Jamaat-e-Islami Khanpur

Jamaat-e-Islami Khanpur Political party

15/02/2024

فیصلے کرتے جاؤ تاکہ اس قوم کے سامنے ایکسپوز ہوتے جاؤ ۔

14/02/2024

جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے مرکزی مشاورت اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نئی صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کرے۔ اس کے فوری بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مرکزی قیادت اور ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کی اور لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پروفیسر محمدابراہیم صاحب امیرجماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا، اور عنایت اللہ خان صاحب نائب امیر صوبہ خیبر پختونخوا پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی ارکان کا تحریک انصاف کے قائدین بیرسٹرگوہر خان چیئرمین پی ٹی آئی، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب خان اور محمد اعظم خان سواتی سے رابطہ ہوا اور ملکی انتخابی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کر دیا گیا کہ جماعت اسلامی کے انتخابات 2024ء پر بڑے تحفظات ہیں۔ انتخابی نتائج کی تبدیلی اور زور زبردستی، سینہ زوری سے نتائج کو پلٹنا مکروہ اور جمہوریت کے لیے سیاہ گھناؤنا کھیل ہے جس کا نقصان ملک اور جمہوریت کو ہوگا۔ تاہم جماعت اسلامی عوامی مینڈیٹ سے جیتنے والے ممبران اسمبلی کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تحریک انصاف کو اپنے آزاد اُمیدواران اورجو اُن کی حمایت سے جیتے ہیں انہیں پارٹی، آئینی، پارلیمانی تحفظ، عوامی مینڈیٹ کے احترام، پی ٹی آئی کے کارکنان کی مشکل حالات میں ثابت قدمی، محنت اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے ساتھ غیر مشروط تعاون کے لیے تیار ہے، جس کاپی ٹی آئی قیادت نے خیرمقدم کیا۔ آخری مرحلے میں تحریک انصاف کی قیادت نے پیغام دیا کہ وہ صرف خیبرپختونخوا کی حد تک تعاون چاہتے ہیں، جبکہ قومی سطح پر وہ جماعت اسلامی کے ساتھ اشتراک عمل نہیں کریں گے۔ لیاقت بلوچ نے تحریک انصاف کے قائدین کو آگاہ کیا کہ اُن کی طرف سے بدلے ہوئے دوسرے مؤقف پر مشاورت کے بعد جواب دیاجائے گا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ مشاورت کے بعد جماعت اسلامی نے طے کیا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا قومی سطح پر اشتراک عمل قومی مفاد میں ہوگا لیکن تحریک انصاف نے اپنے مؤقف کو تبدیل کیا ہے تو وہ خیبر پختونخوا میں بھی جس سے چاہیں اپنے معاملات طے کرلیں، جماعت اسلامی کو خوشی ہوگی۔

09/02/2024

میں حافظ نعیم الرحمٰن کے سنگ لڑنے کیلئے تیار ہوں اور آپ؟ Trending #

08/02/2024

کچھ لوگ کہتے ہیں
"آنکھیں بند کر کے ہمارے نشان پر مہر لگائیں"
ہم کہتے ہیں
"آنکھیں کھول کر فیصلہ کریں تو آپ کی مہر سیدھا ترازو پر لگے گی"

ووٹ صرف ترازو کا ۔ووٹ ضمیر کاووٹ اپنے علاقے کے ترجمانووٹ خدمت کا ووٹ دلیر کا ووٹ نظریے کا ووٹ فیصل اعوان کا
07/02/2024

ووٹ صرف ترازو کا ۔
ووٹ ضمیر کا
ووٹ اپنے علاقے کے ترجمان
ووٹ خدمت کا
ووٹ دلیر کا
ووٹ نظریے کا
ووٹ فیصل اعوان کا

07/02/2024

چوروں اور لوٹوں کا ساتھ دے کر اپنا ایمان،اپنا ضمیر اور اپنا ووٹ ضائع نہ کریں ۔
8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں ۔
فیصل اعوان امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 47 جماعت اسلامی

07/02/2024

NA-18 Ghazan Iqbal Khan
PK-46 Khalid Riaz Tanoli
PK-47 Muhammad Faisal Awan
PK-48 Hafeezur Rehman
اللہ تعالیٰ نے جماعت اسلامی کو موقع دیا تو آئی ایم ایف سے قرض لینے کی بجائے ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے ۔ Ghazan Iqbal Khan Faisal Awan Jamaat e islami Tehsil Haripur Jamaat-e-Islami Haripur Voice of Khoi Nara تحریک تحفظ مکھنیال خانپور ہزارہ نیوز
🇵🇰⚖️✌🏻👈

06/02/2024
05/02/2024

چیک کر لو نظریاتی کارکنوں چیک کر لو ۔
پہلے نظریہ ہوا کرتا تھا اب میرا دھرا جمبا ۔
لکھ کر لے لو اگر مشکل وقت چلتا رہا تو تیسرے دن کدھر ہونگے ۔
اگر کوئی شک ہے تو الیکشن سے پہلے حلف لو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے
لہذا مشورہ ہے ووٹ سپورٹ حق کے ساتھ جہاں کم از کم ضمیر مطمئن ہو ۔

فیصل اعوان امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 47

01/02/2024

NA-18 Ghazan Iqbal Khan
PK-46 Khalid Riaz Tanoli
PK-47 Muhammad Faisal Awan
PK-48 Hafeezur Rehman
اللہ تعالیٰ نے جماعت اسلامی کو موقع دیا تو آئی ایم ایف سے قرض لینے کی بجائے ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے ۔ Ghazan Iqbal Khan Faisal Awan Jamaat e islami Tehsil Haripur Jamaat-e-Islami Haripur Voice of Khoi Nara تحریک تحفظ مکھنیال خانپور ہزارہ نیوز
🇵🇰⚖️✌🏻👈

28/01/2024

ماں ماں ہوتی ہے چاہے کسی عمر میں ہوں ۔
جنکی ماں ہیں اللّٰہ انکو صحت کاملہ عطا فرمائیں اور ارشد ایوب خان سمیت جنکی فوت ہو گئ ہیں اللّٰہ پاک انکی مغفرت فرمائے آمین ۔
فیصل اعوان امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 47 جماعت اسلامی

27/01/2024

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لیٹ منشور بننے کیوجہ کاریگروں کے پاس رش زیادہ تھی ۔
الیکشن سے 10 دن پہلے عوام کے لیے منشور نہیں بلکہ بے وقوف بنانے کی کوشش ہوتی ہے ۔
قوم جاگ جاؤ اب بھی وقت ہے ۔
فیصل اعوان امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 47 جماعت اسلامی

Address

P. O & Tehsil: Khanpur, Distric: Haripur
Haripur
22650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami Khanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamaat-e-Islami Khanpur:

Share