Jamat e Islami GBLA 1 Fans

Jamat e Islami GBLA 1 Fans جماعت اسلامی حلقہ GBLA-1 کے حامیوں اور کارکنان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم

آج بارگو پائین کی فضاؤں میں ایک ہی گونج ہے: "دیانت دار قیادت، خوشحال گلگت"جماعت اسلامی گلگت حلقہ1 کے نامزد امیدوار، مولا...
24/05/2026

آج بارگو پائین کی فضاؤں میں ایک ہی گونج ہے: "دیانت دار قیادت، خوشحال گلگت"
جماعت اسلامی گلگت حلقہ1 کے نامزد امیدوار، مولانا تنویر حیدری صاحب نے بارگو پائین میں اپنے انتخابی کیمپ آفس کے افتتاح کے موقع پر اہلیانِ علاقہ سے خصوصی خطاب کیا۔ اہلیانِ بارگو پائین کا جوش و خروش اور مولانا صاحب پر ان کا اعتماد یہ ثابت کر رہا ہے کہ اب وقت بدل چکا ہے۔
مولانا تنویر حیدری کا پیغام
"ہم آپ کے حقوق کے محافظ بن کر آئے ہیں۔ مسائل کا حل وعدوں میں نہیں، بلکہ دیانت دار اور بے باک قیادت کے انتخاب میں ہے۔ بارگو پائین کی عوام کا یہ والہانہ استقبال اس بات کی گواہی ہے کہ اس بار عوام آزمائے ہوؤں کو نہیں، بلکہ حق پرست قیادت کو منتخب کرنے کا تہیہ کر چکی ہے۔"
ان شاء اللہ، اس بار بارگو پائین سے ایک بڑا سرپرائز نکلے گا!
عوام کا جذبہ یہ بتا رہا ہے کہ ترازو کا پلڑا بھاری ہے اور کامیابی کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔
آئیں، مل کر گلگت کی تقدیر بدلیں۔
ووٹ صرف اور صرف جماعت اسلامی (ترازو) کو!

نگر کالونی گلگت سے بڑا سیاسی سرپرائز ✌️امیدوار جماعت اسلامی گلگت حلقہ 1 مولانا تنویر حیدری نے نگر کالونی میں اہل تشیع بر...
24/05/2026

نگر کالونی گلگت سے بڑا سیاسی سرپرائز ✌️

امیدوار جماعت اسلامی گلگت حلقہ 1 مولانا تنویر حیدری نے نگر کالونی میں اہل تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، نگر یوتھ کے ذمہ داران، علاقے کے عمائدین اور معززین سے خصوصی نشست و خطاب کیا۔

شرکاء نے مولانا تنویر حیدری کی دیانتدار قیادت، عوامی مسائل پر واضح مؤقف اور خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے آئندہ انتخابات میں بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انشاءاللہ بہت جلد نگر کالونی سے ایک بڑی سیاسی پیشرفت اور اہم الحاق متوقع ہے۔

اس بار ترازو انشاءاللہ ✌️





23/05/2026
23/05/2026

امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان اور حلقہ 1 سے امیدوار مولانا تنویر حیدری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پائن نلتر کا خصوصی دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران پائن نلتر کی مقامی اہل تشیع برادری، علاقے کے معززین اور عمائدین نے مولانا تنویر حیدری کا بھرپور اور پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران علاقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور معززین نے آئندہ انتخابات میں مولانا تنویر حیدری اور جماعت اسلامی کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلانیہ عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر مولانا تنویر حیدری نے عوام کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔



اس بار صرف ترازو! ⚖️گلگت حلقہ 1 میں جماعت اسلامی کی مقبولیت کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ آج نلتر پائن کے معزز عمائدین نے نامز...
22/05/2026

اس بار صرف ترازو! ⚖️
گلگت حلقہ 1 میں جماعت اسلامی کی مقبولیت کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ آج نلتر پائن کے معزز عمائدین نے نامزد امیدوار برائے GBLA-1، مولانا تنویر حیدری کو خصوصی دعوت دی اور جماعت اسلامی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کارواںِ حق میں شمولیت اختیار کی۔
نلتر پائن کے عمائدین اور اہلیانِ علاقہ کی جانب سے جماعت اسلامی کو مکمل ووٹ اور غیر مشروط حمایت کا یقین دلانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب دیانتدار اور مخلص قیادت کے منتظر ہیں۔ ہم نلتر پائن کے تمام عمائدین اور عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے حق کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
انشاءاللہ، آپ کا یہ فیصلہ گلگت کی ترقی اور خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس_بار_ترازو #ں)
تنویر حیدری، Gilgit Media Network، Naveed Ullah، Zee Usmani، Suhaib Chaudhry Ji، Abdul Rahman Bukhari، Daily Ausaf Gilgit Baltistan، Pak Media Network، Mubarak Hussain Azad، Imran Sherkhan، Rana Muhib Ullah، Daily Mountain Pass GB، Daily Sada e Himal@

"اس بار ترازو ⚖️آج نلتر بالا میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے GBLA-1، مولانا...
22/05/2026

"اس بار ترازو ⚖️
آج نلتر بالا میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے GBLA-1، مولانا تنویر حیدری نے عوامی حقوق کی فراہمی اور علاقے کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ تبدیلی کا وقت آن پہنچا ہے۔
آئیں، مل کر ایک خوشحال اور باوقار گلگت کی بنیاد رکھیں۔ اس بار صرف ترازو! ⚖️💪
#گلگت
تنویر حیدری
زبیر احمد زئی

21/05/2026

مولانا تنویر حیدری کا متاثرہ علاقوں کا دورہ
حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر، جماعت اسلامی گلگت حلقہ 1 کے نامزد امیدوار مولانا تنویر حیدری نے مختلف متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مولانا تنویر حیدری نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کی مشکلات کو بغور سنا اور انہیں اس کٹھن وقت میں جماعت اسلامی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متاثرین کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انشاء اللہ، ہم بہت جلد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کے ازالے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ ہماری اولین ترجیح اپنے بہن بھائیوں کی بحالی اور ان کی تکالیف میں کمی لانا ہے۔"
جماعت اسلامی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور بحالی کے اس عمل میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔
#گلگت

ہینزل پائن میں عوامی سمندر!جماعتِ اسلامی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ-1، مولانا تنویر حیدری کا شاندار استقبالگلگت کے تاری...
20/05/2026

ہینزل پائن میں عوامی سمندر!
جماعتِ اسلامی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ-1، مولانا تنویر حیدری کا شاندار استقبال
گلگت کے تاریخی مقام ہینزل پائن میں آج ایک پروقار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حلقہ-1 سے جماعتِ اسلامی کے نامزد امیدوار، محترم مولانا تنویر حیدری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے انتخابی منشور اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے عزم کو دہرایا۔

مولانا تنویر حیدری نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے جماعتِ اسلامی کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سیاست نہیں، بلکہ عوامی خدمت اور دیانتدار قیادت کا قیام ہے۔
ہینزل پائن کے باسیوں نے مولانا تنویر حیدری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے حق میں نعرے لگائے۔
"تبدیلی کا سفر، جماعتِ اسلامی کے ساتھ!"
آئیے، گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور حقوق کی بازیابی کے لیے ترازو کے نشان پر مہر لگائیں۔
#انتخابات2026



Address

Gilgit
Hunza
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat e Islami GBLA 1 Fans posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share