Deputy Director Fisheries Tarbela and Khanpur Dam Haripur

Deputy Director Fisheries Tarbela and Khanpur Dam Haripur Sustainable Fisheries Leadership😊

🐟محکمہ ماہی پروری تربیلہ اینڈ خانپور ڈیم ہریپور
مچھلیوں کے تحفظ،افزاٸش اور آبی وساٸل کے موٸثر استعمال کے لیے سرگرم عمل
مچھلیوں کی حفاظت،روزگار کی بہتری،ہمارا عزم!

06/07/2026

نیلامی ٹھیکہ حقوق ماہی گیری خیبر پختونخوا برائے تین سال ( 2026 تا 2029 ). https://fisheriesmis.kp.gov.pk پر رجسٹریشن اور ان لائن پلائی کر کے حصہ لے سکتے ہیں۔

05/07/2026

محکمہ فشریز تربیلا اینڈ خانپور ڈیم کی غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری
بریڈنگ سیزن کے دوران آبی حیات کے تحفظ اور مچھلی کی قدرتی افزائش کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ فشریز تربیلا اینڈ خانپور ڈیم کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ یہ کارروائیاں جناب طاہر جمیل، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز تربیلا اینڈ خانپور ڈیم، کی زیرِ نگرانی انجام دی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز جناب طاہر جمیل نے کہا کہ بریڈنگ سیزن کے دوران غیر قانونی شکار، ممنوعہ جالوں اور دیگر غیر قانونی ذرائع کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبی وسائل کے تحفظ، مچھلی کی افزائشِ نسل اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے عوام الناس، مقامی آبادی اور ماہی گیر برادری سے اپیل کی کہ آبی ذخائر کے تحفظ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے محکمہ فشریز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ غیر قانونی ماہی گیری یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کے ذریعے قومی آبی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ #

04/07/2026
03/07/2026

02/07/2026

ڈائریکٹوریٹ آف فشریز خیبر پختونخوا کی E-Auction میں حصہ لینے کا مکمل طریقۂ کار جاننا چاہتے ہیں؟
اس ویڈیو میں ہم مرحلہ وار رہنمائی فراہم کریں گے کہ ای آکشن میں رجسٹریشن کیسے کی جاتی ہے، مطلوبہ دستاویزات کون سی ہیں، سیکیورٹی ڈپازٹ کس طرح جمع کروایا جاتا ہے، آن لائن بولی کیسے لگائی جاتی ہے، کامیاب بولی کے بعد کن مراحل سے گزرنا ہوتا ہے، اور کن شرائط و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔
اگر آپ پہلی مرتبہ ای آکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں یا اس پورے نظام کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو یہ ویڈیو آپ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔
لہٰذا ویڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں تاکہ آپ ای آکشن کے پورے عمل کو بخوبی سمجھ سکیں اور بغیر کسی دشواری کے اعتماد کے ساتھ اس میں حصہ لے سکیں۔

27/06/2026

محکمہ فشریز تربیلا کی جانب سے تربیلا ڈیم میں غیر قانونی ماہی گیری کے سدباب اور آبی حیات کے تحفظ کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ حالیہ کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی جال قبضہ میں لے کر ضبط کر لیے گئے، جبکہ خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز تربیلا اینڈ خانپور ڈیم، طاہر جمیل صاحب نے کہا کہ بریڈنگ سیزن کے دوران مچھلیوں کی افزائش نسل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بریڈنگ سیزن کے اختتام تک کسی بھی فرد یا گروہ کو غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ فشریز آبی وسائل کے تحفظ اور مچھلیوں کی قدرتی افزائش کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، اور جو بھی شخص غیر قانونی ماہی گیری، ممنوعہ جالوں کے استعمال یا دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں مقدمات کا اندراج، آلات کی ضبطگی اور دیگر قانونی اقدامات شامل ہوں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ آبی حیات کے تحفظ کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے محکمہ فشریز کے ساتھ تعاون کریں اور غیر قانونی ماہی گیری کی کسی بھی سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو فراہم کریں تاکہ قدرتی آبی وسائل کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔

21/06/2026

ماہی پروری کے فروغ، آبی وسائل کے تحفظ اور مچھلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا کی جانب سے خانپور ڈیم، ضلع ہری پور میں مچھلی کے بچہ (فش سیڈ) کا ذخیرہ کیا گیا۔
اس اہم تقریب میں ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا جناب زبیر علی، ڈائریکٹر فشریز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جناب فواد خلیل، ڈائریکٹر فشریز ضم شدہ اضلاع جناب امیر حمزہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز تربیلا و خانپور ڈیمز جناب طاہر جمیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ہری پور جناب ولی خان نے شرکت کی۔
تقریب میں فش اینگلرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان اور مقامی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی اور آبی ذخائر میں مچھلی کے وسائل کے تحفظ و ترقی کے لیے محکمہ ماہی پروری کی کاوشوں کو سراہا۔
مچھلی کے بچہ کا ذخیرہ نہ صرف خانپور ڈیم میں مچھلی کی قدرتی افزائش اور پیداوار میں اضافہ کرے گا بلکہ مقامی ماہی گیروں، اینگلرز اور علاقے کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچائے گا۔ محکمہ ماہی پروری خیبر پختونخوا پائیدار ماہی پروری، آبی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور عوام کو معیاری پروٹین کی فراہمی کے لیے مسلسل عملی اقدامات کر رہا ہے۔

18/06/2026

Address

Padhana Jheel Road Tehsil And District Haripur
Haripur
22800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Director Fisheries Tarbela and Khanpur Dam Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share