Malik

Malik my page like and follow

25/10/2020

‏ہڑپہ❣!!!
پاکستان میں ساہیوال شہر سے 30 سے 40 کلومیٹر دور یہ دنیا کی دوسری قدیم ترین انسانی تہذیب و تمدن کا مسکن تھا۔ جو کہ ایک اندازے کے مطابق 3300 قبل مسیح میں ظہور پزیر تھی۔ دنیا کی تیسری قدیم ترین تہذیب اہرام مصر اور فراعین کا دور تھا جو کہ 3100 سال قبل مسیح میں موجود میں تھی
‏۔ہڑپہ شہر 1922 میں دریافت ہوا لیکن اس کی بہت ساری اینٹیں لاہور ملتان ریلوے بنانے میں صرف ہو چکی تھیں۔ اس جگہ کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ نیشنل جیوگرافک سوسائٹی بھی اس کام میں شامل ہے ۔
برصغیر ہند میں 200 سے زائد تہذیبیں دریافت ہو چکی ہیں، لیکن ہڑپہ سب سے قدیم اور سب سے‏زیادہ پرھے لکھے لوگوں پر مشتمل تہذیب ہے ۔یہاں کے باشندے تاجر اور زراعت پیشہ تھے جبکہ ہنر مند افراد کی بھی کوئی کمی نہیں تھی۔قدیم ہڑپہ کے آثار تقریبا ایک سو پینسٹھ ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں جن کی دریافت حادثاتی طور پر 1890 میں اس وقت ہوئی جب لاہور سے ملتان ریلوے لائن بچھائی جا ‏رہی تھی تو ریلوے ٹریک کیلئے اینٹوں کی سپلائی دینےوالےٹھیکیدار نے ہڑپہ میں اینٹوں کی کان دریافت کی ہوئی تھی اور یہاں سے اینٹیں لا کر ریلوے لائن کی تعمیر میں لگائی جاتی رہیں اور جب بعض افسروں نے اینٹوں کی مخصوص ساخت کو دیکھا اور تحقیق کی تو 1920 میں جا کر پتہ چلا کہ یہ اینٹیں ‏ہڑپہ کے قدیم شہر کی تھیں چنانچہ 1920 میں ہی اس علاقے کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔مگر تب تک قدیم تاریخ کا یہ جدید شہر اجڑ چکا تھا اور جب اس وقت کی حکومت نے یہاں پر کھدائی کا کام شروع کیا تو نامناسب حالات کی وجہ سے یہاں سے ملنے والے نوادرات کی حفاظت نہ ہو سکی ۔
ہڑپہ کا رقبہ ایک ‏سو پچاس ایکڑ ہے جس میں کھنڈرات تقریبا 76 ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔پرانی تہذیب کا یہ خوبصورت شہر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا گیا تھا۔انمول چوڑی اینٹ کے بنے کشادہ مکانات و گلیاں اور بڑی چنائی والے کنوئیں، ڈھکی ہوئی نالیاں، نکاسی آب کا مربوط نظام، حفظان صحت کے اصولوں
‏مد نظر رکھتے ہوئے اناج گھر، مزدوروں کے مکانات، ورک پلیٹ فارم، دھات پگھلانے اور ان سے برتن بنانے کی بھٹیاں، اوزان پیمائش کیلئے معیاری ترازو و باٹ مختلف بوٹیوں، مرجان، یاقوت سے بنے ہوئے ہار، تانبے اور پتھر کی مہریں، فن سنگ تراشی سے مختلف جانوروں کی تصویریں اور انجانے حروف سے‏کندہ شدہ مہریں مل چکی ہیں مگر دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ آج کا انسان چاند پر کمند تو ڈال چکا اور دنیا کی تباہی کیلئے سٹار وار سسٹم تو تیار کر چکا ہے دنیا بھر سے مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہرین آئے مگر ان انجانے حروف کو سمجھ نہ سکے اور پڑھنے سے قاصر رہے
‏۔ان حروف کو سمجھ لینا اب ان ماہرین کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ماہرین آثار قدیمہ ڈاکٹر احمدحسن، ڈاکٹر افضل احمد خان، ڈاکٹر محمد شریف، ڈاکٹر فرزند علی درانی، ڈاکٹر محمد رفیق مغل اور آئی ایچ ندیم پاکستان میں ہڑپہ تہذیب کی تقریبا 400 بستیاں دریافت کر چکے‏ہیں جس سے ہڑپہ تہذیب کے مختلف ادوار میں ترقی کے مراحل کا پتہ چلتا ہے گزشتہ سال پانچ ہزار سال پرانا مگر جدید طرز کا ڈرین سسٹم دریافت ہوا۔تحقیق کے مطابق یہ قدیم دور کے نکاسی آب کے جامع نظام کی عکاسی کرتا ہے۔جبکہ موجودہ دور کا سیوریج سسٹم بھی ہڑپہ تہذیب کی نقل معلوم ہوتا ہے اس طرح ‏ٹیلوں میں کھدائی کے دوران دوہری دیوار سے تعمیر شدہ بھٹیاں ملی ہیں۔یہ بھٹیاں سیاہ رنگ کی چوڑیاں اور مٹی کے چھوٹے ظروف پکانے کیلئے استعمال کی جاتی تھیں۔انہی بھٹیوں کے قریب رہائشی مکانات، غلہ جمع کرنے کے لئے قد آور مٹی کے بنے ہوئے مٹکے، موتی بنانے کے کارخانے، تانبہ کانسی اور سیپی کی ‏چوڑیاں، زرد عقیق، سنگ سلیمانی سے بنے بارک ٹوکے، خوشنما مہریں، کچی اینٹوں سے بنی فصیل نما دیوار جو 27 فٹ اور بعض جگہ39فٹ چوڑی ہے اور پختہ اینٹوں سے بنا ہوا دروازہ بھی دریافت ہوا۔اس قلعہ نما دیوار کے اندر گشت کرنے کیلئے سڑک، نکاسی آب کیلئے پل، سکیورٹی چیک پوسٹ اور پہرے داروں کیلئے‏واچ ٹاور بھی ملے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دیوار ہڑپہ شہر کو دشمن فوجوں کے حملے اور سیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے بنائی گئی تھی یوں اس دیوار کو دیوار چین کی طرح قدیم ترین فصیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
۔ہڑپہ چیچہ وطنی روڈ پر ان ویران ٹیلوں اور خوبصورت قدرتی جنگل کے دامن میں ایک ‏پرکشش جاذب نظر اور خوبصورت عمارت میں ہڑپہ کا عجائب گھر ہے جس کے اندر دیواروں کے ساتھ بیس عدد شیشوں کی الماریوں میں کھدائی شدہ مقامات یعنی وادی سون، کوٹ ڈیجی، آمری، موہنجوداڑو اور ٹیکسلا سے ملنے والے نوادارت رکھےہیں عجائب گھر کے مغرب میں تقریبا ایک ہزار سال پرانا برگد کا خوبصورت ‏درخت لگا ہوا ہے اس کے تنے اور اس کے پھیلاو کو دیکھ کر سیاح اس lکے سحر سے اتنا مرعوب ہوتے ہیں کہ وہ اس کی تصویر لئے بغیر نہیں رہ سکتے۔یہاں پر اکثر درختوں کی ٹہنیوں پر اہل نظر کے نامکندہ ہیں۔ہڑپہ شہر کے آثاروں کے درمیان ایک ٹیلے پر حضرت بابا نور شاہ ولی کا مزار مرجع خلائق ہے۔قبر کی‏لمبائی نو گز ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس مناسبت سے یہ بابا نوگزہ کے نام سے معروف ہیں۔ایک روایت کے مطابق قدیم زمانے کے لوگوں کا قد طویل ہوتا تھا مگر یہاں سے دوران کھدائی برآمد ہونے والے انسانی ڈھانچوں کےقدوقامت سے اندازہ ہوتا ہے کہ قدیم ہڑپہ کے لوگوں کا قد بھی آج کے انسانوں کے قد‏کے برابر ہوتا تھا۔ہڑپہ کے آثاروں کو اتنا نقصان انسانوں نے نہیں پہنچایا کہ جتنا اس کو نقصان اس زمین میں پائے جانے والے تھور اور نمک سے پہنچا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی مٹی اتنی بھربھری اور کھوکھلی ہو چکی ہے کہ جس کسی مٹی کے ٹیلے پر پاؤں رکھا جائے تو وہ اندر زمین میں دھنس جاتا ہے۔
‏ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق زمین میں پانچ سو مائیکروم نمک کی مقدار کسی چیز کو نقصان نہیں دیتی مگر ہڑپہ کی زمین میں تین ہزار مائیکروم سے بھی زیادہ نمک کی مقدار شامل ہے چنانچہ آثار کی باقیات کو محفوظ رکھنے کیلئے ان پر مٹی کا پلستر کیا جاتا ہے جو وہاں پائے جانے والے نمک کو اپنے اندر‏جذب کر لیتی ہےاوروقت کےساتھ یہ مٹی کاپلستر جھڑ جاتااور پھر اسکی جگہ نیا پلستر کر دیاجاتاہے۔بارش کی وجہ سے بعض جگہ مٹی میں غارنما اتنےگہرےکھڈےہیں کہ ایکطرف داخل ہوکر دوسری طرف باآسانی نکلاجاسکتا ہے
(منقول)

25/09/2020

پاکستانی ایک عمدہ قوم ہے۔!!
اگست آئے تو سچے پاکستانی۔🇵🇰
رمضان آئے تو پکے مسلمان۔🤲
جنگ لگے تو سب فوجی۔👷
کھیل کا میدان لگے تو سب کھلاڑی۔🏃
الیکشن ہوں تو سب سیاستدان۔😎
احتساب شروع ہو تو سب کا نام نیب زدہ۔😂
بجٹ آٸے تو سب اکانومسٹ۔😁
خبر آٸے تو سب تجزیہ نگار۔😆
کسی بیمار کو ملیں تو سب ڈاکٹر۔🤔
ڈاکٹر کو ملیں تو سب مریض ۔😂
کوئی شرعی مسئلہ پیش آئے تو سب مفتی۔ 🤗
کوئی متنازعہ مسئلہ پیش آئے تو سب وکیل۔😅
شادی اور پروگرام کے موقع پر سب فنکار۔😁

فضول رسم و رواج کےموقع پر سب مالدار۔😉
اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آئے تو سب زکواة کے مستحق ۔🤣

اس قوم کی صلاحیت پانی جیسی ہے جس برتن میں ڈالو اسی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔🤣

الغرض لامحدود تجربات سے لبریز قوم۔

🤔عالمی طاقتیں بھی پریشان ہیں اس قوم کی صلاحیتوں سے۔

ملک وسیم

29/08/2020

*جس شخص سے حد سے زیادہ محبت ہو اسی سے اتنی نفرت بھی ہو سکتی ہے کیونکہ خوبصورت شیشہ جب ٹوٹتا ہے تو خطرناک ترین ہتھیار بن جاتا ہے*💞💞💞
✍🇵ᴏˢᴛ 🇧ყ༆⛱✯
*کلاسیکل اردو ادب*
💫💫💫
MALIK WASEEM

29/08/2020

❤ #الـلّٰـــہ_کــا_رنـگــــــــ ⁦❤

🌸 لوگـــــ معیار دیکھ کر اثر لیتـے #اللّٰـہ صرفــ آنســـو دیکھتا ہــے۔ وہ بھی صرفــ ایکــــ اسکی رحمتـــــ کا سمنــدر اتنا وسیع ہــے کــہ ایکــــ معمولی سـے آنســـو پر سمنـــــدر جتنـے گنــاہ معافـــــ کر دیتــا ہــے۔۔۔۔ ⁦🌸

🌸 #اللّٰــہ کـــو زیادہ! مطلوبـــــ نہیں #اللّٰــہ کو مسلسل مطلوبــــــ ہـے۔۔۔۔۔۔ وہ بس آنسو دیکھتا ہـے ندامتــــ سـے جھـکا سر دیکھتا ہـے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حالاتـــــ سے تھکا دل دیکھتا ہــے۔۔۔⁦ ⁦

🌸 اور دل پھیر دیتا ہـے۔۔۔۔۔۔۔ شرط یہ ہـے کہ اس سے مانگاجائے۔۔۔۔۔۔! 🌸

🌸 #اللّٰــہ محبتـــ ہـے.۔۔۔۔⁦🌸
🌸خوش رہیں خوشیاں بانٹیں 🌸😍💯
❤️

Ap log dono ma se kis ki sport  karenge
07/03/2020

Ap log dono ma se kis ki sport karenge

31/01/2020

ترس جاؤگے ہمارے لبوں سے سننے کو ایک ایک لفظ💕
پیار کی بات تو کیا اب ہم شکایت بھی نہیں کرینگے 💔

29/01/2020
29/01/2020

بچھڑ گیا ہے کہیں دربدر نہ ہو جائے😒
میرے خدا اسے حفظ وامان میں رکھنا🙏🙏

Address

Sahiwal Harappa
Harappa

Telephone

+923023716307

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category