Team PMLN Ghanche Ibrahim Sanai

Team PMLN Ghanche Ibrahim Sanai King � Of Politics Ghanche

03/09/2026
 #گون #  #شریف   #آباد  ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی محمد ابراہیم ثنائی کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد ہمارے مخلص سا...
18/08/2026

#گون # #شریف #آباد
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی محمد ابراہیم ثنائی کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد ہمارے مخلص ساتھی بشیر صاحب کے گھر تشریف لے گئے، جہاں قائدِ محترم نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ اور ساتھیوں نے قائدِ محترم کو مبارکباد دی۔ قائدِ محترم نے کہا:

“یہ جیت صرف میری جیت نہیں، بلکہ ہم سب کی جیت ہے۔ اب ہمیں مل کر اپنے علاقے اور عوام کے لیے کام کرنا ہے۔”

یہی اتحاد، خلوص اور مشترکہ جدوجہد ہماری اصل طاقت ہے۔

17/08/2026

#گون

CopySingay Baiقائدِ محترم ممبر گلگت بلتستان اسمبلی، جناب حاجی محمد ابراہیم ثنائی صاحب نے ہمارے گھر تشریف لا کر مرحوم داد...
23/06/2026

CopySingay Bai
قائدِ محترم ممبر گلگت بلتستان اسمبلی، جناب حاجی محمد ابراہیم ثنائی صاحب نے ہمارے گھر تشریف لا کر مرحوم دادا جان، سرکردہ حوالدار محمد علی کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے بارے میں اپنے گہرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:سرکردہ حوالدار محمد علی میرے بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔ ہر موڑ پر اپنی قیمتی رائے اور مخلصانہ مشوروں سے میری رہنمائی کی۔ ان کی وفات کی خبر سن کر مجھے دلی صدمہ اور بے حد افسوس ہوا۔”انہوں نے مزید دعا کی:“اللہ تعالیٰ مرحوم سرکردہ حوالدار محمد علی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔”ہم قائدِ محترم حاجی محمد ابراہیم ثنائی صاحب کی تشریف آوری، تعزیت، فاتحہ خوانی اور مرحوم کے حق میں دعاؤں پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔مولا قائد مُحترم کو سلامت رکھے ۔اس موقع پر قربان علی بلغاری صاحب ،انور ثنائی صاحب بھی ہمرا تھے

بطور ممبر اسمبلی تیسری مرتبہ حلف اٹھانے کے فوراً بعد جناب ابراہیم ثنائی صاحب نے علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبو...
23/06/2026

بطور ممبر اسمبلی تیسری مرتبہ حلف اٹھانے کے فوراً بعد جناب ابراہیم ثنائی صاحب نے علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور انتظامی اصلاحات کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اسی سلسلے میں خشو بلغار پُل کی تعمیر کے حوالے سے انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور متعلقہ ٹھیکیداروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرتے ہوئے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ منصوبے پر مزید تاخیر کے بغیر فوری کام کا آغاز کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو ایک پائیدار اور معیاری منصوبہ میسر آ سکے۔

متعلقہ حکام اور ٹھیکیدار نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی ہے کہ عاشورہ محرم کے فوراً بعد تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا اور منصوبے کو مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

علاقے کی پسماندگی کے خاتمے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ابراہیم ثنائی صاحب کی جانب سے عملی اقدامات کا آغاز اس عزم کا مظہر ہے کہ حلقہ ون گنگچھے کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کا سفر مزید تیزی کے ساتھ جاری رہے گا، ان شاء اللہ۔

رکن اسمبلی گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی

الحمدللہ رب العالمین! گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب رکن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے رہنما محمد ابراہیم ثن...
22/06/2026

الحمدللہ رب العالمین!
گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب رکن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے رہنما محمد ابراہیم ثنائی سمیت دیگر نو منتخب اراکینِ اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
یہ لمحہ عوام کے اعتماد، جمہوری اقدار اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام منتخب نمائندوں کو دیانتداری، اخلاص اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور گلگت بلتستان کو مزید ترقی، خوشحالی اور استحکام نصیب ہو۔

#مبارکباد

 #ایڈمن إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَمیرے انتہائی قریبی ساتھی، وفادار دوست، سچے ہمدرد، دانشمند شخصیت اور م...
16/06/2026

#ایڈمن
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
میرے انتہائی قریبی ساتھی، وفادار دوست، سچے ہمدرد، دانشمند شخصیت اور میرے مضبوط پشت پناہ سرکردہ تھلے یارکھور حوالدار ریٹائر محمد علی صاحب کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ اور گہرا رنج ہوا۔
مرحوم میرے لیے صرف ایک دوست نہیں بلکہ بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے تھے۔ وہ ہر مشکل اور آسان وقت میں میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ جب سے میں نے سیاسی سفر کا آغاز کیا، آج تک انہوں نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کبھی اپنے ذاتی مفاد کی بات نہیں کی بلکہ ہمیشہ اپنے علاقے، اپنے گاؤں اور اپنے لوگوں کی بھلائی اور ترقی کے لیے سوچا اور آواز بلند کی۔
‎ سرکردہ تھلے یارکھور حوالدا ریٹائر محمد علی صاحب ایک مخلص، باکردار اور عوام دوست انسان تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام رشتےداروں کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

Address

Saythang Skd
Hunza
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team PMLN Ghanche Ibrahim Sanai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share