Safe City Hassan Abdal

Safe City Hassan Abdal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Safe City Hassan Abdal, Government Official, near rescue office city police station Hassan Abdal, Hassan Abdal.

Safe City Hassan Abdal Project is an initiative led by the Punjab Safe Cities Authority (PSCA) to enhance public safety and security through technology and data-driven approaches.

25/08/2026
21/08/2026

واللہ المستعان
“میرا پیارا” پاکستان کا پہلا آفیشل پراجیکٹ ہے جو گمشدہ و لاوارث بچوں، ذہنی معذور افراد اور بزرگوں کو ان کے پیاروں سے ملوانے کا کام کرتا ہے۔
آپ پنجاب سے ہمیں 15 اور دیگر صوبوں سے 03090000015 پر کال کرسکتے ہیں-
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی

20/08/2026

شاید میں اس دکھ کو الفاظ میں بیان نہ کر سکوں…

ایک ماں اپنے پیاروں کی تلاش میں 30 سال انتظار کرتی رہی، مگر آخرکار اپنے اپنوں سے ملے بغیر اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔

1995 میں ایک خاتون، جو بولنے اور سننے سے قاصر تھیں، اپنے 3 سالہ بچے کے ساتھ لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئیں۔ واپسی پر وہ اپنا راستہ نہ بتا سکیں اور غلط گاڑی میں سوار ہو کر ملتان پہنچ گئیں۔ وہاں کسی نے انہیں اور بچے کو لاوارث حالت میں دیکھا اور دونوں کو ایدھی سینٹر ملتان جمع کروا دیا۔ بعد ازاں خاتون کو ایدھی سینٹر کراچی منتقل کر دیا گیا۔
یہ خاتون اگست 2025 میں اپنے اپنوں کی راہ دیکھتے دیکھتے اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

میرا پیارا ٹیم نے پاکستان بھر کے 195 یتیم خانوں اور فلاحی اداروں کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ حال ہی میں ٹیم نے ایدھی سینٹر کراچی کا دورہ کیا اور وہاں موجود بچوں اور ذہنی معذوری کا شکار افراد کے انٹرویوز کیے، جو میرا پیارا کے فیس بک پیج اور ٹک ٹاک پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ کا کوئی پیارا برسوں سے گم ہے اور آپ اسے تلاش نہیں کر پا رہے تو میرا پیارا کے فیس بک پیج اور ٹک ٹاک پر موجود انٹرویوز ضرور دیکھیں۔ ممکن ہے آپ کی تلاش یہیں مکمل ہو جائے۔

یہ خاتون اپنے پیاروں کی راہ دیکھتے دیکھتے دنیا سے چلی گئیں، مگر ان کا بیٹا آج بھی اپنے خاندان کی تلاش میں ہے۔

آئیے، اس ماں کی ادھوری تلاش کو مکمل کرنے میں اس کے بیٹے کا ساتھ دیں، تاکہ کسی اور خاندان کو برسوں کی جدائی کا یہ دکھ نہ سہنا پڑے۔
Case ID: 370354536
Contact: 03090000015
Date: 20 Aug 2026

Address

Near Rescue Office City Police Station Hassan Abdal
Hassan Abdal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safe City Hassan Abdal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share