Prisons Staff Training Academy, Haripur

Prisons Staff Training Academy, Haripur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Prisons Staff Training Academy, Haripur, Government Organization, Adjacent to Central Prison, Haripur.

PSTA Haripur is a dedicated Training Academy that provides Basic, Promotion, Refresher, Job-Oriented, Security-Oriented, Weapon Handling, Firing, Drill, Martial Arts, and Skill Development courses for the Prisons Staff of Khyber Pakhtunkhwa.

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں ایمرجنسی رسپانس، ابتدائی طبی امداد اور فائر سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کی رپورٹ۔بتا...
03/09/2026

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں ایمرجنسی رسپانس، ابتدائی طبی امداد اور فائر سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کی رپورٹ۔

بتاریخ: 2026-09-03۔
کمانڈنٹ، پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور محترمہ فوزیہ تاج صاحبہ کی کاوشوں اور ہدایت پر جاری تین ماہ بنیادی تربیتی کورس کے زیرِ تربیت اہلکاروں کے لیے ریسکیو 1122 ہری پور کے تعاون سے ایک عملی و معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر جناب حامد مصطفیٰ چوہان (میڈیکل انسٹرکٹر) اور جناب زیشان (ٹریننگ ونگ انچارج و فائر انسٹرکٹر) نے ایمرجنسی رسپانس، ابتدائی طبی امداد، BLS/CPR، دم گھٹنے کی صورتِ حال، سانپ کے کاٹنے، خون بہنے سے روک تھام، فریکچر اور جھلسنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی اور فائر ایکسٹنگوشرز کے مؤثر استعمال کے حوالے سے لیکچرز اور عملی مظاہرے کیے۔
تربیت کے دوران فائر فائٹنگ تکنیکوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جس سے زیرِ تربیت اہلکاروں کو فائر ایکسٹنگوشرز کے محفوظ اور مؤثر استعمال کا عملی تجربہ حاصل ہوا۔
زیرِ تربیت اہلکاروں نے سیمینار میں بھرپور شرکت کی۔ اس تربیتی سرگرمی سے ان کی ہنگامی حالات سے نمٹنے، انسانی جانیں بچانے اور فائر سیفٹی سے متعلق عملی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی، جس سے جیل کے ماحول میں ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے کی تیاری مزید بہتر ہوئی۔
یہ اقدام کمانڈنٹ اکیڈمی محترمہ فوزیہ تاج صاحبہ اور ڈپٹی کمانڈنٹ جناب سید محی الدین شاہ صاحب، کے اس عزم کا عکاس ہے کہ ریسکیو 1122 ہری پور کے تعاون سے جیل عملے کی پیشہ ورانہ استعداد اور ہنگامی و غیر متوقع حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔
**************
REPORT REGARDING SEMINAR ON EMERGENCY RESPONSE, FIRST AID & FIRE SAFETY at Prisons Staff Training Academy (PSTA), Haripur.
Dated: 03-09-2026

On the initiative of the Commandant, PSTA Haripur, Ms Fouzia Taj, a practical seminar was conducted by Rescue 1122 Haripur for the trainees of the ongoing Three-Month Basic Training Course.

Mr. Hamad Mustafa Chohan (Medical Instructor) and Mr. Zeeshan (Training Wing Incharge & Fire Instructor) delivered lectures and practical demonstrations on Emergency Response, First Aid, BLS/CPR, Choking, Snake Bites, Bleeding Control, Fracture and Burn Management, Fire Safety, and effective use of Fire Extinguishers.

The trainees were given practical demonstrations of firefighting techniques, providing them with hands-on experience in the safe and effective use of fire extinguishers.

The trainees actively participated in the session. The training significantly enhanced their emergency response, life-saving, and fire safety skills, contributing to improved preparedness and safety within the prison environment.

The initiative reflects the commitment of the Commandant and Deputy Commandant, PSTA Haripur, in collaboration with Rescue 1122 Haripur, to enhance the professional preparedness of prison staff to effectively respond to emergencies and unforeseen incidents.
************
Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department
Rescue1122 Haripur
KP Rescue1122

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی، ہری پور میں فائرنگ پریکٹس سیشن کے انعقاد کے حوالے سے رپورٹتاریخ: 2026-09-02آج پریزنز سٹاف ٹری...
02/09/2026

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی، ہری پور میں فائرنگ پریکٹس سیشن کے انعقاد کے حوالے سے رپورٹ

تاریخ: 2026-09-02

آج پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA)، ہری پور میں جاری تین ماہ بنیادی تربیتی کورس برائے وارڈرز کے زیرِ تربیت اہلکاروں کے لیے MP5 گن کے ساتھ پہلا فائرنگ پریکٹس سیشن اکیڈمی کے مختص فائرنگ رینج میں منعقد کیا گیا۔

فائرنگ پریکٹس میں تمام زیرِ تربیت اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس سیشن کا مقصد تربیت یافتہ اہلکاروں کو MP5 کے عملی استعمال، محفوظ ہینڈلنگ، فائرنگ کے طریقۂ کار، فائرنگ رینج کے نظم و ضبط اور عملی فائرنگ میں اعتماد پیدا کرنے کے حوالے سے ضروری تربیت فراہم کرنا تھا۔

لائیو فائرنگ شروع کرنے سے قبل تمام زیرِ تربیت اہلکاروں کو ڈرائی فائرنگ پریکٹس کروائی گئی اور انہیں ہتھیار کی درست ہینڈلنگ، فائرنگ کے طریقۂ کار، رینج ڈسپلن اور ضروری حفاظتی تدابیر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فائرنگ سیشن کے دوران تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور مقررہ سیفٹی پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔

فائرنگ پریکٹس سیشن ڈپٹی کمانڈنٹ اکیڈمی، جناب سید محی الدین شاہ صاحب کی زیرِ نگرانی میں اکیڈمی کے فائرنگ رینج میں منعقد ہوا۔ تمام تربیتی انسٹرکٹرز پورے سیشن کے دوران موجود رہے اور انہوں نے فائرنگ کے عمل کی کڑی نگرانی کی، تاکہ حفاظتی اصولوں، نظم و ضبط اور مقررہ طریقۂ کار پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

زیرِ تربیت اہلکاروں نے سیشن کے دوران مثالی نظم و ضبط، بھرپور توجہ، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا اور فائرنگ پریکٹس میں بھرپور حصہ لیا۔ فائرنگ پریکٹس سیشن نہایت خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔

مجموعی طور پر مذکورہ فائرنگ پریکٹس سیشن زیرِ تربیت اہلکاروں کی ہتھیار چلانے کی عملی مہارت، محفوظ ہینڈلنگ، فائرنگ میں اعتماد، رینج ڈسپلن اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے حوالے سے نہایت مفید ثابت ہوا۔

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA) ہری پور میں وارڈرز کے لیے تربیتی سیشنز کے انعقاد سے متعلق رپورٹتاریخ: 2026-09-02آج اکیڈ...
02/09/2026

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA) ہری پور میں وارڈرز کے لیے تربیتی سیشنز کے انعقاد سے متعلق رپورٹ

تاریخ: 2026-09-02

آج اکیڈمی میں منظور شدہ تربیتی شیڈول کے مطابق تین ماہ بنیادی تربیتی کورس برائے وارڈرز کے زیرِ تربیت اہلکاروں کے لیے تین تعلیمی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن-I

ریسورس پرسن: جناب جواد علی، سینئر انسٹرکٹر، PSTA ہری پور
مضمون: خیبر پختونخوا جیل قواعد

موضوعات:
- پروبیشن (Probation) اور پیرول (Parole) میں فرق۔
- ہر سزا یافتہ قیدی کو داخلہ نمبر (Admission Number) الاٹ کرنے کا طریقہ۔
- اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے قیدیوں کا تحریری ریکارڈ مرتب کرنا۔
- قیدیوں کا طبی معائنہ۔
- بیمار قیدیوں کی مناسب علیحدگی اور نگہداشت۔

سیشن-II
ریسورس پرسن: جناب طارق شیخ، سینئر انسٹرکٹر، PSTA/سنٹرل جیل ہری پور
مضمون: قانون (LAW)

موضوعات:
- ایکٹ اور رولز اور دونوں میں فرق۔
- قابلِ دست اندازی اور ناقابلِ دست اندازی پولیس جرائم (Cognizable & Non-Cognizable Offences)۔
- پاکستان پینل کوڈ (PPC) کے تحت FIR درج نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار۔
- پاکستان پینل کوڈ کے تحت قیدِ تنہائی (Solitary Confinement) سے متعلق دفعات۔

سیشن-III
ریسورس پرسن: جناب عبداللہ شاہ، کمپیوٹر آپریٹر، PSTA ہری پور
موضوع: CP Fund اکاؤنٹ کے قیام اور Asset Management Company (AMC) سے متعلق تعارفی سیشن۔

تمام سیشنز انتہائی معلوماتی، مفید اور باہمی گفت و شنید پر مبنی رہے۔ تربیت یافتہ اہلکاروں نے سیشنز میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور فعال طور پر حصہ لیا۔

پرزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی، ہری پور میں تربیتی لیکچرز کے انعقاد کے حوالے سے رپورٹمورخہ: 2026-09-01تین ماہ بنیادی تربیتی کو...
01/09/2026

پرزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی، ہری پور میں تربیتی لیکچرز کے انعقاد کے حوالے سے رپورٹ
مورخہ: 2026-09-01

تین ماہ بنیادی تربیتی کورس برائے وارڈرز کے سلسلے میں آج پرزنز اسٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں زیرِ تربیت اہلکاروں کے لیے دو تعلیمی و تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن نمبر 1
لیکچرر: جناب اسد اللّٰہ خان، مذہبی سکالر، PSTA ہری پور
موضوع: سورۃ العصر اور سورۃ الم نشرح کا تعارف اور فضیلت۔

لیکچر کے دوران اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قیدیوں کے ساتھ حسنِ سلوک، صبر، انصاف اور ذمہ داری کے حوالے سے درج ذیل اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی:

- قیدیوں کے ساتھ غیر ضروری سختی اور بدسلوکی سے گریز کیا جائے۔
- قیدی کی عزتِ نفس اور انسانی وقار کا خیال رکھا جائے۔
- قیدی کی جائز ضروریات کو مناسب طریقے سے سنا جائے۔
- ظلم، زیادتی اور ناانصافی سے اجتناب کیا جائے۔
- قانون اور جیل کے ضوابط کے مطابق انصاف اور غیر جانب داری کو یقینی بنایا جائے۔
- سرکاری ملازمت اور حاصل شدہ اختیار کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے امانت سمجھا جائے۔
- مشکل حالات، ذہنی دباؤ اور قیدیوں کے مسائل کا سامنا کرتے ہوئے صبر، حوصلہ، اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور مثبت رویہ اختیار کیا جائے۔

سیشن نمبر 2:
لیکچرر: جناب وقاص علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، سنٹرل جیل ہری پور
موضوع: خیبر پختونخوا پریزنز رولز 2018 کی روشنی میں وارڈرز کے فرائض

اس سیشن میں وارڈرز کی ڈیوٹی، ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے حوالے سے خیبر پختونخوا پریزنز رولز 2018 کی روشنی میں اہم امور پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

دونوں تربیتی سیشنز معلوماتی اور مفید رہیں، جن سے زیرِ تربیت اہلکاروں کے پیشہ ورانہ علم، اخلاقی اقدار، نظم و ضبط اور فرائض سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہوا۔

(صفائی مہم اور ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم)مورخہ:2026-09-01حکومتِ خیبر پختونخوا، اور انسپیکٹوریٹ جنرل آف پریزنز خیبرپختون...
01/09/2026

(صفائی مہم اور ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم)
مورخہ:2026-09-01

حکومتِ خیبر پختونخوا، اور انسپیکٹوریٹ جنرل آف پریزنز خیبرپختونخوا کی احکامات کی روشنی میں 31 اگست 2026 سے 06 ستمبر 2026 تک ایک ہفتہ پر مشتمل صفائی مہم اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں درج ذیل اہم اقدامات کیے گئے ہیں:

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور سے اکیڈمی میں حشرات کش/ڈینگی کنٹرول اسپرے کروانے کے لیے درخواست کر دی گئی ہے۔
ٹی ایم اے ہری پور سے صفائی عملہ بمعہ ٹریکٹر/ٹرالی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ اکیڈمی سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر مقررہ ڈمپنگ سائٹس پر منتقل اور تلف کیا جا سکے۔
صفائی مہم کے دوران تمام سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اکیڈمی سٹاف کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جوکہ صفائی مہم سے متعلق تمام امور کا جائزہ لے رہی ھے۔

روزانہ رول کال کے دوران زیرِ تربیت اہلکاروں اور سٹاف کو صفائی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے، جبکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے لیے ضروری حفاظتی و احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں آج کمانڈنٹ اکیڈمی، محترمہ فوزیہ تاج صاحبہ کی کوششوں سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور کی جانب سے محترمہ شاہین بی بی، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینٹومولوجسٹ، ہری پور کو پی ایس ٹی اے ہری پور میں ڈینگی سے بچاؤ اور تدارک کے حوالے سے سیمینار کے انعقاد کے لیے مدعو کیا گیا۔
محترمہ شاہین بی بی نے آج پی اکیڈمی کا دورہ کیا اور ڈینگی سے بچاؤ اور تدارک کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا۔ سیمینار کے دوران انہوں نے تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے سٹاف کو صفائی مہم، ڈینگی بخار، اس کی وجوہات، اس سے بچاؤ و تدارک اور ضروری حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے علاوہ صفائی مہم کے دوران درج ذیل اقدامات اختیار کرنے کی تلقین کی گئی۔

1۔ ڈینگی کے خلاف سب سے مؤثر اقدام مچھر مارنے سے پہلے مچھر کی افزائش گاہ یعنی کھڑے پانی کا خاتمہ کیا جائے، خصوصاً صحن، چھتوں، نالیوں، گملوں کی روزانہ صفائی کی جائے اور پانی کے ٹینک، ڈرم اور دیگر ذخائر کو ڈھانپ کر رکھا جائے۔

2۔ کچرا، پلاسٹک کی بوتلیں، ٹائر، ٹین کے ڈبے اور ناکارہ اشیاء فوری طور پر تلف کی جائیں۔

3۔ گملوں اور پودوں کے نیچے رکھی پلیٹوں میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

4۔ اکیڈمی کے ہاسٹل، کلاس رومز، دفاتر، واش رومز، کچن، چھتوں اور دیگر مقامات کا روزانہ صفائی اور معائنہ کیا جائے۔

5۔ محکمہ صحت کی ٹیم کے ذریعے ڈینگی کنٹرول اسپرے/فوگنگ کروائی جائے۔

6۔ تمام ٹرینیز اور عملے کو ڈینگی سے بچاؤ کے طریقوں اور علامات کے بارے میں آگاہی دی جائے۔

7۔ مچھروں سے بچاؤ کے لیے پورے جسم کو ڈھانپنے والے کپڑے، مچھر دانی یا منظور شدہ مچھر بھگانے والی دوا استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے۔

8۔ دروازوں اور کھڑکیوں کی جالیاں درست حالت میں رکھی جائیں۔

9۔ بخار، شدید سر درد، جسم میں درد، آنکھوں کے پیچھے درد، متلی یا جلد پر دانوں جیسی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی معائنہ کروایا جائے۔

اکیڈمی کے سٹاف نے سیمینار میں بھرپور شرکت کی اور ہدایات و حفاظتی اقدامات پر عملی طور پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

***********
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Home & Tribal Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar ullah Jan
Khyber Pakhtunkhwa Prisons Department

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA)، ہری پورآج پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں جاری تین ماہ بنیادی تربیتی کورس برائے ...
31/08/2026

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA)، ہری پور

آج پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں جاری تین ماہ بنیادی تربیتی کورس برائے وارڈرز کے سلسلے میں، جسمانی تربیت اور ڈرل کے علاوہ ٹرینیز کے لیے تین تعلیمی سیشنز منعقد کیے گئے۔

سیشن-1

موضوع: یادداشت اور بھولنے کا عمل (Memory and Forgetting Process)
لیکچرر: محترمہ صومیہ خان، ماہرِ نفسیات، سنٹرل جیل ہری پور

اس سیشن میں یادداشت، اس کی اقسام، بھولنے کی وجوہات اور یادداشت بہتر بنانے کے مختلف طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سیشن 2

موضوع: چھٹی کے قواعد، 1981 (Leave Rules, 1981)
لیکچرر: جناب عبدالحمید عباسی، سپرنٹنڈنٹ، ریجنل پریزنز آفس ہزارہ

اس سیشن میں چھٹی کے قواعد، 1981 کا تعارف پیش کیا گیا اور سرکاری ملازمین پر لاگو ہونے والی متعلقہ شقوں اور ضوابط کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا۔

سیشن

موضوع: قیدیوں کے حقوق بطور انسان (Rights of Prisoners as Human Beings)
لیکچرر: جناب اسد اللّٰہ خان، مذہبی سکالر، PSTA ہری پور

اس سیشن میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق پر روشنی ڈالی گئی، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

- عزت و احترام کا حق۔
- خوراک، لباس، رہائش اور علاج معالجے کی سہولیات کا حق۔
- ظلم، تشدد اور بے عزتی سے تحفظ۔
- انصاف کے ساتھ مقدمہ چلائے جانے کا حق۔
- مذہبی آزادی کا حق۔
- خاندان سے رابطے کا حق۔
- اسلام میں قیدیوں پر ظلم و زیادتی کی سخت ممانعت اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکید۔

تینوں تعلیمی سیشنز معلوماتی اور باہمی تبادلۂ خیال پر مبنی رہیں، جن میں زیرِ تربیت اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی اور گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

پریزنز اسٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA)، ہری پور میں وارڈرز کے لیے منعقدہ تربیتی سیشنز کی رپورٹ:مورخہ: 2026-08-27 کو پریزنز اس...
28/08/2026

پریزنز اسٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA)، ہری پور میں وارڈرز کے لیے منعقدہ تربیتی سیشنز کی رپورٹ:

مورخہ: 2026-08-27 کو پریزنز اسٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA)، ہری پور میں تین ماہ بنیادی تربیتی کورس کے زیرِ تربیت وارڈرز کے لیے دو تعلیمی سیشنز منعقد کیے گئے۔

سیشن–I
ریسورس پرسن:جناب طارق شیخ،سینئر انسٹرکٹر،
PSTA / سنٹرل پریزن ہری پور۔

مضمون: قانون (LAW)
موضوع: تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے تحت سزائیں اور ان کی اقسام۔

سیشن–II
ریسورس پرسن:جناب عبداللہ شاہ،کمپیوٹر آپریٹر، PSTA ہری پور۔

موضوعات:
- سی پی فنڈ (CP Fund)۔
- جی پی فنڈ (GP Fund) اور سی پی فنڈ (CP Fund) میں فرق۔

دونوں سیشنز معلوماتی اور باہمی تبادلۂ خیال پر مبنی رہے، جن میں زیرِ تربیت وارڈرز نے بھرپور شرکت کی اور موضوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

26/08/2026

*بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ*

محترم انسپکٹر جنرل آف پریزنز خیبرپختونخوا جناب ریحان گُل خٹک صاحب کی خصوصی احکامات کی روشنی میں عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اللّٰہ تعالیٰ ہمیں حضور نبی کریم ﷺ کی سچی محبت، آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو سمجھنے اور آپ ﷺ کی سنتِ مبارکہ پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں منعقدہ اکیڈمک تربیتی سیشنز کی رپورٹتاریخ: 2026-08-25پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری ...
25/08/2026

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں منعقدہ اکیڈمک تربیتی سیشنز کی رپورٹ
تاریخ: 2026-08-25

پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں جاری تین ماہ بنیادی تربیتی کورس برائے وارڈرز کے سلسلے میں آج زیرِ تربیت اہلکاروں کے لیے تین اکیڈمک تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

سیشن-I
لیکچرر: جناب اسد اللہ خان، مذہبی استاد، PSTA ہری پور۔

موضوع: سورۃ الصف کا تعارف
اہم نکات:
- اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور دین کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کی اہمیت۔
- قول و عمل میں یکسانیت اور اخلاص کی تعلیم۔
- نظم و ضبط، اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت۔
- قول و عمل کے تضاد سے اجتناب اور کردار میں عملی مطابقت پیدا کرنا۔
- جیل سٹاف کے لیے عملی اہمیت: جیل کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے نظم و ضبط، ٹیم ورک، اتحاد، ذمہ داری اور فرائض کی دیانت دارانہ ادائیگی بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

سیشن-II
لیکچرر: جناب مقدس خان جدون، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، سنٹرل جیل ہری پور۔
موضوع: واچ اینڈ وارڈ سٹاف کے فرائض

سیشن-III
لیکچرر: جناب مجید غفران جدون، ڈپٹی ڈائریکٹر، PSTA ہری پور۔
موضوع: سروس رولز کے بنیادی تصورات

تینوں سیشنز معلوماتی اور مفید رہے، جن سے زیرِ تربیت اہلکاروں کے پیشہ ورانہ علم، اخلاقی اقدار، نظم و ضبط، فرائض سے آگاہی اور سروس سے متعلق قواعد و ضوابط کی سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوا۔

Address

Adjacent To Central Prison
Haripur

Telephone

+92995920067

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prisons Staff Training Academy, Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Prisons Staff Training Academy, Haripur:

Shortcuts

Share