social welfare team KOTKI BALA

social welfare team KOTKI BALA Social welfare Team Kotki Bala | Youth with a mission ❤
Serving our village through social work, education, health & unity.

Proudly making Kotki Bala better, one step at a time ☀
"Our village, our family" 🏘

31/08/2026

آپ نے دنیا میں بیس، تیس یا چالیس سال گزار دیے، مگر دنیا کو سوشل میڈیا پر مثبت انداز میں دکھانے، بولنے اور لکھنے کے لیے آپ کے پاس گلامور، ڈانس اور عریانی کے سوا کچھ نہیں؟ کیا دنیا کی خوبصورتی صرف جسم کی نمائش، رقص اور بے باکی میں سمٹ کر رہ گئی ہے؟
کیا علم، ہنر، کردار، تہذیب، انسانیت، محنت، کامیابی، خدمتِ خلق اور معاشرتی خوبیوں کو دکھانے کے لیے آپ کے پاس کچھ نہیں ہے؟
سوشل میڈیا معاشرے اور قوموں کا آئینہ ہوتا ہے، مگر اس آئینے میں ہم کیا دکھاتے ہیں، یہ ہمارے اپنے انتخاب کی بات ہے۔
دنیا کو اپنا چہرہ دکھانے کے لیے کردار چاہیے، نہ کہ صرف جسم؛ ہنر چاہیے، نہ کہ صرف رقص؛ تہذیب چاہیے، نہ کہ صرف نمائش۔ آپ کی ثقافت اور تہذیب درکار ہے، ورنہ آپ معاشرے اور قوموں کی وقار اور تشخص کو تباہ کر رہے ہیں۔

گاؤں کوٹکی بالا کے سامنے ٹل روڈ پر ہمارے گاؤں کے کچھ افراد نے اپنی محنت سے چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کیے ہیں۔ کوئی چائے ک...
23/08/2026

گاؤں کوٹکی بالا کے سامنے ٹل روڈ پر ہمارے گاؤں کے کچھ افراد نے اپنی محنت سے چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کیے ہیں۔ کوئی چائے کا کاروبار کر رہا ہے، کوئی پکوڑے اور دیگر اشیاء تیار کر رہا ہے جبکہ کچھ دوست جنرل اسٹور چلا رہے ہیں۔

ہم تمام اہلِ علاقہ اور وہاں سے گزرنے والے دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ ان چھوٹے کاروباروں کو ترجیح دیں اور اپنے لوگوں کو سپورٹ کریں۔ آپ کی ایک چھوٹی سی خریداری کسی گھر کے چولہے کو سہارا دے سکتی ہے۔

مقامی کاروبار کو فروغ دینے سے نہ صرف لوگوں کو روزگار ملتا ہے بلکہ علاقے میں کاروباری سرگرمیاں بڑھتی ہیں، آس پاس کا علاقہ آباد ہوتا ہے اور لوگوں کی روزمرہ ضروریات بھی قریب ہی پوری ہو جاتی ہیں۔

آئیں! اپنے لوگوں کی محنت کی قدر کریں، چھوٹے کاروباروں کو سپورٹ کریں اور اپنے علاقے کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ❤️

سوشل ویلفیئر ٹیم کوٹکی بالا

22/08/2026

اپ لوگوں کی کمینٹ،لائیکس اور شئیر سے میں بنگلہ،گاڑی نہیں خریدتا۔ ظالموں حوصلہ افزائی کیلئے کبھی کبھار لائیکس کمینٹس کیا کرو🫢

22/08/2026

ان نوجوانوں میں وہ حوصلہ اور طاقت موجود ہے جب چاہے اس وطن کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔آج ان نوجوانوں نے اپنے پہاڑوں کو سرسبز بنانے کا عزم کر رکھا ہے انشاللہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارے پاس ہرےبرے جنگلات ہونگے ،

18/08/2026

اگلے کام کی تیاریاں۔۔۔

14/08/2026
13/08/2026

د کوټکي بالا سوشل ویلفیئر ټیم
زموږ یو خوږ ملګری، خدمتګار انسان او خوش‌اخلاقه شخصیت، عتيق الرحمن نيازي صیب، چې له ډېرو مودو راهیسې له شعر او ادب سره هم ژوره مینه او تړاو لري، د څوارلسم اګست په مناسبت خپل احساسات او خیالات د شاعرۍ په ژبه داسې بیانوي:

13/08/2026

14 اگست کا خوبصورت پیغام 🇵🇰🌱

اس 14 اگست اپنے بچوں کو باجے کے بجائے ایک پودا تحفے میں دیں۔ 🌱

باجے چند لمحوں کی خوشی تو دے سکتے ہیں، لیکن شور، آلودگی اور پیسوں کے ضیاع کا سبب بھی بنتے ہیں۔ اس کے برعکس، ایک پودا آج لگائیں گے تو آنے والے کئی سالوں تک صاف ہوا، خوبصورت ماحول اور زندگی دے گا۔

اپنے بچوں کو اس یومِ آزادی صرف جشن منانا نہیں، بلکہ اپنے وطن کو سنوارنا بھی سکھائیں۔ 🇵🇰❤️

ایک بچہ، ایک پودا — صاف پاکستان، سرسبز پاکستان! 🌳💚

اس 14 اگست باجا نہیں، پودا خریدیں؛ شور نہیں، سبزہ پھیلائیں۔
فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ 🌱🇵🇰

Address

Hangu
26190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when social welfare team KOTKI BALA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category