DC Gwadar

DC Gwadar This is the official Page of District Administration Gwadar here we share all administrative information in greater public interest

اورماڑہ03 ستمبر2026: اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت سے معروف بلوچی شاعر سلیم بزگ نے ملاقات کی اور اپنا شعری مجم...
03/09/2026

اورماڑہ03 ستمبر2026: اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت سے معروف بلوچی شاعر سلیم بزگ نے ملاقات کی اور اپنا شعری مجموعہ ’’چَول چستیں چاڑ‘‘ تحفے کے طور پر پیش کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر اور ایڈیشنل ہیلتھ آفیسر اور انچارج ار ایچ سی اورماڑہ ڈاکٹر علی اکبر لعل بھی موجود تھے ملاقات میں بلوچی زبان و ادب کے فروغ، علاقائی ثقافت کے تحفظ اور نئی نسل کو ادبی و ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے شاعر کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی زبانیں اور ادب ہماری ثقافتی شناخت کا اہم سرمایہ ہیں، جن کے فروغ اور تحفظ کے لیے اجتماعی کاوشیں ضروری ہیں۔

گوادر 31 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع گوادر میں کوئی بھی...
31/08/2026

گوادر 31 اگست ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع گوادر میں کوئی بھی پانچ سال تک عمر کا بچہ پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے، تمام متعلقہ ادارے موثر رابطہ کاری، نگرانی اور بروقت اقدامات کے ذریعے مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے والدین، اساتذہ، علمائے کرام سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 21 تا 24 ستمبر 2026 جاری رہنے والی مہم کے انتظامات، مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی تشکیل، لاجسٹکس اور بچوں کی کوریج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر یاسر، ایم ایس میر عبدالغفور کل متی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ضلعی منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر احمد بلوچ ڈپٹی ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر فاروق اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع گوادر میں پانچ سال تک عمر کے 35 ہزار 664 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران 166 موبائل ٹیمیں، 20 سپروائزرز، 38 ایریا انچارجز، 29 فکسڈ سینٹرز اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے مہم کی موثر تیاری کے لیے مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی تربیت، ویکسین و ضروری سامان کی فراہمی اور کمیونٹی موبلائزیشن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اجلاس میں کہاگیا ھے کہ مہم کے دوران یونین کونسل، تحصیل اور ضلعی سطح پر روزانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ رہ جانے والے بچوں کی فوری کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

27/08/2026
حکومتِ بلوچستان کی ہدایت پرماہی گیروں کو ماہی گیری کے لائسنس کے حصول اور کشتیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کی ہدایتگوادر، 27 ا...
27/08/2026

حکومتِ بلوچستان کی ہدایت پرماہی گیروں کو ماہی گیری کے لائسنس کے حصول اور کشتیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کی ہدایت

گوادر، 27 اگست 2026ء: حکومتِ بلوچستان کے احکامات اور ہدایات پر ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع گوادر کی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے تمام ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر محکمہ فشریز گوادر کے دفتر سے ماہی گیری کا لائسنس حاصل کریں اور اپنی کشتیوں کی رجسٹریشن کی لازمی طور پر تصدیق کروائیں۔
محکمہ فشریز کے حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر لائسنس حاصل نہ کرنے اور کشتیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق مکمل نہ کروانے والے ماہی گیروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کے مطابق بغیر لائسنس ماہی گیری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام نے ضلع گوادر کے تمام ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی یا مشکلات سے بچنے کے لیے مقررہ مدت کے اندر محکمہ فشریز کے دفتر سے رابطہ کریں اور اپنے لائسنس کے حصول سمیت کشتیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق سے متعلق تمام ضروری امور مکمل کریں۔
محکمہ فشریز کے مطابق اس اقدام کا مقصد سمندری وسائل کا مؤثر تحفظ، ماہی گیری کے شعبے کو منظم بنانا اور ضلع گوادر کی سمندری حدود میں متعلقہ قوانین و ضوابط پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

جیوانی بازار میں اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، زائد نرخوں پر 3 پٹرول پمپس سیل، مضرِ صحت و غیر قانونی اشیاء ضبطگوادر/جیوانی، ...
27/08/2026

جیوانی بازار میں اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، زائد نرخوں پر 3 پٹرول پمپس سیل، مضرِ صحت و غیر قانونی اشیاء ضبط

گوادر/جیوانی، 26 اگست 2026ء: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی، مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام نے جیوانی بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر 3 پٹرول پمپس کو سیل کر دیا۔ انہوں نے دکانداروں اور کاروباری مراکز کا بھی معائنہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے معیار، نرخ ناموں اور میعادِ استعمال کا جائزہ لیا۔
کارروائی کے دوران مختلف دکانوں سے ایکسپائرڈ اشیاء، نان کسٹمز سگریٹس اور گٹکا برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا، جبکہ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والی غیر معیاری، مضرِ صحت اور غیر قانونی اشیاء کی فروخت سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ اس موقع پر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو آئندہ محتاط رہنے اور حکومتی قوانین و ضوابط کی مکمل پابندی کی تنبیہ بھی کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر جیوانی نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور ہوٹلز کا بھی دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ کاروباری افراد کو صفائی کے معیار میں بہتری لانے اور صارفین سے مقررہ نرخوں کے مطابق قیمتیں وصول کرنے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر طارق امام نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور انہیں معیاری اشیاء کی دستیابی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی، زائد قیمتوں پر اشیاء کی فروخت، غیر معیاری و مضرِ صحت اشیاء اور غیر قانونی مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
دورے کے موقع پر تحصیلدار جیوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی مفاد میں بازاروں، پٹرول پمپس، ہوٹلز اور دیگر کاروباری مراکز کی نگرانی کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، معیاری اشیاء اور مناسب نرخوں پر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

نیو ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سماعتیں جاریگوادر، 26 اگست 2026ء: وزیراعلیٰ بل...
26/08/2026

نیو ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سماعتیں جاری

گوادر، 26 اگست 2026ء: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن اور حکومت بلوچستان کی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے نیو ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کی شکایات اور مسائل کے ازالے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر نگرانی متنازعہ پلاٹوں سے متعلق دونوں فریقین کو طلب کرکے آمنے سامنے ان کے مؤقف سنے جا رہے ہیں، جبکہ متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ تمام دعوؤں اور حقائق کو غیر جانب دارانہ انداز میں جانچا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سماعت کے دوران تمام متعلقہ فریقین کو مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی فریق کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور طویل عرصے سے زیر التوا معاملات کو شفاف، منصفانہ، عملی اور قانونی تقاضوں کے مطابق حل کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حقیقی متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور جائز حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ کسی بھی معاملے کا فیصلہ دستیاب ریکارڈ، حقائق اور قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

26/08/2026

*Daily Hearings Continue for New Town Housing Project Affectees*

Gwadar: Deputy Commissioner, Naqeebullah Kakar continues to hold daily hearings to address the grievances & concerns of affectees of the *New Town Housing Project*

Both parties involved in the disputed plots are being called for hearings & seated face to face so that their respective positions can be heard & the matter can be examined in a transparent & impartial manner. The administration is also reviewing the relevant records & details of the cases to better understand the claims of all concerned parties.

The objective is to provide an equal opportunity to all sides & work towards a fair, practical & legally sound resolution of these long standing disputes, while ensuring relief for genuine affectees.

Address

Governor House Road Gwadar, Balochistan
Gwadar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DC Gwadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DC Gwadar:

Shortcuts

Share