Haripur Voice

Haripur Voice ہری پور ہزارہ کی عوام کی آواز
انصاف کا علمبردار، مظلوم کا ساتھی، ظلم کے خلاف

10/05/2026
10/05/2026

افسوسناک خبر
نور کالونی میں چھت پر لگی حفاظتی دیوار طوفان کے باعث گر گئی. باپ ضیاء الحسن جاں بحق بیٹا سعد طلحہ زخمی.

بادشاہ سلامت کی ناراضگی تو بنتی ہے… آخر ڈی سی صاحب نے “لفٹ” جو نہیں کروائی۔ 😏ویسے ایک سوال عوام بھی پوچھنے کا حق رکھتی ہ...
10/05/2026

بادشاہ سلامت کی ناراضگی تو بنتی ہے… آخر ڈی سی صاحب نے “لفٹ” جو نہیں کروائی۔ 😏

ویسے ایک سوال عوام بھی پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ آخر موصوف ہر تقریب، ہر افتتاح، ہر سکول، ہر ہسپتال اور ہر پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی کیوں پہنچ جاتے ہیں؟
کیا ضلع کے تمام اختیارات صرف ایک ہی شخصیت کے گرد گھومتے ہیں؟

ڈی سی صاحب تو لاکھوں امیدواروں میں سخت مقابلے کے امتحانات پاس کرکے اس منصب تک پہنچتے ہیں، برسوں کی محنت، قابلیت اور اہلیت کے بعد۔
جبکہ بادشاہ سلامت کے خاندان میں تعلیم شاید آج بھی میٹرک کے آس پاس ہی گھوم رہی ہے، مگر اختیار ایسا کہ اگر کسی سکول یا ہسپتال نے دعوت نہ دی تو اگلے دن تبادلوں، دباؤ اور انتقامی کارروائیوں کی بازگشت سنائی دینے لگتی ہے۔

یہاں تک کہ اگر کسی مخالف سیاسی خاندان کا کوئی فرد پولنگ ایجنٹ بن جائے تو اس خاندان کے سرکاری ملازم کو بھی دور دراز پہاڑی علاقوں میں ٹرانسفر کروا دیا جاتا ہے۔
اور اگر کسی کو ثبوت چاہییں… تو وہ بھی موجود ہیں۔

ڈھینڈہ ہاسپٹل میں موصوف کے سیکرٹری کے والد کے کردار سے ڈاکٹرز اور کلاس فور ملازمین خوب واقف ہیں، جنہیں عرصہ دراز سے ناکوں چنے چبوائے جا رہے ہیں۔
مگر افسوس… غصہ صرف اس بات پر آیا کہ ڈی سی آفس میں ایک متاثرہ خاندان کی امداد کیوں کر دی گئی۔

حالانکہ اگر یہی چیک، یہی امداد، یہی تصاویر بادشاہ سلامت کے ڈیرے پر جا کر کی جاتیں، اور ساتھ کیپٹن صفدر صاحب و پوری ٹیم موجود ہوتی… تو شاید سب کچھ “عوامی خدمت” قرار دے دیا جاتا۔

اصل مسئلہ خدمت نہیں… کریڈٹ ہے۔
اصل تکلیف امداد نہیں… فوٹو سیشن ہے۔
اور اصل خوف یہ ہے کہ کہیں عوام کو یہ احساس نہ ہو جائے کہ ریاستی ادارے کسی ایک خاندان کی جاگیر نہیں ہوتے۔

عوام سب دیکھ رہی ہے… اور یاد بھی رکھ رہی ہے۔

ماجد لالہ

سرائے گدائی، گھیڑیاں سٹاپ کے قریب 27 سالہ نوجوان امین سکنہ آمازئی تھریشر مشین میں ٹانگ آنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا، جس ...
10/05/2026

سرائے گدائی، گھیڑیاں سٹاپ کے قریب 27 سالہ نوجوان امین سکنہ آمازئی تھریشر مشین میں ٹانگ آنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا، جس کے نتیجے میں اُس کی ٹانگ کٹ گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔

گندم کٹائی اور تھریشر مشینوں کے استعمال کے دوران معمولی سی غفلت بھی کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔
تمام کسان بھائیوں اور مزدور حضرات سے گزارش ہے کہ مشینری استعمال کرتے وقت انتہائی احتیاط کریں، ڈھیلے کپڑوں سے گریز کریں، بچوں کو مشینوں سے دور رکھیں اور حفاظتی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں اور اعضا کو محفوظ رکھا جا سکے۔

10/05/2026

ڈھینڈہ چوک میں طوفانی ہوا کے باعث مین ٹرانسمیشن لائن کی تاریں آپس میں ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھی۔ اگر ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ ادارے فوری موقع پر نہ پہنچے تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور واپڈا حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
عوام سے بھی گزارش ہے کہ بجلی کی تاروں اور متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔ ⚠️

10/05/2026

سہیل آفریدی واقعی زندہ ہے بھی یا نہیں؟ کیونکہ بعض لوگ سانس لیتے ہوئے بھی سیاسی طور پر مر چکے ہوتے ہیں۔
کئی ماہ گزر گئے…
نہ اڈیالہ جیل کے باہر دکھائی دیے،
نہ عمران خان کے حق میں کوئی مؤثر آواز،
نہ کسی جدوجہد میں سرگرمی۔
کل بنوں میں جو سانحہ ہوا، آج انہیں وہاں ہونا چاہیے تھا۔ میڈیا کے سامنے حقائق رکھتے، سوال اٹھاتے، قوم کو سچ بتاتے… مگر خاموشی بتا رہی ہے کہ شاید کردار مر چکا ہے۔
ایسے سیاسی کرداروں کے لیے صرف ایک ہی چیز باقی رہ جاتی ہے… فاتحہ۔!

10/05/2026

بابا جی کی عمر دیکھیں اور غصہ دیکھیں . . اپنے ہی بیٹے کو گھریلو جھگڑے میں کلہا ڑیوں کے وار کر کے اگلے جہان کا راستہ دکھا دیا . . خود تھانے کی طرف جا رہے ہیں . . 😏
سمجھ نہیں آ رہی ہمارے خاندانی سسٹم کو کیا ہو گیا کہیں بیوی/ شوہر کی بے وفائی کہیں اس طرح کے واقعات . . . وجوہات پر غور ہونا چاہیے . . ☹️

ہائے افسوس 💔😭
ٹوبہ ٹیک سنگھ: چک نمبر 315 گ ب میں دلخراش واقعہ، مبینہ طور پر باپ نے بیٹے کو کلہاڑیوں کے وار کر کے ... کر دیا، تھانہ چٹیانہ پولیس کی تفتیش جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ چٹیانہ کی حدود چک نمبر 315 گ ب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع کے دوران مبینہ طور پر ایک بزرگ شخص نے اپنے بیٹے پر کلہ اڑیوں سے حملہ کر کے اسے ... کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے۔ پولیس نے لا..ش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے پس منظر میں خاندانی تنازع اور زرعی زمین سے متعلق اختلافات کا ذکر کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور حتمی حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے.

10/05/2026

سرائے گدائی گھیڑیاں سٹاپ کے قریب گندم کی تھریشر مشین میں آ کر 27 سالہ نوجوان امین کی ٹانگ کٹ گئی. نوجوان والدین کا اکلوتا بیٹا ہے.

10/05/2026

حطار چھب عبد المالک کا بیٹا عبداللہ کل سے لاپتہ ھے. احباب کو کہیں بھی نظر آیا ھو لازمی رابطہ فرمائیں.
0315 1135935...03135085537

10/05/2026

خبردار
شدید آندھی کی وجہ سے ہزارہ موٹر وے پر درخت گر گئے۔ ڈرائیونگ میں احتیاط کریں۔

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haripur Voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Haripur Voice:

Share

Category