District Youth Office Hangu

District Youth Office Hangu District Youth Office Hangu

17/08/2026

I got over 100 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

*جشن آزادی 2026 - ڈی سی آفس ہنگو میں شاندار تقریب کا انعقاد* 🇵🇰✨ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی ا...
14/08/2026

*جشن آزادی 2026 - ڈی سی آفس ہنگو میں شاندار تقریب کا انعقاد* 🇵🇰✨

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر علی رحمان کی خصوصی ہدایات پر *ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ہنگو* اور *ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ہنگو* کے زیر اہتمام *جشن آزادی 2026* کی مرکزی تقریب *ڈی سی آفس ہنگو* میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد طلباء نے ملی نغمے اور ملی ترانے پیش کر کے شرکاء کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ تازہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر *ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ہنگو* کی جانب سے *KUST ہنگو کیمپس* میں منعقد ہونے والے 3 بڑے مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں:

1. *آرٹس اینڈ ڈرائنگ مقابلہ*
2. *مضمون نویسی مقابلہ*
3. *تقریری مقابلہ*

ونرز کو شیلڈز جبکہ تمام شرکاء کو اسناد سے نوازا گیا۔

ضلعی یوتھ آفیسر ہنگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ *"Implementing Youth Policy 2026"* کے تحت اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں میں قومی جذبہ، تخلیقی صلاحیتوں اور لیڈرشپ کو فروغ دینا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو نے تمام شرکاء اور آرگنائزنگ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔

*آئیں مل کر عہد کریں کہ علم، ہنر اور محبت سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے* 🇵🇰
*پاکستان زندہ باد - پاک فوج پائندہ باد*











Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu

*Implementing Youth Policy 2026*  *جشن آزادی 2026 - مضمون نویسی مقابلہ کا کامیاب انعقاد* 🇵🇰✍️ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپخ...
13/08/2026

*Implementing Youth Policy 2026*
*جشن آزادی 2026 - مضمون نویسی مقابلہ کا کامیاب انعقاد* 🇵🇰✍️

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر علی رحمان کی ہدایات پر *ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ہنگو* اور *ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ہنگو* نے *جشن آزادی 2026* کی مناسبت سے *مضمون نویسی مقابلہ* کا انعقاد کیا۔

یہ مقابلہ *13 اگست 2026* کو *KUST Campus Auditorium, Hangu* میں *KUST ہنگو کیمپس* کے تعاون سے منعقد ہوا۔

ضلع بھر سے نوجوانوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مضامین کے ذریعے پاکستان سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔

مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں تحریری صلاحیتوں کو فروغ دینا اور *"Implementing Youth Policy 2026"* کے تحت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا تھا۔

ضلعی یوتھ افیسر ہنگو نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں میں حب الوطنی اور تخلیقی سوچ کو بڑھاتی ہیں۔

*آئیں مل کر پاکستان کو علم، ہنر اور محبت سے سرسبز بنائیں* ✨
*پاکستان زندہ باد*












Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu

*جشن آزادی 2026 - آرٹس اینڈ ڈرائنگ مقابلہ کا کامیاب انعقاد* 🇵🇰🎨ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی او...
13/08/2026

*جشن آزادی 2026 - آرٹس اینڈ ڈرائنگ مقابلہ کا کامیاب انعقاد* 🇵🇰🎨

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر علی رحمان کی ہدایات پر *ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ہنگو* اور *ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ہنگو* نے *جشن آزادی 2026* کی مناسبت سے *آرٹس اینڈ ڈرائنگ مقابلہ* کا انعقاد کیا۔

یہ مقابلہ *13 اگست 2026* کو *KUST Campus Auditorium, Hangu* میں *KUST ہنگو کیمپس* کے تعاون سے منعقد ہوا۔

ضلع بھر سے نوجوان طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور *"پاکستان - میرا وطن"* کے موضوع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے قومی پرچم، قائد اعظم، پاکستان کی خوبصورتی اور حب الوطنی کے موضوعات پر شاندار ڈرائنگز بنائیں۔

مقابلے کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور *"Implementing Youth Policy 2026"* کے تحت نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا مثبت پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

ضلعی یوتھ افیسر ہنگو نے تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور ونرز میں اسناد تقسیم کیں۔

*آئیں مل کر پاکستان کو علم، ہنر اور محبت کے رنگوں سے سرسبز بنائیں* ✨
*پاکستان زندہ باد*













Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu

*Pakistan Cleanliness Movement - تیسرا روز* 🇵🇰🧹  *مقام: سمانہ کچ پھاٹک، ہنگو*ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس...
13/08/2026

*Pakistan Cleanliness Movement - تیسرا روز* 🇵🇰🧹
*مقام: سمانہ کچ پھاٹک، ہنگو*

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر علی رحمان کی ہدایات پر *ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ہنگو* اور *ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ہنگو* نے *"Implementing Youth Policy 2026"* کے تحت آج *Pakistan Cleanliness Movement* کے تیسرے روز *سمانہ کچ پھاٹک* میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔

اس مہم میں یوتھ رضاکاروں، طلباء اور مقامی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات سے کچرا، پلاسٹک اور گندگی صاف کی۔ ساتھ ہی شجرکاری بھی کی گئی۔

مہم کا مقصد عوام میں صفائی ستھرائی کا شعور اجاگر کرنا اور *"صاف ستھرا پاکستان"* کے ویژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

ضلعی یوتھ افیسر ہنگو نے کہا کہ ضلعی یوتھ آفس ہنگو روزانہ کی بنیاد پر ضلع کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم چلا رہا ہے تاکہ نوجوانوں میں ماحولیاتی ذمہ داری کا احساس پیدا ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

*صفائی نصف ایمان ہے* ✨
*آئیں مل کر ہنگو کو صاف اور سرسبز بنائیں*













Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu

*جشن آزادی 2026 - شجرکاری مہم* 🇵🇰🌳ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر ع...
13/08/2026

*جشن آزادی 2026 - شجرکاری مہم* 🇵🇰🌳

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر علی رحمان کی ہدایات پر *ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ہنگو* نے *جشن آزادی 2026* کے سلسلے میں جاری *شجرکاری مہم* میں شرکت کی۔

آج ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ہنگو نے خود پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور نوجوانوں کو درخت لگانے کی ترغیب دی۔

مہم کا مقصد *"ایک قوم - ایک درخت"* کے پیغام کو عام کرنا، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور *صاف و سرسبز پاکستان* کے ویژن کو فروغ دینا ہے۔

ضلعی یوتھ افیسر ہنگو نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن کو سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے تمام یوتھ رضاکاروں، طلباء اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

*آئیں مل کر ہنگو کو ہرا بھرا بنائیں* ✨
*پاکستان زندہ باد*












Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu

13/08/2026
*Pakistan Cleanliness Movement - چوتھا روز* 🇵🇰🧹  *مقام: وارستہ روڈ قبرستان، ہنگو*ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب ...
13/08/2026

*Pakistan Cleanliness Movement - چوتھا روز* 🇵🇰🧹
*مقام: وارستہ روڈ قبرستان، ہنگو*

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر علی رحمان کی ہدایات پر *ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ہنگو* اور *ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ہنگو* نے *"Implementing Youth Policy 2026"* کے تحت آج *Pakistan Cleanliness Movement* کے چوتھے روز *وارسٹہ روڈ قبرستان* میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔

اس مہم میں یوتھ رضاکاروں، طلباء اور مقامی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قبرستان کے اندر اور اطراف سے کچرا، پلاسٹک اور گندگی صاف کی۔ ساتھ ہی شجرکاری بھی کی گئی۔

مہم کا مقصد مقدس مقامات کی حرمت کا احترام کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کو فروغ دینا اور عوام میں *"صاف ستھرا پاکستان"* کا پیغام عام کرنا ہے۔

ضلعی یوتھ افیسر ہنگو نے کہا کہ قبرستانوں اور عوامی مقامات کی صفائی ضلعی یوتھ آفس ہنگو کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

*صفائی نصف ایمان ہے* ✨
*آئیں مل کر ہنگو کو صاف اور سرسبز بنائیں*













Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu

*یوم آزادی 2026 کے مناسبت سے تقریری مقابلہ کا کامیاب انعقاد* 🇵🇰ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی او...
12/08/2026

*یوم آزادی 2026 کے مناسبت سے تقریری مقابلہ کا کامیاب انعقاد* 🇵🇰

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر علی رحمان کی ہدایات پر *ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ہنگو نے KUST کیمپس ہنگو* کے تعاون سے *آج 12 اگست 2026* کو *یوم آزادی 2026* کے حوالے سے *تقریری مقابلے* کا انعقاد کیا۔

یہ مقابلہ *KUST کیمپس آڈیٹوریم ہنگو* میں صبح 10:00 بجے منعقد ہوا جس میں ضلع ہنگو کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریری مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کرنا اور انہیں قائد کے افکار سے روشناس کرانا تھا۔ شرکاء نے پاکستان کی آزادی اور ترقی کے حوالے سے پرجوش تقاریر پیش کیں۔

مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز کو 14 اگست کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ھنگو آفس میں منعقدہ تقریب میں شیلڈز سے نوازا جائے گا۔

ضلعی یوتھ افیسر ہنگو نے تقریب کے اختتام پر کہا کہ یوتھ پالیسی 2026 کے مطابق ضلعی یوتھ آفس ہنگو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

*پاکستان زندہ باد* ✨












Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Hangu

کل صبح 10 بجے کسٹ کیمپس ھنگو میں۔16 سال سے لیکر 35 سال تک کی عمر کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔
12/08/2026

کل صبح 10 بجے کسٹ کیمپس ھنگو میں۔

16 سال سے لیکر 35 سال تک کی عمر کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔

Address

Samana Phase-2, Near Katch Pathak/PTC Pathak
Hangu
26190

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Youth Office Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share