Anwar Bangash PPP

Anwar Bangash PPP Male

  ❤️✨تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ،خوشیاں بانٹیں، محبت بڑھائیں اور دعا ہے یہ عید آپ کے ...
21/03/2026

❤️✨
تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ،خوشیاں بانٹیں، محبت بڑھائیں اور دعا ہے یہ عید آپ کے گھر کو خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے آمین 🤲 انور بنگش

01/03/2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما انور بنگش نے فرزند علی وزیر کو ہلال احمر خیبر پختون خواہ کا چیئرمین منتخب ہونے پر دل کی گہر...
03/09/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما انور بنگش نے فرزند علی وزیر کو ہلال احمر خیبر پختون خواہ کا چیئرمین منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کیا ۔

28/06/2025

مہرسلطانہ ایڈووکیٹ کی کامیابی پر انور بنگش کی جانب سے مبارکباد
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار انور بنگش نے مہرسلطانہ ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انور بنگش نے کہا کہ مہرسلطانہ ایڈووکیٹ کی کامیابی نہ صرف پیپلز پارٹی کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ خواتین کی نمائندگی کے میدان میں ایک مثبت قدم بھی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گی اور پارٹی کے منشور کے مطابق عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گی۔انور بنگش نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرتی آئی ہے، اور مہرسلطانہ ایڈووکیٹ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی قیادت اہل اور دیانتدار نمائندوں کو آگے لانے میں پُرعزم ہے۔انہوں نے مہرسلطانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں اور اسمبلی میں عوام کی آواز بن کر ابھریں۔

06/06/2025
27/05/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی اسمبلی امیدوار ہنگو انور بنگش نے پشاور میں صوبائی حکومت کی کرپشن کے خلاف "صوبہ بچاؤ تحریک" کے تحت ہونے والے پرامن احتجاج پر پولیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے۔انور بنگش نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کرپٹ اور نا اہل صوبائی حکومت کے حکم پر پولیس نے نہتے مظاہرین، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، پر بہیمانہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان اور سابق صوبائی صدر و وفاقی وزیر نجم الدین خان زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ اسلام آباد پر چڑھائیاں کرنے والی حکومت پیپلز پارٹی کے جمہوری احتجاج کو برداشت نہ کر سکی، جو اس کی عدم برداشت اور ناکامی کا ثبوت ہے۔انور بنگش نے زخمی کارکنان، خصوصاً نجم الدین خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا، مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایون خان، صوبائی قیادت اور کارکنان کو مؤثر احتجاج پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

24/05/2025

پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں عوامی حقوق کے تحفظ اور صوبے کو درپیش سنگین بحرانوں کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے "صوبہ بچاؤ مہم" کے تحت ایک بڑا عوامی جلسہ 26 مئی 2025 بروز پیر، دوپہر 2 بجے پشاور اسمبلی چوک میں منعقد کیا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی رہنماؤں کے مطابق اس جلسے کا مقصد صوبے میں جاری بدترین معاشی، تعلیمی اور سیکیورٹی بحران پر عوام کو متحد کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے خیبرپختونخوا کو شدید مسائل سے دوچار کر دیا ہے، جہاں ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے گئے ہیں، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات برباد ہو چکی ہیں، جبکہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ صوبائی امیدوار ضلع ہنگو انور بنگش نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم جلسے میں بھرپور شرکت کر کے صوبے کی بقا، جمہوریت کے تسلسل، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوامی حقوق کی علمبردار رہی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنے مستقبل کا خود تحفظ کریں۔یہ جلسہ صوبے کی سیاست میں ایک نئی سمت کا تعین کرے گا اور نااہلی، کرپشن اور عوامی استحصال کے خلاف ایک مضبوط پیغام دے گا۔

*عوامی حقوق کا تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے ❗️**پاکستان پیپلز پارٹی کی “صوبہ بچاو مہم” کے تحت ایک پاورفل جلسہ 26 م...
24/05/2025

*عوامی حقوق کا تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے ❗️*

*پاکستان پیپلز پارٹی کی “صوبہ بچاو مہم” کے تحت ایک پاورفل جلسہ 26 مئی 2025 کو دوپہر 2 بجے پشاور اسمبلی چوک میں منعقد ہوگا۔ نااہل پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا کو بدترین معاشی، تعلیمی اور سیکیورٹی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ ترقیاتی فنڈز روکے گئے، صحت اور تعلیم کی سہولیات تباہ ہو گئیں، اور عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکے ہیں۔ آئیے! صوبے کو بچانے اور عوامی آواز کو بلند کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں*

* انور بنگش*
* پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ صوبائی امیدوار ضلع ہنگو*

Address

Muslim Abad Hangu
Hangu
5666

Telephone

+923340980018

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anwar Bangash PPP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share