06/08/2026
گڈ گورننس عوام دوست اقدامات
ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹل شاہ بخت یوسفزئی نے سروس ڈیلوری سنٹر ٹل میں عوام کے ساتھ ملاقات کی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں رائے لی گئی اور عوامی مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ٹل نے عوام الناس کو یہ بھی ہدایت کی کہ عوام الناس ضلعی انتظامیہ ہنگو کے ساتھ رابطے میں رہے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو ضلعی انتظامیہ ہنگو اور متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں۔
مذید برآں اسسٹنٹ کمشنر ٹل نے واضح کیا کے عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ ہنگو کی اولین ترجیح ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔