District Orakzai Police

District Orakzai Police Official Page of District Police Officer District Orakzai
(1)

20/08/2026
اشتہاری مجرم گرفتار، مالِ مسروقہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمداورکزئی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی خصوصی ہدایات ...
19/08/2026

اشتہاری مجرم گرفتار، مالِ مسروقہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد

اورکزئی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ کلایہ پولیس نے جرائم پیشہ اور اشتہاری عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کی نشاندہی پر مالِ مسروقہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 بھی برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لوئر محبوب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کلایہ حاجت حسین نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم بصیر ولد عنمرنگ، سکنہ اتمان خیل کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم تھانہ کلایہ میں درج مقدمہ علت نمبر 56، مورخہ 07 مئی 2026، جرم 324/34 میں مطلوب اور اشتہاری تھا۔علاوہ ازیں ملزم بالا سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی، جبکہ دورانِ کارروائی ملزم کی نشاندہی پر مالِ مسروقہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 حسبِ ضابطہ برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔

ڈی پی او اورکزئی شوکت علی نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔ ضلع میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اورکزئی پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

18/08/2026

کوہاٹ ریجن پولیس کی منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف 30 روزہ کامیاب کاروائیاں: بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد برآمد، مقدمات درج

ریجنل پولیس آفیسر (RPO) کوہاٹ عرفان طارق کی خصوصی ہدایات پر ریجن بھر میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔ گذشتہ 30 دنوں میں پولیس نے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
آر پی او کوہاٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے 30 دنوں میں مجموعی طور پر 261 کلو گرام چرس اور 17 کلو گرام آئس برآمد کر کے منشیات کی سپلائی لائن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں مختلف بور کے 470 عدد ویپن اور مختلف بور کے 7835 کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ ان کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں پولیس نے قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اسلحہ ایکٹ کے تحت 401 مقدمات اور منشیات ایکٹ کے تحت 343 ایف آئی آرز (FIRs) درج کی ہیں۔
آر پی او کوہاٹ عرفان طارق کا پیغام:
"منشیات ہماری نوجوان نسل کے لیے ایک ناسور ہے، جس کا جڑ سے خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ منشیات اور ناجائز اسلحہ کے سوداگروں کے خلاف یہ جنگ کسی بھی رواداری کے بغیر مزید شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ کوہاٹ ریجن کو امن کا گہوارہ اور منشیات سے پاک کیا جا سکے۔"

کوہاٹ ریجن پولیس عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کر کے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔

18/08/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی،ڈپٹی کمشنر اورکزئی یوسف علی مہمند اور وینگ کمانڈر کرنل عاطف خان کے سربراہی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے ڈبوری میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد۔۔

18/08/2026
پریس ریلیز – ضلع اورکزئیڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی، ڈپٹی کمشنر اورکزئی یوسف علی مہمند اور ونگ کمانڈر کرنل عاطف ...
18/08/2026

پریس ریلیز – ضلع اورکزئی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی، ڈپٹی کمشنر اورکزئی یوسف علی مہمند اور ونگ کمانڈر کرنل عاطف خان کی سربراہی میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد

اپر اورکزئی: ضلع اورکزئی میں امن و امان کی بہتری، دیرپا استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اور وسیع البنیاد گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں اپر سب ڈویژن کے قبائلی مشران، علماء کرام، عمائدین علاقہ اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔

جرگہ کی مشترکہ سربراہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی، ڈپٹی کمشنر اورکزئی یوسف علی مہمند اور ونگ کمانڈر کرنل عاطف خان نے کی۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اورکزئی شوکت علی نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کا قیام پولیس، انتظامیہ اور عوام کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی کی امن پسند روایات قابلِ فخر ہیں اور ان کے تحفظ میں قبائلی مشران اور علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری جانفشانی سے ادا کر رہی ہے اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اورکزئی یوسف علی مہمند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح، ترقی اور سیکیورٹی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہی ہے۔ مشران کی رہنمائی اور تعاون انتظامیہ کے لیے ہمیشہ اہم رہا ہے، جبکہ ایسے جرگے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی بہتری میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ونگ کمانڈر کرنل عاطف خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی ادارے، پولیس، انتظامیہ اور عوام ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی مشران اور علماء کرام کے تعاون سے علاقے میں امن کی فضا مزید مضبوط کی جا سکتی ہے۔ سیکیورٹی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی سے ادا کر رہے ہیں اور امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام جاری رکھیں گے۔

جرگہ میں شریک قبائلی مشران اور علماء کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پولیس، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر سطح پر بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء نے علاقے میں موجود مسائل، سیکیورٹی خدشات اور ترقیاتی امور کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے اپنے محکموں کی کارکردگی اور جاری اقدامات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

جرگہ کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے اور سماج دشمن و امن دشمن عناصر کے خلاف متحد ہو کر پولیس، انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر سطح پر تعاون یقینی بنائیں گے۔

پریس ریلیز — ضلع اورکزئیلوئر اورکزئی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، مختلف علاقوں میں مش...
18/08/2026

پریس ریلیز — ضلع اورکزئی

لوئر اورکزئی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد اور مقامات کی چیکنگ

اورکزئی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی خصوصی ہدایات پر آج مورخہ 18 اگست 2026 کو حدود تھانہ کلایہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی لوئر محبوب خان اور میجر عثمان نے کی، جبکہ آپریشن میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کلایہ سجاد خان سمیت پولیس نفری، ونگ کے 25 اہلکار، ڈسٹرکٹ پولیس کے 25 اہلکار اور 13 ایلیٹ کمانڈوز نے حصہ لیا۔

مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران وچ پل، حبیب ڈنڈ، انجانی سمیت مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد، گھروں، راستوں اور دیگر اہم مقامات کی مکمل چیکنگ کی گئی۔ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں آمد و رفت کرنے والے افراد کی بھی جانچ پڑتال کی اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آپریشن کے دوران مشکوک سرگرمیوں اور سماج دشمن عناصر کی موجودگی کے حوالے سے مختلف مقامات پر سرچنگ کی گئی، جبکہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حساس مقامات اور اہم گزرگاہوں کی نگرانی بھی کی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ عمائدین، مشران اور عوام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر موجودہ سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے مقامی افراد سے تفصیلی گفت و شنید کی گئی اور انہیں مشکوک افراد یا سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔

پولیس حکام نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر رہی ہیں۔ عوام کے تعاون سے سماج دشمن اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

علاقہ عمائدین اور عوام نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے قیامِ امن اور علاقے کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اورکزئی پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

پریس ریلیز ضلع اورکزئیڈی ایس پی لوئر محبوب خان کا لوئر سرکل کے مختلف پولیس چوکیات کا تفصیلی دورہ، سیکیورٹی انتظامات اور ...
17/08/2026

پریس ریلیز ضلع اورکزئی

ڈی ایس پی لوئر محبوب خان کا لوئر سرکل کے مختلف پولیس چوکیات کا تفصیلی دورہ، سیکیورٹی انتظامات اور تعمیراتی کام کا جائزہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی لوئر محبوب خان نے لوئر سرکل کے مختلف پولیس چوکیات، جن میں چھپری فیروز خیل،بابرکی پوسٹ اور گیراج پوسٹ شامل ہیں

دورے کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ کلایہ حاجت حسین بھی موجود تھے۔ڈی ایس پی لوئر نے چوکیات پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی، ڈیوٹی کے طریقہ کار، سیکیورٹی انتظامات اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

افسران نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور قانون کے مطابق برتاؤ کو یقینی بنائیں۔

دورے کے دوران گیراج چیک پوسٹ،بابرکی پوسٹ پر جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ڈی ایس پیز نے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ پولیس اہلکاروں کو بہتر سہولیات اور عوام کو مزید مؤثر سیکیورٹی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی لوئر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے، پولیس چوکیات کی استعداد کار بڑھانے اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کے لیے باقاعدگی سے معائنہ اور نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی خصوصی ہدایت پر موجودہ حالات کے پیش نظر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیسوار علی کا رات گئے ...
16/08/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی شوکت علی کی خصوصی ہدایت پر موجودہ حالات کے پیش نظر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیسوار علی کا رات گئے روزنامچہ، سب جیل،ڈی سی کمپاؤنڈ سمیت مختلف چیک پوسٹوں کا وزٹ۔۔۔
اس موقع پر آر آئی امتیاز خان بھی انکے ہمراہ تھے۔
وزٹ کے دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیسوار علی نے پولیس لائن،داخلی وخارجی راستوں اور چیک پوسٹوں کےاطراف میں سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کھڑی نظررکھیں۔

انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنےتحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ لازمی استعمال کریں۔

انہوں نےاہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کےلیےہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں۔

Address

Hangu
26190

Telephone

+92925690257

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Orakzai Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Orakzai Police:

Shortcuts

Share