ANP Gwadar/عوامی نیشنل پارٹی گوادر

ANP Gwadar/عوامی نیشنل پارٹی گوادر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ANP Gwadar/عوامی نیشنل پارٹی گوادر, Political Party, Gwadar.

24/03/2025

اب بات ہماری ماؤں اور بہنوں کے عزت تک آئی اب سب کو نکلنا ھوگا

نہتے اور انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والے بچے و بچیوں کی گرفتاریاں آگ و بارود سے بھرے حالات و رحجانات کے اوپر تیل چھڑکنے کے ...
24/03/2025

نہتے اور انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والے بچے و بچیوں کی گرفتاریاں آگ و بارود سے بھرے حالات و رحجانات کے اوپر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے

گوادر: عوامی نیشنل پارٹی گوادر کے ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر محمد یونس میروانی نے گوادر کتاب میلہ میں پولیس کے تشدد اور طلباء ک...
22/01/2025

گوادر: عوامی نیشنل پارٹی گوادر کے ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر محمد یونس میروانی نے گوادر کتاب میلہ میں پولیس کے تشدد اور طلباء کی گرفتاری کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ عمل جمہوری اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور علم کے فروغ کے لیے منعقد کیے جانے والے کتب میلوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں نوجوانوں کو علم و تعلیم سے محروم رکھنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ڈاکٹر میروانی نے کہا کہ کتاب میلہ جیسے مثبت تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بجائے پولیس گردی کا مظاہرہ کرنا اور پرامن طلباء کو گرفتار کرنا جابرانہ اور آمریت پسند رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو تعلیم دشمن اور ترقی دشمن عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاشرے کے روشن مستقبل پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گرفتار طلباء کو رہا کرے اور اس افسوسناک واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی علم و تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔عوامی نیشنل پارٹی گوادر نے عوام، سول سوسائٹی، اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس غیر منصفانہ رویے کے خلاف آواز اٹھائیں اور تعلیم کے میدان میں ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

13/01/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلحی صدر ڈاکٹر محمد یونس میروانی اور ناہب صدر شریف بشیر نے اے این پی حب کے جنرل سیکرٹری گوہر خان ایڈوکیٹ کے وفات گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوہر خان ایڈوکیٹ کی رحلت سے عوامی نیشنل پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ان جیسے نظریاتی فکری سیاسی کامریڈ کی وفات نہ صرف ان کے اہل خانہ کیلئے دکھ درد کا باعث بنا بلکہ عوامی نیشنل پارٹی ایک نڈر مخلص فکری نظریاتی ساتھی سے محروم ہوئی انہوں نے قلیل مدت میں عوامی نیشنل پارٹی کو حب میں فعال ومنظم بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا وہ مدتوں پر نہیں کیا جاسکتازمانہ طالب علمی سے بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے قوم پرست سیاست سے منسلک ہوئے زندگی کے آخری سانس تک آپ فوہ ایک متحرک سیاسی کارکن کی حثیت سے میدان عمل میں جہد کرتے رہے وہ کبھی بھی مادہ پرستی کے شکار نہ ہوئے انہوں نے گوہر خان ایڈوکیٹ کو ان کی قومی نظریاتی فکری جہد پر خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار اور ان کی درجات بلندی کیلئے دعا کی

Address

Gwadar
91200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Gwadar/عوامی نیشنل پارٹی گوادر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share