CO Unit KTS TMA Haripur

CO Unit KTS TMA Haripur Serving the community through efficient municipal services, development, sanitation, building control, and public welfare.

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی KTS، ملک سہیل کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کی صفائی کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔ 🧹🌿عوام کو صاف ستھر...
04/09/2026

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی KTS، ملک سہیل کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کی صفائی کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔ 🧹🌿

عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کے عملے کی جانب سے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔،صفائی کا کام ہماری مشترکہ ذمہ داری۔ 🇵🇰

🌿💧 سرسبز و خوبصورت کلابٹ ٹاؤن شپ کی جانب ایک اور عملی قدم 💧🌿چیف آفیسر سی او یونٹ کلابٹ ٹاؤن شپ، ملک سہیل کی خصوصی ہدایت ...
31/08/2026

🌿💧 سرسبز و خوبصورت کلابٹ ٹاؤن شپ کی جانب ایک اور عملی قدم 💧🌿

چیف آفیسر سی او یونٹ کلابٹ ٹاؤن شپ، ملک سہیل کی خصوصی ہدایت پر سینٹر میڈین وال میں موجود پودوں اور سبزہ زار کو پانی دینے کا عمل جاری ہے، تاکہ ٹاؤن شپ کے مرکزی راستوں کو مزید سرسبز، خوبصورت اور دلکش بنایا جا سکے۔

چیف آفیسر کی جانب سے شہریوں کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی ستھرائی، شجرکاری اور گرین بیلٹس کی مناسب دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

🌱 صاف ستھرا، سرسبز اور خوبصورت کلابٹ ٹاؤن شپ — ہماری ترجیح۔

🌿 صفائی و خوبصورتی کا سلسلہ جاری 🌿کھلابٹ ٹاؤن شپ: چیف آفیسر سی او یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ ملک سہیل صاحب کی ہدایات پر پولیس ا...
29/08/2026

🌿 صفائی و خوبصورتی کا سلسلہ جاری 🌿

کھلابٹ ٹاؤن شپ: چیف آفیسر سی او یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ ملک سہیل صاحب کی ہدایات پر پولیس اسٹیشن چوک میں جھاڑیوں اور زائد گھاس کی کٹائی و صفائی کا کام جاری ہے۔

صفائی عملہ کی جانب سے چوک اور ملحقہ علاقوں میں جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

سی او یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ، ٹی ایم اے ہری پور کی جانب سے شہر کی صفائی، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

🌟 بچوں کی حفاظت، ہماری مشترکہ ذمہ داری 🌟بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کی امید ہیں۔ ان کی حفاظت صرف والدین ...
28/08/2026

🌟 بچوں کی حفاظت، ہماری مشترکہ ذمہ داری 🌟
بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کی امید ہیں۔ ان کی حفاظت صرف والدین ہی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں، انہیں اجنبی افراد سے محتاط رہنے، گھر سے باہر جاتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہنگامی صورتحال میں والدین کے رابطہ نمبرز یاد رکھنے کی تلقین کریں۔
آئیں! مل کر ایسا محفوظ اور پُرامن معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر بچہ بلا خوف و خطر اپنی تعلیم، کھیل اور زندگی کی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔ 🤲
بچوں کا خیال رکھیں، کیونکہ احتیاط ہی حفاظت ہے۔ ❤️
CO Unit Khalabat Town Ship TMA Haripur

چیف آفیسر سی او یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ ملک سہیل صاحب کی خصوصی ہدایات پر گارڈن برانچ کے عملے کی جانب سے دربند روڈ سے جنازہ گ...
28/08/2026

چیف آفیسر سی او یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ ملک سہیل صاحب کی خصوصی ہدایات پر گارڈن برانچ کے عملے کی جانب سے دربند روڈ سے جنازہ گاہ تک سڑک کے اطراف موجود جھاڑیوں اور زائد گھاس کی کٹائی کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔
اس موقع پر گارڈن برانچ کا عملہ سڑک کے دونوں اطراف بڑھی ہوئی جھاڑیوں اور گھاس کی کٹائی میں مصروف ہے، تاکہ راستے کے اطراف کو مناسب اور بہتر حالت میں برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کو آمدورفت کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
چیف آفیسر ملک سہیل صاحب کی ہدایات کے مطابق شہری علاقوں میں خوبصورتی، بہتری اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

سی او یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے چیف آفیسر ملک سہیل صاحب کی ہدایت پر پارک میں صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ صفائی کے عملے کو...
27/08/2026

سی او یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے چیف آفیسر ملک سہیل صاحب کی ہدایت پر پارک میں صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ صفائی کے عملے کو کام مزید بہتر اور مؤثر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی، جبکہ مختلف مقامات پر گھاس اور جھاڑیوں وغیرہ کی کٹائی کا کام بھی جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد کا کھلابٹ ٹاؤن شپ کا دورہاسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد نے کھلابٹ ٹاؤن شپ کا دورہ کیا، جہاں...
26/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد کا کھلابٹ ٹاؤن شپ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد نے کھلابٹ ٹاؤن شپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نالہ جات، فٹ پاتھوں اور سرکاری جگہوں پر قائم تجاوزات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر CO Unit KTS ملک سہیل صاحب، بلڈنگ انسپکٹر اور انکروچمنٹ انسپکٹر بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے تجاوزات قائم کرنے والے افراد کو ہدایت کی کہ فی الفور اپنی تجاوزات ختم کرکے نالہ جات، فٹ پاتھوں اور سرکاری جگہوں کو کلیئر کریں، بصورتِ دیگر انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات ختم کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ٹاؤن کمیٹی/میونسپل کمیٹی کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔

12 ربیع الاول ﷺ — جلوسِ عید میلاد النبی ﷺ12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر چیف آفیسر CO Unit KTS ملک سہیل صاحب نے جلوسِ عی...
26/08/2026

12 ربیع الاول ﷺ — جلوسِ عید میلاد النبی ﷺ

12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر چیف آفیسر CO Unit KTS ملک سہیل صاحب نے جلوسِ عید میلاد النبی ﷺ میں شرکت کی۔ اس موقع پر CO Unit KTS کے بلڈنگ انسپکٹر، انکروچمنٹ انسپکٹر، سی او یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ کا سینیٹیشن اسٹاف اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موجود رہا۔

چیف آفیسر ملک سہیل صاحب کی ہدایات پر جلوس کے روٹ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کروایا گیا جبکہ صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری انتظامات بھی مکمل کیے گئے، تاکہ جلوس کے شرکاء کو راستے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سی او یونٹ کھلابٹ کی جانب سے عوامی سہولت، صفائی ستھرائی اور جلوس کے پُرامن و منظم انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے گئے۔

آمدِ مصطفیٰ ﷺ مرحبا، مرحبا! ❤️🌹

🌙 12 ربیع الاول — جشنِ عید میلاد النبی ﷺ 🌙ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ہمیں حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، مح...
25/08/2026

🌙 12 ربیع الاول — جشنِ عید میلاد النبی ﷺ 🌙

ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ہمیں حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، محبت، اخوت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔
آئیں! اس مقدس موقع پر نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے اور آپ ﷺ کی سنتِ مبارکہ پر عمل کرنے کا عہد کریں۔

آمدِ مصطفیٰ ﷺ، مرحبا مرحبا! 💚✨

CO Unit KTS

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں CO یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے متعلقہ افسران و عملہ، بشمول بلڈنگ انسپکٹر اور اینٹی انکرو...
25/08/2026

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں CO یونٹ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے متعلقہ افسران و عملہ، بشمول بلڈنگ انسپکٹر اور اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر نے کھلابٹ ٹاؤن شپ کے مختلف چوکوں کا دورہ کیا۔

دورانِ معائنہ نالہ جات اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی کہ سڑکوں اور نالہ جات پر قائم تمام تجاوزات کو جلد از جلد ختم کیا جائے تاکہ عوام کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہو اور نالہ جات کی صفائی و نکاسیٔ آب کے امور میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Address

Municipal Committee CO Unit KTS TMA Haripur
Haripur
22621

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CO Unit KTS TMA Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share