Hattian Bala Force

Hattian Bala Force عوامی مسائل اور انکے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے قانونی ازالہ کے لیے ایک پرامن اور متحرک جماعت

`مظفرآباد:جہلم ویلی ریلیف پیکج تقسیم بدانتظامی کا وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے سخت نوٹس،  انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ...
02/04/2026

`مظفرآباد:
جہلم ویلی ریلیف پیکج تقسیم بدانتظامی کا وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے سخت نوٹس، انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کو انکوائری کی ہدایت کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار سکندر نے جہلم ویلی میں دوران رمضان المبارک سعودی ریلیف پیکج کی تقسیم کے دوران بدانتظامی میں ملوث کرداروں کے تعین کے لئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پٹہکہ راشد حبیب کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا، ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد کے دفتر سے جاری حکمنامہ کے مطابق انکوائری آفیسر ڈی ایس پی راشد حبیب ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ ارسال کریں گے، یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی رفاہی تنظیم کنگ سلمان ریلیف آرگنائزیشن کی جانب سے ریلیف پیکج تقسیم کیا جارہا تھا جس میں ہلڑ بازی و بدانتظامی کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جس پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے سخت نوٹس لیا تھا، ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر اور ایک شہری نذیر حسین نے بھی تحقیقات کے لئے تحریک کی تھی۔

26/03/2026

Abi tk is mamly ki shafaf inquiry na hona intezamia ki mili bagat ka mu bolta saboot hai ...hattian bala ki awam ko is zulam k khilaf awaz uthana ho gi..abhi tk ghareeb py huy zulam ka koi azala na ho ska..

19/03/2026

حالیہ اطلاعات کے مطابق ایک ریزرو پولیس کانسٹیبل، احسن شاہ، کے خلاف سنگین الزامات سامنے آئے ہیں کہ وہ ذاتی دشمنیوں کی بنیاد پر شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے گرفتار کرتا ہے، دورانِ حراست دباؤ کے ذریعے بیانات لیتا ہے، اور بعض افراد کو بغیر ایف آئی آر کے رہا کر دیتا ہے۔ اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ کھلی قانون شکنی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ایسا طرزِ عمل نہ صرف انصاف کے بنیادی اصولوں کو پامال کرتا ہے بلکہ پورے پولیس نظام کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فرض شہریوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنا ہے، نہ کہ انہیں خوف اور ناانصافی کا شکار بنانا۔
متعلقہ حکام کو واضح طور پر متنبہ کیا جاتا ہے کہ اس معاملے کی بروقت تحقیقات یقینی بنائی جائیں۔ بصورتِ دیگر، دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر یہ خبر منظرِ عام پر لائی جائے گی تاکہ حقیقت عوام تک پہنچ سکے اور ذمہ داران کا احتساب ممکن ہو۔ یہ صورتحال ادارے کے لیے باعثِ ندامت بن سکتی ہے، جس سے بچاؤ کا واحد راستہ شفاف اور فوری کارروائی ہے۔
متعلقہ حکام کو چاہیے کہ فوری، شفاف تحقیقات کریں اور اگر قصور ثابت ہو تو سخت کارروائی کریں۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھی واضح پیغام دینا ہوگا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور اپنے اہلکاروں کو سیدھی راہ پر لانا اس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

عنوان: ھٹیاں بالا میں بیت المال کے راشن کی تقسیم کے دوران ہنگامہ، چھے ملزمان ضمانت پر رہائیتاریخ: 8 مارچ 2026مقام: ھٹیاں...
11/03/2026

عنوان: ھٹیاں بالا میں بیت المال کے راشن کی تقسیم کے دوران ہنگامہ، چھے ملزمان ضمانت پر رہائی
تاریخ: 8 مارچ 2026
مقام: ھٹیاں بالا، بازار کمیونٹی ہال
آٹھ مارچ 2026 کو ھٹیاں بالا بازار کمیونٹی ہال میں بیت المال کے راشن کی تقسیم کے دوران ہنگامہ پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے نتیجے میں پانچ سے چھ شہری اور ایک سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
واقعے پر تھانہ پولیس سٹی ھٹیاں بالا میں متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جن میں شامل ہیں:
بجرائم
مقدمہ علت نمبر 26 بٹا 26
بجرائم 324، 147، 148، 158، 353
186
337 H2
337 PPC
مقدمے میں نو افراد کو نامزد اور 15 تا 20 نامعلوم افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے پانچ شدید زخمی تھے۔
ملزمان کی ضمانت کی درخواست نوجوان قانون دان وکلاء ارسلان خان مغل اور عمر اشواق مغل نے دائر کی، جنہوں نے انصاف کے لیے محنت کی۔ سینئر تحصیل فوجداری عدالت ھٹیاں بالا نے معاملہ مزید تحقیقات طلب قرار پاتے ہوئے چھے ملزمان کی ضمانت منظور فرمائی۔
اہم نکتہ یہ ہے کہ استغاثہ کی جانب سے زخمی شہریوں کا کوئی میڈیکل ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی سماعت ہوئی، جبکہ لاٹھی چارج کے حکم اور واقعے کے حقائق کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت اب بھی باقی ہے۔

09/03/2026

پولیس نے عوام کے ساتھ جو زیادتی کی اس میں زخمی ہونے والے کی فریاد سنے

09/03/2026

پولیس کے ایس ایچ او فی الفور معطل کیا جائے اور بدترین پولیس گردی پر آئی جی کشمیر فوراً ایکشن لیں.

08/03/2026

“آج ضلع جہلم ویلی میں پولیس اور عوام کے درمیان پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ افسوسناک ہے۔ ایسے حالات کسی کے مفاد میں نہیں۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے سنے اور عوام بھی قانون و نظم کا احترام کریں۔ ہمارا ضلع امن اور بھائی چارے کی پہچان ہے، اس ماحول کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔”

08/03/2026

جہلم ویلی کے علاقے ھٹیاں بالا میں آج ایک نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر غریب اور بے بس عوام پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ایک نوجوان، جو سارا دن این جی اوز کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرتا رہا، پولیس تشدد کے باعث شدید زخمی ہو کر اس وقت مظفرآباد میں زیرِ علاج ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان اعتماد کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ اگر پولیس کا یہی رویہ برقرار رہا تو خدشہ ہے کہ مزید ناخوشگوار واقعات جنم لے سکتے ہیں۔
متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے اور عوام کو انصاف مل سکے۔

آج اڈیہاوالا میں این جی اوز کے تحت رمضان پیکیج کے سلسلے میں غریب عوام میں ریلیف تقسیم کیا جا رہا تھا۔ اس کام کے لیے این ...
08/03/2026

آج اڈیہاوالا میں این جی اوز کے تحت رمضان پیکیج کے سلسلے میں غریب عوام میں ریلیف تقسیم کیا جا رہا تھا۔ اس کام کے لیے این جی اوز نے مقامی ورکرز کو رکھا ہوا تھا جو دن بھر روزے کی حالت میں آٹا اور دیگر سامان اٹھا کر عوام کی خدمت کرتے رہے۔ جب تقسیم کا عمل ختم ہوا تو این جی اوز نے اپنے ورکرز کو کچھ سامان ساتھ لے جانے کے لیے دیا، لیکن اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی اور سامان چھیننے کی کوشش کی۔ اس بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں نے ورکرز پر تشدد کیا، انہیں مارا پیٹا اور موقع سے بھگا دیا۔
یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ روزے کی حالت میں عوام کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ مطالبہ ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

08/03/2026

ضلع جہلم ویلی میں آج پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اپنے کانسٹیبل کو ریلیف دینے کے لیے آئی تھی، مگر ایس ایچ او کی غیر ذمہ دارانہ کارروائی کے باعث ونگ کے غریب مزدوروں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور بے گناہ لوگوں کے سر پھاڑ دیے گئے۔ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں نہتے اور محنت کش افراد پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی غریب شہری کے ساتھ اس طرح کی زیادتی نہ ہو۔

26/02/2026

ضلع ہٹیاں بالا میں ایس ایچ او نوید الحسن کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
چیئرمین ہٹیاں بالا فورس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ایس ایچ او نوید الحسن نے سلیم شیخ کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کا ازالہ نہ کیا اور عوامی سطح پر پریس کانفرنس کر کے معافی نہ مانگی تو ضلع بھر میں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
بیان کے مطابق سلیم شیخ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے مقامی آبادی میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ چیئرمین (ن) کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے، نہ کہ انہیں ہراساں کرنا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو شہری تنظیمیں اور عوام احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔ دوسری جانب تاحال ایس ایچ او نوید الحسن کی جانب سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ معاملے کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کو فوری اور غیرجانبدارانہ اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ صورتحال مزید کشیدہ نہ ہو۔

Address

Jehlum Valley, Hattian Bala
Hatian

Telephone

+923415904441

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hattian Bala Force posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category