Gilgit Baltistan Council Gilgit

Gilgit Baltistan Council Gilgit گلگت بلتستان کونسل گلگت

گلگت :چیرمن پبلک اکاونٹس کمیٹی گلگت بلتستان کونسل اقبال نصیر مسلم لیگ ن دیامر کے صدر عالم کے فرزند کے وفات پہ تعزیت کر ر...
16/04/2025

گلگت :چیرمن پبلک اکاونٹس کمیٹی گلگت بلتستان کونسل اقبال نصیر مسلم لیگ ن دیامر کے صدر عالم کے فرزند کے وفات پہ تعزیت کر رہے ہیں۔۔۔اس موقع پر سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن بھی ہمراہ تھے۔۔۔۔

گلگت :چیرمن پبلک اکاونٹس کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اقبال نصیر نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 15سے 18اپریل کو طلب کرل...
07/04/2025

گلگت :چیرمن پبلک اکاونٹس کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اقبال نصیر نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 15سے 18اپریل کو طلب کرلیا۔۔۔۔
چیرمن اقبال نصیر کی زیر صدارت ممبران گلگت بلتستان کونسل کی ایک ہنگامی میٹنگ گلگت بلتستان کونسل کیمپ آفس گلگت میں ہوٸی۔۔
جس میں کونسل سے مربوط مختلف امور زیر بحث لایا گیا ۔۔۔
ممبران کونسل نے جی بی کونسل کے حوالے سے مختلف امور پر تشویش کا اظہار کیا ۔۔۔۔
ممبران کونسل میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 15 سے 18 اپریل کو اسلام آباد بلانے پر اتفاق ہوا۔۔تاکہ کونسل اور اس کے متعلقہ اداروں کی آڈیٹ (AUDIT) رپورٹ اور بجٹ کی شفا فیت کو یقینی بنایا جا سکے۔۔۔
میٹنگ میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی محمّد ایوب شاہ ،ممبر کونسل آغا احمد علی نوری اور ممبر کونسل سید شبیہ الحسنین نے شرکت کی۔۔۔

گلگت بلتستان کونسل ممبران کا 23 مارچ کے موقع پرخصوصی پیغام۔۔۔۔ممبران جی بی کونسل سید شبیہ الحسنین, شیخ احمد علی نوری, عب...
23/03/2025

گلگت بلتستان کونسل ممبران کا 23 مارچ کے موقع پرخصوصی پیغام۔۔۔۔
ممبران جی بی کونسل سید شبیہ الحسنین, شیخ احمد علی نوری, عبدالرحمن ,حشمت اللہ ,چیرمن اکاونٹس اقبال نصیر اور قایمہ کمیٹی چیرمن محمد ایوب شاہ کا 23 مارچ کے موقع پر خصوصی پیغام۔۔۔۔
23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم دن کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے کتنی قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا۔۔۔۔۔
اس دن نہ صرف ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے بلکہ یہ دن ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی کراتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا، اور قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قربانیوں کی ایک لازوال داستان رقم کی گئی۔۔۔۔۔

اور ہمیں عزم دلاتا ہے کہ ہم اس ملک کو ترقی، خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن رکھیں۔۔۔۔۔
اگر ہم ماضی میں اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں تو آج بھی اتحاد، محنت اور خلوص کے ساتھ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔۔۔۔
آئیے، آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پہچانیں گے اور پاکستان کو ایک روشن مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے۔اور پاکستان کو ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنی پوری محنت اور دیانت داری کے ساتھ کام کریں گے۔

پاکستان زندہ باد!

گلگت :بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہویی  دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے۔۔۔۔اراکین کونسلگلگت بلتستان کونسل ممبران نے اپنے م...
13/03/2025

گلگت :بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہویی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے۔۔۔۔اراکین کونسل
گلگت بلتستان کونسل ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مذمت کی اور شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔۔۔۔
ریاست خلاف عناصر پاکستان کے استحکام اور امن کوتباہ کرنے کی مزموم کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔

اراکین کونسل نے کہا کہ حملہ بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔۔

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔۔۔

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے گلگت بلتستان کونسل کے چیرمن پبلک اکاونٹس کمیٹی محمد اقبال نصیر کی ملاقات...
12/03/2025

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے گلگت بلتستان کونسل کے چیرمن پبلک اکاونٹس کمیٹی محمد اقبال نصیر کی ملاقات ۔۔۔۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔
ملاقات میں چیرمن نے ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج کی معطلی پر غریب اور نادر لوگوں کو درپیش مساٸل سے آگاہ کیا۔۔۔
وزیر اعلی نے جلد ہی ہیلتھ انڈومنٹ کے لیے بجٹ مختص کرنے کی ہقین دہانی کراٸی۔۔۔ اور جلد ہی ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ سے مریضوں کا علاج ہوگا۔۔۔

اسلام آباد ۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی برایے گلگت بلتستان کونسل محمد اقبال نصیر نے دیامیر بھاشا ڈیم متاثرین کے احتجاج کے...
28/02/2025

اسلام آباد ۔
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی برایے گلگت بلتستان کونسل محمد اقبال نصیر نے دیامیر بھاشا ڈیم متاثرین کے احتجاج کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو خط ارسال کر دیا۔۔۔۔۔۔

خط میں چیرمن اقبال نصیر نے کہا کہ متاثرین کے 31 جائز مطالبات جیسے کہ مناسب معاوضہ، آبادکاری اور روزگار کی فراہمی کو فوری طور پر حل کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر ان مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو نہ صرف علاقے کی ترقی متاثر ہوگی بلکہ ڈیمیر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی کامیابی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔۔۔۔۔۔

چیئرمین نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس مسئلے کو جلد اور منصفانہ طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی برایے گلگت بلتستان کونسل محمد اقبال نصیر نے دیامیر بھاشا ڈیم متاثرین کے احتجاج کے...
27/02/2025

اسلام آباد ۔
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی برایے گلگت بلتستان کونسل محمد اقبال نصیر نے دیامیر بھاشا ڈیم متاثرین کے احتجاج کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو خط ارسال کر دیا۔۔۔۔۔۔

خط میں چیرمن اقبال نصیر نے کہا کہ متاثرین کے 31 جائز مطالبات جیسے کہ مناسب معاوضہ، آبادکاری اور روزگار کی فراہمی کو فوری طور پر حل کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر ان مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو نہ صرف علاقے کی ترقی متاثر ہوگی بلکہ ڈیمیر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی کامیابی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔۔۔۔۔۔

چیئرمین نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس مسئلے کو جلد اور منصفانہ طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برایے امور کشمیر گلگت بلتستان اور سرحدی امور شبیر احمد عثمانی کا گلگت بلتستان  کو...
27/02/2025

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برایے امور کشمیر گلگت بلتستان اور سرحدی امور شبیر احمد عثمانی کا گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ آمد ۔۔۔

ممبران کونسل سے ملاقات کی۔۔۔۔
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی برایے گلگت بلتستان کونسل اقبال نصیر کی سربراہی میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی ۔۔۔۔۔
میٹنگ میں دیامر میں جاری حقوق دو ڈیم بناو تحریک کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا ناانصافی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبے کے باوجود مقامی لوگ جائز حقوق سے محروم ہیں۔۔۔

دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ مشیر شبیر احمدعثمانی کو پیش کیا ۔۔۔۔
اسکے علاوہ ممبران کونسل،محمّد ایوب شاہ ،ممبر کونسل آغا احمد علی نوری ،ممبر کو نسل عبدالرحمان نٕے بھی وفاق کے رویے اور چیئرمین واپڈا کا غیر ذمہ دارانہ رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور ڈیم کمیٹی گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں دو ہفتے سے لوگ دھرنے پہ بیٹھے ہویے ہیں ۔۔۔
اعلی حکام کو چاہئیے کہ فوری طور پر عوام کے تحفظات کو دور کریں اور مطالبات کو تسلیم کرے ریاست کے لئیے یہ عظیم منصوبہ کمل کرانے میں کردار ادا کرے۔۔

وزیر اعظم کے مشیر برایے امور کشمیر گلگت بلتستان و سرحدی امور شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ وہ جلد از جلد پرائم منسٹر سے ملاقات کر کے دیامر کے عوام کے چارٹر پف ڈیمانڈ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برایے امور کشمیر گلگت بلتستان اور سرحدی امور شبیر احمد عثمانی کا گلگت بلتستان  کو...
26/02/2025

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برایے امور کشمیر گلگت بلتستان اور سرحدی امور شبیر احمد عثمانی کا گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ آمد ۔۔۔

ممبران کونسل سے سے ملاقات کی۔۔۔۔
چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی برایے گلگت بلتستان کونسل اقبال نصیر کی سربراہی میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی ۔۔۔۔۔
میٹنگ میں دیامر میں جاری حقوق دو ڈیم بناو تحریک کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا ناانصافی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے منصوبے کے باوجود مقامی لوگ جائز حقوق سے محروم ہیں۔۔۔

دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ مشیر شبیر احمدعثمانی کو پیش کیا ۔۔۔۔
اسکے علاوہ ممبران کونسل،محمّد ایوب شاہ ،ممبر کونسل آغا احمد علی نوری ،ممبر کو نسل عبدالرحمان نٕے بھی وفاق کے رویے اور چیئرمین واپڈا کا غیر ذمہ دارانہ رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور ڈیم کمیٹی گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں دو ہفتے سے لوگ دھرنے پہ بیٹھے ہویے ہیں ۔۔۔
اعلی حکام کو چاہئیے کہ فوری طور پر عوام کے تحفظات کو دور کریں اور مطالبات کو تسلیم کرے ریاست کے لئیے یہ عظیم منصوبہ کمل کرانے میں کردار ادا کرے۔۔

وزیر اعظم کے مشیر برایے امور کشمیر گلگت بلتستان و سرحدی امور شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ وہ جلد از جلد پرائم منسٹر سے ملاقات کر کے دیامر کے عوام کے چارٹر پف ڈیمانڈ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد : چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل اقبال نصیر  کی سربراہیی میں ممبران کونسل کی ایک ہنگامی میٹنگ م...
25/02/2025

اسلام آباد : چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل اقبال نصیر کی سربراہیی میں ممبران کونسل کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی۔۔۔۔
میٹنگ میں دیامر میں جاری "ڈیم بناو حقوق دو " دھرنے کیی دنوں سےعوام سڑکوں میں ہیں۔۔متاثرین کو بروقت ڈیمانڈ کے مطابق معاوضہ اور روزگار نہ دینا المیہ ہے ۔۔۔۔۔

عوام کے جاٸز مطالبات اور تحفظات حل نہ کرنا اور وفاقی حکام کے رویے سخت تشویش کا اظہار کیا۔۔۔۔۔
مذاکرات کے لیے چیئرمین واپڈہ اور متعلقہ کمیٹی ممبران کا ساتھ نہ ہونا معاملےکو سنجیدگی سے نہ لینا ہے اور اسکی کی بھرپور مذمت کی گئ۔۔۔۔۔
چیرمن واپڈا اور متعلقہ حکام ,متعلقہ کمیٹی گلگت بلتستان کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہویے فوری طور پر عوام کے تحفظات کو دور کریں ۔۔اور مطالبات کو تسلیم کرتے ہویے اس منصوبہ کو جلد سے جلد مکمل کرانے میں کردار ادا کرے۔۔۔۔
اگر عوام کے حقوق تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹنگ میں چیرمن قایمہ کمیٹی محمد ایوب شاہ اور ممبرکونسل شیخ احمد علی نور موجود تھے۔۔۔۔

اسلام آباد : گلگت بلتستان کونسل کے چیرمن براٸے قایمہ کمیٹی محمدایوب شاہ ممبر کونسل عبدالرحمن اور جواینٹ سیکریٹری گلگت بل...
25/02/2025

اسلام آباد : گلگت بلتستان کونسل کے چیرمن براٸے قایمہ کمیٹی محمدایوب شاہ ممبر کونسل عبدالرحمن اور جواینٹ سیکریٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر خان خٹک نے گلگت بلتستان میں جاری بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے گلگت بلتستان کونسل سے 17 کروڑ روپے کے خطیر رقم کا چیک سیکریٹری فاٸینانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی کو گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ آفس اسلام آباد میں حوالے کردیا۔۔۔۔۔

چیرمن قایمہ کمیٹی محمد ایوب شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کے لیے کونسل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے رقم مختص کیا تھا۔۔۔۔۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبہ شروع کیا ہے جس سے گلگت شہر اور اس کے نواحی علاقوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ 100 میگاواٹ شمسی توانائی کا منصوبہ بھی زیر تکمیل ہے جو گلگت کو 40 میگاواٹ، جبکہ سکردو، چلاس اور گانچھے کو فی کس 20 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا۔ ۔۔۔۔۔۔

اس کے علاؤہ گلگت بلتستان کے پاور ایشوز کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان وسیفران سے حال ہی میں ملاقات کی ہے جس میں پی ایس ڈی پی کے پراجیکٹس پر فوری عمل درآمد اور جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔۔۔۔

Address

Jutial Zulfiqar Abad
Hunza
GILGIT

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Council Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share