01/08/2026
جمعیت نوجوان فورم تحصیل ٹل کا ایک اہم اور کامیاب اجلاس جمعیت ضلعی دفتر دوآبہ میں منعقد ہوا،
اجلاس میں ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس کے اہم نکات:-
(1) 12 اگست کو منعقد ہونے والے عظیم الشان سیمینار کے انتظامات پر تفصیلی مشاورت۔
- سیمینار کے موضوع کا باضابطہ انتخاب:
"نوجوان اور عصرِ حاضر کے چیلنجز-
(2)سیمینار کی کامیابی کے لیے مختلف تعلیمی اداروں کے دوروں، طلبہ سے رابطوں اور دعوتی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ۔
ان شاء اللہ، یہ سیمینار نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور اخلاقی رہنمائی کے لیے ایک مؤثر اور یادگار پروگرام ثابت ہوگا۔