Funny logs

Funny logs countries News

25/10/2024

سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل اور 5ساتھیوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں سردار اختر مینگل سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعہ بھی عائد کی گئی ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، میرجہانزیب مینگل ،اختر نواز نے مسلح ہوکر سیکیورٹی سٹاف کو دھکے دیئے، ملزمان نے زبردستی سینیٹ ہال میں اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا تھا۔
اخترمینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خاتون سیکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔ میرا اپنی پارٹی کے مغوی ارکان سے آمنا سامنا ہورہا تھا، میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا ءکے پسینے نکل گئے۔
بی این پی کے قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں اور انہوں نے پارٹی کی ہدایات کے برخلاف آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس پر سردار اخترمینگل نے پارٹی کے دونوں سینیٹرز کو مستعفی ہونے کا حکم دیا۔

25/10/2024

یف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی ریفرنس سے سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو اکسائیں گے تو پھر ان کے غصے سے بچنا مشکل ہے۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہناتھا کہ اس وقت میرے اندر ملے جلے رجحانات ہیں، ایک طرف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر دل اُداس ہے تو دوسری طرف خوشی بھی ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ اچھی صحت کے ساتھ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ARMY KA CHIEF JUSTIC

14/10/2024

غریب عوام پر ظلم بند کر

14/10/2024

پشتونوں پر ظلم بند کرو اللہ کا واسطہ ہے بدمعاشی بند کر دو غریب مر رہا ہے تم لوگوں کو ذرا شرم حیا نہیں

10/10/2024

پشاور میں آل پارٹیز جرگہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو قومی جرگہ سے بات چیت کا اختیار دے دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیر اعلیٰ ہاوس میں جرگہ کا انعقاد ہوا، جرگہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور نمائند گان نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ آل پارٹیز جرگے میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیرداخلہ محسن نقوی، ایمل ولی، امیرمقام، صوبائی وزرا سمیت جماعت اسلامی کے صوبائی امیرو دیگرجماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔
صوبائی اسمبلی بشمول تمام سیاسی پارٹیوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو جرگہ کا اختیار دے دیا۔ جرگہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو افہام وتفہیم سے معاملے کو حل کرنے کے لئے جرگہ کرنے کی ذمے داری دی۔ وزیراعلیٰ نے جرگے کی طرف سے دئیے گئے اختیار کو بشکریہ قبول کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی۔
انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کے لئے مشاورت اور لائحہ عمل کا عمل جلد مکمل کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اِس جرگہ کا میزبان بن کر جرگہ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
آل پارٹیز جرگہ میں پی ٹی ایم کو کالعدم کئے جانے کے بعد صوبے کی صورتحال پرغورکیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں جرگے کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی اور وزیر اعلیٰ کی قیادت میں وفد قومی جرگہ سے بات کرے گا۔
اس سے قبل جرگے سے خطاب کے دوران علی امین نے کہا کہ میں شرکت پرتمام پارلیمنٹیرینزاورسیاسی قائدین کامشکور ہوں، سب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر امن کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں، عام عوام ہو یا فورسز سب کی جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

10/10/2024

نسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی جہاں اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری اور پراسیکیوٹر راجا نویدپیش ہوئے۔

پراسیکیوٹرراجانوید نے اعظم سواتی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور 17 اکتوبر کو انسدادِدہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

08/10/2024

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سینئر جج سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں کی۔عدالت نے بغیر کارروائی کیس کی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی۔اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی، جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات پر سماعتیں ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

08/10/2024

سپیکر کی جانب سے وقت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان غصے میں آگئے، ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر نے اجلاس 15 منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔جیو نیوز کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کرنےو الے اراکین کا تعلق وزیرستان سے ہے، سپیکر کی جانب سے دونوں اراکین اور ان کے ساتھیوں کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

Address

DISTRIC HARIPUR
Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Funny logs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category