Assistant Commissioner Haroonabad

Assistant Commissioner Haroonabad Official Page of The Office of The Assistant Commissioner Haroonabad

20/08/2026

فقیر والی: کمشنر بہاولپور عرفان کاٹھیا کا دورہ، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر بھی ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر کی عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ15 کروڑ روپے سے زائد کے سیوریج منصوبے پر پیش رفت، ریلوے لائن اور مہندی محلہ کے ساتھ موجود چار کنال سے زائد سرکاری رقبے پر پارک بنانے کا اعلان، منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

20/08/2026

🚧 پہلے عزت، پھر نفاذ — تجاوزات کے خاتمے کی مہم 🚧

"پہلے عزت، پھر نفاذ" کے اصول کے تحت محمد حسام (IO)، پیرا فورس فقیر والی کی جانب سے شہریوں اور دکانداروں کو تجاوزات کے حوالے سے آگاہی اور بریفنگ دی جا رہی ہے۔

لوگوں کو مقررہ حدود میں رہنے اور راستوں کو عوام کی آمدورفت کے لیے کھلا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کروائی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو آسان اور محفوظ گزرگاہیں فراہم کی جا سکیں۔

17/08/2026

🕊️🌙 سفیرانِ امن کا قافلہ ہارون آباد 🌙🕊️

سفیرانِ امن کے قافلے کی ہارون آباد آمد کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر اور ایس ڈی پی او ہارون آباد کے ساتھ 12 ربیع الاول کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان، انتظامات اور باہمی تعاون کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

13/08/2026

�� جشنِ آزادی کے موقع پر جناح اسٹیڈیم ہارون آباد میں شاندار آتش بازی ��

جشنِ آزادی کے موقع پر جناح اسٹیڈیم ہارون آباد میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس سے فضا قومی جوش و جذبے سے بھر گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر، پولیس فورس، وکلاء، انجمن تاجران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

13/08/2026

چک نمبر 72/4R میں گندگی اور مختلف آلودگیوں سے بھرے تعفن زدہ تالاب کو ایک خوبصورت عوامی پارک میں تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔

تالاب کی صفائی، پانی کی نکاسی اور زمین کی بحالی کے بعد اسے عوام کے لیے ایک سرسبز اور خوبصورت تفریحی مقام میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور تکمیل کے بعد یہ علاقہ شہریوں کے لیے ایک بہترین عوامی سہولت بن جائے گا۔













25/07/2026

🚧 بازاروں کا دورہ اور تجاوزات کے حوالے سے آگاہی 🚧

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر نے پیرا فورس ہارون آباد کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو تجاوزات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی سرگرمیاں مقررہ حدود کے اندر رکھیں اور سرکاری جگہوں پر تجاوزات سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں اور گزرگاہوں کو کشادہ رکھنا عوام کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور محفوظ آمدورفت کے لیے نہایت ضروری ہے، لہٰذا تمام دکاندار انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے قانون کی پابندی کو یقینی بنائیں۔










24/07/2026

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ کا اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر کے ہمراہ ریسکیو 1122 آفس کا تفصیلی دورہ، مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ.

Govt of PunjabMaryam Nawaz SharifChief Secretary PunjabCommissioner Bahawalpur Division BahawalpurBahawalnagar District, Information Office

🥬🌱 "سانجھی سبزی — سستی نہیں، مفت سبزی" 🌱🥬وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست منصوبے "سانجھی سبزی، سستی نہ...
21/07/2026

🥬🌱 "سانجھی سبزی — سستی نہیں، مفت سبزی" 🌱🥬

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست منصوبے "سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت سبزی" کے تحت ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ہدایات پر تحصیل ہارون آباد میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر نے موسمی سبزیوں کی کاشت کا افتتاح کیا۔

اس منصوبے کے تحت سرکاری اراضی پر معیاری اور موسمی سبزیاں کاشت کی جائیں گی تاکہ عوام کو تازہ، صحت بخش اور مفت سبزیاں فراہم کی جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تیار ہونے والی سبزیاں مرحلہ وار مستحق افراد اور عام شہریوں تک پہنچائی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا، غذائی تحفظ کو فروغ دینا اور سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔










12/07/2026

سپیشل ایجوکیشن سینٹر ہارون آباد میں ہمت کارڈز کی تقسیم

پنجاب حکومت کی جانب سے سپیشل ایجوکیشن سینٹر ہارون آباد میں ہمت کارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر اور ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور سپیشل بچوں میں ہمت کارڈز تقسیم کیے۔










🕌 10 محرم الحرام کا جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر 🕌10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے مقررہ ...
26/06/2026

🕌 10 محرم الحرام کا جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر 🕌

10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے مقررہ روٹ اور وقت کے مطابق پُرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ محرم الحرام کے دوران کیے گئے تمام انتظامات مؤثر، منظم اور کامیاب رہے.

اس موقع پر سیکیورٹی اداروں، پنجاب پولیس، پیرا فورس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، سُتھرا پنجاب ٹیم، میونسپل کمیٹی ہارون آباد، ریونیو ٹیم، ٹریفک پولیس اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے، جنہوں نے شب و روز محنت، باہمی تعاون اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محرم الحرام کے تمام انتظامات کو احسن طریقے سے سرانجام دیا۔

تمام محکموں کی مربوط حکمت عملی، مسلسل نگرانی اور بھرپور تعاون کی بدولت محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئیں، جس پر تمام افسران و اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔
















Address

Harunabad
62100

Telephone

+923336308143

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Haroonabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share