوں کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات یا معاونت درکار ہو تو متعلقہ ادارے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، گوادر سے رجوع کر سکتے ہیں، جہاں انہیں رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے حتی الامکان ضروری رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔
یہ اطلاع اعلیٰ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں جاری کی جا رہی ہے، لہٰذا تمام متعلقہ اداروں سے اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
محکمہ سماجی بہبود و خصوصی تعلیم ضلع گوادر