19/08/2025
ہمارے علاقے قادری بانڈہ کی یہ سڑک طویل عرصے سے بدترین حالت میں ہے۔ بارش کے بعد کیچڑ اور پانی کے باعث آمدورفت انتہائی مشکل ہو جاتی ہے۔ اس سڑک پر ایک پرائمری سکول اور ایک دینی مدرسہ بھی موجود ہے جہاں روزانہ بچے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ سڑک تقریباً 1300 میٹر طویل ہے اور متعدد بار اس کا سروے بھی کیا جا چکا ہے لیکن بدقسمتی سے تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ مریضوں کو اسپتال لے جانے، بچوں کو سکول پہنچانے اور روزمرہ کے کام کاج کے لیے یہاں سے گزرنا انتہائی کٹھن اور اذیت ناک ہو چکا ہے۔
ہم اپنے منتخب MNA یوسف خان صاحب سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سڑک کی تعمیر و مرمت کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ سکون اور آسانی کے ساتھ آمدورفت کر سکیں۔
MNA Yousaf Khan
PTI Hangu
Rafi Ullah Khattak
ISF Hangu
Rab Nawaz Khan
Shah Turab Khan PTI Pk 93