18/02/2026
پشاور:
مورخہ: 16.02.2026
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایگریکلچرل انجینئرنگ خیبر پختونخواہ نے حال ہی میں شروع کردہ پروجیکٹ "خیبر پختونخوا میں موسمیاتی سمارٹ اور مؤثر میکانائزڈ فارمنگ پریکٹسز کے فروغ کے ذریعے پائیدار پیداواری صلاحیت میں اضافہ" کے تحت ایگریکلچرل مشینری کی تقسیم کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایگریکلچرل انجینئرنگ ترناب، پشاور میں بیلٹنگ منعقد ہوئی۔ بیلٹنگ انجینئر نزیر عباس (ڈائریکٹر پلاننگ) کے زیر نگرانی منعقد کی گئی جس میں خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں سے ایگریکلچرل انجینئر ڈیرہ اسماعیل خان افس، ایگریکلچرل انجینئر بنوں آفس،ایگریکلچرل انجینئر کوہاٹ آفس ،ایگریکلچرل انجینئر مانسہرہ آفس، ایگریکلچرل انجینئر پشاور ( ڈویژن) ،ایگریکلچرل انجینئر مردان آفس ، ایگریکلچرل انجینئر ہری پور آفس، ایگریکلچرل انجینئر مالاکنڈ آفس،ایگریکلچرل انجینئر سوات آفس اور ایگریکلچرل انجینئر چترال آفس کے ایگریکلچرل انجینئرز نے شرکت کی ۔پروجیکٹ میں حصہ لینے والے تمام کسانوں کے فارم کی قراندازی کی گئی اور قراندازی کا عمل شفاف بنایا گیا۔اخر میں انجینئر نزیر عباس (ڈائریکٹر پلاننگ) نے قرعہ اندازی میں کامیاب زمینداروں کو مبارکباد دی۔