Livestock Department Hajira

Livestock Department Hajira The purpose of creating this page is to give people the best advice on how to treat animals

☆جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ☆جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ بریڈنگ کے لیے صحیح وقت کی نشاندہی نہ کرنا...
13/10/2023

☆جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ☆

جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ بریڈنگ کے لیے صحیح وقت کی نشاندہی نہ کرنا ہے۔ ایک اور عنصر جانور کا زیادہ وزن ہونا بھی ہے۔ یہ ایک حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے.جب گائے دوسری گائے کے اوپر چڑھتی ہے تو وہ بھی تولید کے لیے گرم ہونے کی ایک نشانی ہے لیکن سب سے اہم اور بنیادی نشانی اُس گائے میں دیکھنے کو ملتی ہے جو دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے دے اور مزاحمت نہ کرے۔ اس کو انگریزی میں Standing Heat یا Standing Estrus کہتے ہیں۔گائے میں تولیدی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اسکی بچہ دانی میں انڈے کا پیدا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ انڈہ پیدا ہونے کے اس عمل کو اوولیوشن Ovulation کہتے ہیں۔ یہ Ovulation کا عمل پہلی Standing Estrus کے وقت کے بعد تقریباً 24 سے 32 گھنٹے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ یعنی جس وقت گائے دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے کی اجازت دے تو ٹھیک 24 سے 32 گھنٹے کے بعد اس میں انڈہ پیدا ہوگا۔ اگرچہ بریڈنگ میں دوسری نشانیاں بھی مددگار ہوتی ہیں لیکن بنیادی نشانی یہی ہے کہ گائے دوسرے کو اپنے اوپر چڑھنے کے لیے مزاحمت نہ کرے۔ ایک گائے میں Standing Heat کا دورانیہ اوسطً 10 گھنٹے سے کم ہوتا ہے اور ہر گھنٹہ بعد ایک دفعہ وہ دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے کی اجازت دیتی ہے۔
پہلی Standing Heat کے ٹھیک 24 گھنٹہ بعد جب انڈہ پیدا ہوتا ہے تو سپرم سے اسکے کامیاب ملاپ کی عمر 6 سے 12 گھنٹے تک ہوتی ہے۔ لہذا اس وقت تک سپرم کا وہاں موجود ہونا لازمی ہے ورنہ وہ انڈہ سپرم سے نہیں مل پائے گا۔سپرم کی کم از کم عمر 24 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ عمر 32 گھنٹے تک ہوتی ہے۔سپرم کی زندگی کے پہلے 6 گھنٹے حیاتیاتی تبدیلی کے لیے مختص ہوتے ہیں جو سپرم کی انڈے سے ملاپ کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔
مندرجہ بالا باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے بریڈ کرنے کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہوتا ہے کہ سپرم نہ زیادہ پہلے وہاں آجائے کہ انڈہ پیدا ہونے سے پہلے ہی اسکی موت ہوجائے اور اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ سپرم نہ زیادہ تاخیر سے پہنچے کہ اسکے آنے سے پہلے ہی انڈے کی موت ہوجائے۔
چونکہ مضمون تھوڑا مشکل ہے لہذا اب میں ایک مثال سے وضاحت کروں گا

فرض کریں کہ آپ نے ایک گائے میں ابتدائی علامات دیکھی۔اسکے بعد اس دن آپ مسلسل اس گائے میں بنیادی نشانی کے لیے مشاہدہ کرتے رہے ۔گائے کے اردگرد دوسری گائیاں بھی ت

جانوروں کیلئے نرم کچی جگہ🐄🐐 موسم کی شدت یعنی گرمی یا سردی زیادہ ہونا، جانور کا بیمار ہونا، جانور کا ہیٹ/ ویگ میں ہونا، ج...
12/10/2023

جانوروں کیلئے نرم کچی جگہ🐄🐐


موسم کی شدت یعنی گرمی یا سردی زیادہ ہونا، جانور کا بیمار ہونا، جانور کا ہیٹ/ ویگ میں ہونا، جگہ کا آرام دہ نہ ہونا، تھوڑی جگہ پر زیادہ جانور وغیرہ جانور کے بیٹھنے کے دورانیے پر اثرانداز ہوتے ہیں

جب جانور بیٹھتا ہے تو اس کے حوانہ میں خون کی گردش %30 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ دودھ حوانہ میں آنے والے خون سے ہی بنتا ہے

جب جانور بیٹھتا ہے تو اس کے کھروں کو مناسب آرام ملتا ہے، پر سکون جگہ پر بیٹھا جانور جگالی زیادہ کرتا ہے، زیادہ جگالی تو دودھ زیادہ اور جگالی کے لعاب سے معدہ تندرست رہتا ہے

جانور کو بیٹھنے کی آرام دہ اور صاف جگہ مہیا کریں جانوروں میں لنگڑا پن کم ہوگا، کھروں کے مسائل کم آئیں گے۔ میسٹائیٹس، ساڑو، تھنوں کی ناڑ اور گلٹی کے مسائل کم ہونگے

بیٹھنے کی جگہ کو وقفے وقفے سے نرم کرتے رہیں، ساڑو یا میسٹائٹس جانور کو تب ہوتا ہے جب جانور گندی اور سخت جگہ پر بیٹھتا ہو (یہ ایک بڑی وجہ ہے)

بیٹھنے کی جگہ فرش سے تھوڑی اوپر کرکے بنائیں تاکہ پانی اور کیچڑ جمع نہ ہو۔

جانوروں کے بیٹھنے کی جگہ کچی ضرور بنائیں۔ باڑے، ڈیرے کی خوبصورتی اور صفائی میں آسانی کے لیے ہم جانور کی بنیادی ضرورت "کچی اور نرم جگہ" کو بھولتے جا رہے ہیں

بہت سی جگہوں پر تو مجبوراً پکی جگہ ہی بنانی پڑتی ہے ، لیکن مجبوری نہیں ہے تو جانور کو نرم کچی جگہ ضرور دیں

پاکستان کے یا دنیا کے جدید ترین ڈیری فارموں کی ویڈیوز دیکھ لیں آپ کو نرم اور کچی جگہ ضرور نظر آئے گی اور ڈیری فارم بناتے ہوئے آرام کرنے کے لیے کچی جگہ کو بھولا نہیں جاتا۔مزید معلومات كے لئے ツ Boy Dairy پیج وزٹ کریں شکریہ!
©post Copied

میلا کیا ہے۔۔۔۔۔؟میلا کیوں پھینکا جاتا ہے۔۔۔۔؟میلا کب اور کیسے پھینکا جاتا ہے۔۔۔۔۔؟ایک نارمل سائیز کی گائے جس کی بچہ دان...
12/10/2023

میلا کیا ہے۔۔۔۔۔؟
میلا کیوں پھینکا جاتا ہے۔۔۔۔؟
میلا کب اور کیسے پھینکا جاتا ہے۔۔۔۔۔؟

ایک نارمل سائیز کی گائے جس کی بچہ دانی کی لمبائی 25 سینٹی میٹر اور وزن 800_1000 گرام ہوتا ہے
وہ بچہ دینے کے وقت بڑھ کر
10 کلو گرام تک اور لمبائی میں ایک میٹر تک جا پہنچتی ہے۔

بچہ دانی کے اس بڑھے ہوئے وزن کو واپس اپنی اصلی حالت میں آنے کیلئیے حمل کے دوران بننے والے اضافی ٹشوز کو اپنے آپ سے الگ کرنے کا عمل میلا پھینکنا کہلاتا ہے۔
جسکو انگریزی میں انوولوشن آف یوٹرس کہتے ہیں۔

عام طور پر یہ عمل بچہ دینے کے 25 سے 30 دن میں مکمل ہوتا ہے۔

اس عمل کو شروع کروانے میں پراسٹا گلینڈن ہارمون کا اہم کردار ہے جو کہ بچہ دانی کے ہارمون ہے۔

اگر یہ عمل کسی وجہ سے سست ہو جائے یا شروع نا ہو سکے تو جانور کے صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ اس کے ہیٹ سائیکل میں خرابی، سسٹک اوورین، کنسیپشن ریٹ میں کمی اور جانور کے ضائع ہونے کا باعث بنتا ہے

اس کی وجوہات میں
بہت سی انفیکشیش اور نان انفیکشیش وجوہات شامل ہیں۔

حادثاتی ڈلیوری
یوٹرائین زخم
یوٹرائین والز انفلیمیشن
یوٹرائین ویکنیس
خوراکی وجوہات
(ملک فیور، کیٹوسز، پریگنینسی ٹاکسیمیا وغیرہ)
ہارمونل ڈسٹربینس کے علاوہ
بہت سی دیگر وجوہات شامل ہیں۔

اس مسئلے سے بچاؤ کیلئیے

جانور کے ڈرائی پیریڈ میں
متناسب اور متوازن خوراک،

ڈلیوری میں کم سے کم مداخلت
کم مسائل کا باعث بنتی ہے اس لئیے ڈلیوری کو نارمل طریقے سے مکمل ہونے دیں۔

زیادہ تیزی سے میلا پھیکنوانے کیلئیے اوٹ پٹانگ چیزوں اور ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔
جو کے فائدہ کی بجائے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے ہمارے پیج کو وزٹ کریں
Follow livestock department hajira

ضروری ادویات      فارمرز حضرات اور مویشی پال کسانوں یہ پوسٹ آپکے لیے 🗳    انٹی بائیوٹک🔹️پی پی ایس ایل اے🔹️️ٹرائ برسن🔹️ام...
12/10/2023

ضروری ادویات
فارمرز حضرات اور مویشی پال کسانوں یہ پوسٹ آپکے لیے

🗳 انٹی بائیوٹک

🔹️پی پی ایس ایل اے
🔹️️ٹرائ برسن
🔹️اموکسلین
🔹️ٗآکسی ٹیٹرا سائیکلین

🗳 بخار دردکے لیے

🔹️پینی وٹ
🔹️ویٹافینک پلس
🔹️ڈکلوران

🗳 اپھارہ کے لیے

🔹️ہیپاسل انجکشن
🔹️کالکوپلس سیرپ
🔹️سرسوں کا تیل
🔹️میڈیورل اورل

🗳 چھوٹے پیشاب بند ہونے کے لیے

🔹️لاسکس انجکشن
🔹️قلمی شورہ

🗳 زکام کھانسی

🔹️انجکشن ٹائیلوسین
🔹️انجکشن انروفلوکسین یا سیری فلاکس انجیکشن
🔹️سلائن الیکچری

🗳 ڈلیوری میں مشکل کے لیے

🔹️آکسٹوسین

🗳 ابارشن کاخطرہ

🔹️پرجسٹرون

🗳 زخم کے لیے

🔹️پائیوڈین
🔹️سپرے ٹیراجین پلس

🗳 معدہ خراب کے

🔹️کارمیٹو مکسچر
🔹️میٹھا سوڈا
🔹️سٹامک پوڈر

🗳 چیچڑ کے لیے اور کیڑوں کے لیے

🔹️انجکشن آئیورمیکٹن
🔹️زیگوان پوڈر

🗳 موشن کے لیے

🔹️سکور ایکس
🔹️سلفاڈیمڈیں
🔹️ڈائیروبان

🗳 طاقت کے لیے

🔹️نیروبیان انجیکشن
🔹️ایمی وائ کام
🔹️منرل مکسچر
🔹️گڑ

🗳 تھن خراب کے لیے

🔹️فائیبروفٹ ڈی ایس سیرپ
🔹️کوئ زیریلی چیز جانور کھائے اسکے
🔹️اٹروپن سلفیٹ

🗳 الرجی کے لیے

🔹️ایٹروسٹار
🔹️ایول
🔹️میپراسان

🗳 آنکھ خراب کے لیے

🔹️بورک ایسڈ

🗳 جیر کے لیے

🔹️پلسنٹا ریمور

🗳 ڈی وارمنگ کے لیے

🔹️نل ورم
🔹️نلزین پلس
🔹️لیوافاکس
🔹️البنڈا زول

سرنج ۔ کاٹن ۔ ڈرنچنگ گن ۔تھرما میٹر ۔ نیڈل 18 گیج
Follow Livestock information

ڈیری گائے کی خشک حالت میں خوراک/کلوز اپ منرلز  - ڈیری گائے کو بچہ دینے کے بعد کیلشیم کی کمی سے بچانا اہم ترین مرحلہ ہے ج...
12/10/2023

ڈیری گائے کی خشک حالت میں خوراک/کلوز اپ منرلز

- ڈیری گائے کو بچہ دینے کے بعد کیلشیم کی کمی سے بچانا اہم ترین مرحلہ ہے جس کی تیاری بچہ دینے سے پہلے کی جاتی ہے -
تحقیق کے مطابق 30 سے 40 فیصد گائے بچہ دینے کے بعد بغیر کوئی نشانی ظاہر کیے کیلشیم کی کمی کا شکار ہوتیں ہیں جس سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے-

بچہ دینے سے ایک مہینہ پہلے منفی ڈی کیڈ خوراک دی جائے تو گائے بچہ دینے کے بعد کیلشیم کی کمی سے بچ سکتی ہے جس سے دودھ کی پیداوار میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ گائے کا بچہ دینے اور جیر پھینکنے کا عمل بھی بہتر طریقے سے ہوتا ہے-

گائے کو منفی ڈی کیڈ خوراک دینے سے گائے میں کیلشیم کی خوراک سے خون میں منتقلی (ھاضمیت) اور ہڈیوں سے کیلشیم حاصل کرنے کا عمل جاری رہتا ہے -

منفی ڈی کیڈ خوراک کے بغیر یہ دونوں عمل رک جاتے ہیں ہیں اور ان دونوں عوامل کے دوبارہ سے آغاز میں پندرہ سے بیس دن لگ جاتے ہیں جس دوران گائے کیلشیم کی کمی کا شکار ہو جاتی ہے-

خوراک کو منفی ڈی کرنے کے لیے کیلشیم کلورائیڈ ؛ کیلشیم سلفیٹ؛ میگنیشیم کلورائیڈ؛ میگنیشیم سلفیٹ؛ امونیم کلورائیڈ ڈ یا امونیم سلفیٹ میں سے کوئی ایک یا ان کا مکسچر تقریبا 150 سے 200 گرام روزانہ فی گائے استعمال کیے جاتے ہیں-

خشک پیریڈ میں گائے کے پیشاب کی پی ایچ 6-7 کے درمیان ھونی چاہیئے جو کہ موثر ڈی کیڈ کی علامت ہے -

مزید معلوماتی پوسٹ کے لیے فا لو کیجیے ۔

07/02/2023
انڈوں کا عالمی دن
14/10/2022

انڈوں کا عالمی دن

سید محب علی اور سیماب ضمیر ایس اے  بیمار بھینس کا علاج معالجہ کرتے ہوۓ
05/07/2022

سید محب علی اور سیماب ضمیر ایس اے بیمار بھینس کا علاج معالجہ کرتے ہوۓ

لمپی سکن ڈیزیز ایک مہلک وبائی مرض ہے جو ایک جانور سے دوسرے جانور میں وائرس کی وجہ سے منتقل ھوتا ہے سندھ پنجاب خیبر پختون...
26/06/2022

لمپی سکن ڈیزیز ایک مہلک وبائی مرض ہے جو ایک جانور سے دوسرے جانور میں وائرس کی وجہ سے منتقل ھوتا ہے
سندھ پنجاب خیبر پختون خواہ میں اس بیماری نے تباہی مچا دی ہے
اب یہ بیماری آزاد کشمیر کی طرف رخ کر رہی ہے اس سے پہلے کہ بیماری آزاد کشمیر میں تباہی مچائے تمام جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں تاکہ اس بیماری سے بچاجاسکے

تیترینوٹ ایڈیشنل ڈاٸریکٹر پونچھ ڈاکٹر ظفر اقبال STC اور FLF پروگرم کے تحت فارمرز میں چیک تقسیم کرتے ہوۓ۔
22/06/2022

تیترینوٹ ایڈیشنل ڈاٸریکٹر پونچھ ڈاکٹر ظفر اقبال STC اور FLF پروگرم کے تحت فارمرز میں چیک تقسیم کرتے ہوۓ۔

Address

Near Khalid Mobile Shope
Hajira
12161

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Livestock Department Hajira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Livestock Department Hajira:

Share