Assistant Commissioner - Revenue, Haripur

Assistant Commissioner - Revenue, Haripur Official page of the Assistant Commissioner Revenue, Haripur. Committed to public service.

اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ہری پور نے جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ مسٹر ہزارہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت...
14/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ہری پور نے جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ مسٹر ہزارہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ تقریب باڈی بلڈنگ کے کھلاڑیوں اور کھیلوں کے شائقین کی شرکت سے کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

انسپکشن بابت پرائس کنٹرول /پیٹرول پمپس /غیر قانونی سگریٹایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور ریاض احمد نے ہری پور کے مختل...
12/08/2026

انسپکشن بابت پرائس کنٹرول /پیٹرول پمپس /غیر قانونی سگریٹ
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور ریاض احمد نے ہری پور کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف گروسری اسٹورز، ٹک شاپس ، بیکریزکا معائنہ کیا گیا۔ صفائی ستھرائی، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر بیکری اشیاء کے معیار، قیمتوں کی فہرست اور اشیاء کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ کا جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزی پر متعلقہ دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بعض کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔ دکانداروں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ وہ سرکاری قیمت کی فہرست کو نمایاں جگہ پر آویزاں رکھیں، صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں اور صارفین کو معیاری اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کریں۔دوران انسپکشن غیر قانونی سگریٹ کو ضبط کیا گیا۔علاوہ ازیں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ بھی کیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور پبلک سہولیات کی دستیابی اور درست پیمانوں کو یقینی بنانے کے تفصیلی معائنہ کیا گیا۔خلاف وارزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

پرائس کنٹرول انسپکشنایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور ریاض احمد نے ہری پور کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ دورے ک...
11/08/2026

پرائس کنٹرول انسپکشن
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور ریاض احمد نے ہری پور کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف کریانہ سٹورز، ٹک شاپس،سپر سٹورزکا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ صفائی، اشیاء خورد و نوش اور دیگر بیکری آئٹمز کے معیار، قیمتوں کی فہرست، اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ کا جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزی پر متعلقہ دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بعض کو واننگ بھی جاری کی گئی۔دوکانداروں واضح ہدایات دی گئیں کہ وہ سرکاری قیمتوں کی فہرست کو نمایاں جگہ پر آویزاں رکھیں، صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں اور صارفین کو معیاری اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کریں۔

پرائس کنٹرول / غیر قانونی سگریٹس کے حوالے سے انسپکشنایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد نے ہریپور کی مختلف مارکیٹس کا ...
10/08/2026

پرائس کنٹرول / غیر قانونی سگریٹس کے حوالے سے انسپکشن
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد نے ہریپور کی مختلف مارکیٹس کا وزٹ کیا۔ خصوصاً غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کو روکنے کے لیے ٹک شاپس، کریانہ سٹورز کا معائنہ کیاگیا۔ دوران انسپکشن غیر قانونی سگریٹس کو ضبط کیا گیا۔ علاوہ ازیں دوکانداران کو حکومت کی جانب سے جار ی شدہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء کی عوام تک فراہمی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔خلاف ورزی کرنے والے افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد نے آج جھاری کس فارسٹ چیک کا دورہ کیا۔پوسٹ پر تعینات سٹاف کی حاضری کو چیک کیا گیا۔ ...
08/08/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد نے آج جھاری کس فارسٹ چیک کا دورہ کیا۔پوسٹ پر تعینات سٹاف کی حاضری کو چیک کیا گیا۔ دیگر ریکارڈ و رجسٹرز کا معائنہ کیا گیا۔ تمام تر ریکارڈ اپڈیٹڈ پایا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور نے  ہزارہ الیکٹریکل کمپنی ہری پور  کی زمیں کی پیمائش کے عمل کے دوران موقع پر دورہ کی...
06/08/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور نے ہزارہ الیکٹریکل کمپنی ہری پور کی زمیں کی پیمائش کے عمل کے دوران موقع پر دورہ کیا۔پیمائش کی کاروائی نائب تحصیلدار ہریپور، گرداور سرکل ہریپور، پٹواری حلقہ پانڈک، نمائندگان سنٹرل جیل ہری پور و ہزارہ الیکٹریکل کمپنی ہری پورکی موجودگی میں کی گئی۔ محکمہ پاکستان ریلوے کے عملے کی عدم موجودگی کے باعث پیمائش کی کاروائی معطل کر دی گئی اور اگلے ہفتہ کے لئے دوبارہ تاریخ مقرر کی گئی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور کی ریونیو کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق فریقین کے وکلا کے ذریعے دلائل سنے گئے، ضروری ہدای...
05/08/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور کی ریونیو کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق فریقین کے وکلا کے ذریعے دلائل سنے گئے، ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع ہری پور کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور ریاض احمد نے سب رجسٹرار آفس ہری پور کا دور...
04/08/2026

ڈپٹی کمشنر ضلع ہری پور کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور ریاض احمد نے سب رجسٹرار آفس ہری پور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران AAC ریونیو ہری پور نے سب رجسٹرار ہری پور اور سب آرڈینیٹ سٹاف سے بات چیت کی۔ عوامی مسائل کو بروقت اور مؤثر طریقے سے نمٹانے کے لیے عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی گئیں۔

گڈ گورننس – اوپن ڈور پالیسی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور  ریاض احمدنے اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر آنے والے سائلان...
04/08/2026

گڈ گورننس – اوپن ڈور پالیسی
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور ریاض احمدنے اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر آنے والے سائلان سے ملاقات کی۔سائلان کے مسائل و شکایات توجہ سے سنا گیا۔شکایات کے ازالے کے لیے بروقت کارروائی اور مسائل کےحل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں گئیں۔

جناب ڈپٹی کمشنر ضلع ہری پور کی خصوصی ہدایات پر،  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور  ریاض احمدنےہمراہ انجنئیر، پبلک ہیل...
04/08/2026

جناب ڈپٹی کمشنر ضلع ہری پور کی خصوصی ہدایات پر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور ریاض احمدنےہمراہ انجنئیر، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،تحصیل ہری پور میں ۱۔واٹر سپلائی سکیم دربند اڈا ، ۲۔پختگی گلی/راستہ یونین کونسل سکندر پور، ۳۔واٹر سپلائی پائپ لائن سکیم جمعہ آباد ویلج کونسل ساوتھ کا دورہ کیا۔ مذکورہ سکیمز کا فائل کے وضع کردہ معیار کے مطابق معائنہ کیا گیا ۔

Address

Haripur

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner - Revenue, Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share