20/08/2026
کپاس کی فصل میں بروقت پیسٹ اسپرے کی اہمیت
محکمہ زراعت تحصیل حاصل پور کی ٹیم کی جانب سے فیلڈ میں کپاس کی فصل کا معائنہ کرتے ہوئے کاشتکاروں کو کیڑوں کے بروقت تدارک اور مناسب پیسٹ اسپرے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
کاشتکار بھائیوں کو بتایا جا رہا ہے کہ فصل میں نقصان دہ کیڑوں کی بروقت شناخت اور ماہرین زراعت کی سفارشات کے مطابق مناسب پیسٹ اسپرے کرنے سے فصل کو کیڑوں کے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے، پودوں کی صحت بہتر رہتی ہے اور پیداوار و معیار میں اضافہ ہوتا ہے۔
کاشتکار حضرات سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت اسپرے سے گریز کریں فصل کی باقاعدہ پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق مناسب وقت درست دوا اور تجویز کرده مقدار میں اسپرے کریں۔
محکمہ زراعت تحصیل حاصل پور - بہتر فصل بهتر پیداوار، خوشحال کسان..