Central Secretariat Jutiyal PMLN GB

Central Secretariat Jutiyal PMLN GB Central Secretariat Jutial PMLN Gilgit Baltistan.

13/05/2024
وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئرامیرمقام کے زیر صدارت گلگت کے مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ ن ...
12/05/2024

وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئرامیرمقام کے زیر صدارت گلگت کے مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی کارکنان و عہدیداران کا اجلاس۔
اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان انجینئرانور خان، حاجی اکبر تابان اور پارٹی کے عہدیداران ، ذمہ داران و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
وفاقی وزیر کا گلگت بلتستان آمد پر پارٹی کارکنان و عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
اپنے خطاب میں انجینئرامیرمقام نے کارکنان کو یقین دلایا کہ پارٹی میں کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہوگی پارٹی کو ری آرگنائزکرنے کے حوالے سے پیغام میاں نواز شریف تک پہنچاؤں گا اور جلد یہ عمل بھی ہوگا۔ آئندہ الیکشن میں ٹکٹ اس کو ملے گی جو جیتنے کی پوزیشن میں ہوگا۔ پارٹی میں بادشاہت نہیں ہوگی درینہ کارکنوں کو عزت دی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کیطرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے، انکا کہنا تھا کہ قائد نوازشریف نے گلگت بلتستان کیلئے کھربوں روپے کی لاگت سے منصوبے لگائے، انشآء اللّٰہ گلگت بلتستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن نے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کوئی کثر نہیں چھوڑینگے۔
انکا کہنا تھا کہ ملک بھر کیطرح گلگت بلتستان کو پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ بنائنگے۔
جاری کردہ: سینٹرل سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن جوٹیال گلگت

PML(N) Nawaz Sharif Maryam Nawaz Sharif Amir Muqam Engr Muhammad Anwar Gilgit-Baltistan PML(N) Social Media Shahid Khaqan Abbasi Updates PMLN Social Media Team (official) Ahsan Iqbal انجینئر محمد انور

10/05/2024
گلگت: وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام وہاب شہید پولو گراؤنڈ جوٹیال میں بطور مہمان خصوصی شرکت،  اس ...
10/05/2024

گلگت: وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام وہاب شہید پولو گراؤنڈ جوٹیال میں بطور مہمان خصوصی شرکت، اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ، صوبائی وزیر زراعت انجینئر محمد انور ودیگر بھی موجود ۔۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے گلگت پہنچنے پر حراموش کے مقام پر انجینئر محمد انور  کی قیادت م...
10/05/2024

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے گلگت پہنچنے پر حراموش کے مقام پر انجینئر محمد انور کی قیادت میں ن لیگی رہنما استقبال کر رہے ہیں۔

وزیر زراعت انجینئر محمد انور اور حاجی اکبر تابان کی قیادت میں وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی ح...
10/05/2024

وزیر زراعت انجینئر محمد انور اور حاجی اکبر تابان کی قیادت میں وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی حراموش کے مقام پر ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر سابقہ اپوزیشن لیڈر کپٹن شفیع خان وسینئر وزراء اور بانی رہنماؤں عتیق الرحمن ، بشیر احمد خان ، شیر دل ، صدر عالم ، اسپیشل کورڈنیٹر برائے وزیراعلیٰ شرافت الدین فریاد ، عظمت اللّٰہ ودیگر مسلم لیگ ن رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔

اظہار تعزیت : وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے چلاس  بس حادثے پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چلاس...
03/05/2024

اظہار تعزیت :
وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے چلاس بس حادثے پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چلاس حادثہ انتہائی دردناک اور افسوس ناک واقعہ ہے دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ آمین
جاری کردہ: سینٹرل سیکریٹریٹ پاکستان مسلم لیگ ن جوٹیال گلگت

پریس ریلیزوزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیرمقام کا دو روزہ دورہ ملتوی،جلد نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ اس ح...
03/05/2024

پریس ریلیز
وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیرمقام کا دو روزہ دورہ ملتوی،جلد نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر زراعت انجینئر محمد انور کی قیادت میں پارٹی کے ذمہ داران، سینئر رہنما اور کارکنان کا سینٹرل سیکرٹریٹ جوٹیال میں اجلاس طلب کیا گیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔ پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امیر مقام کا آئندہ ممکنہ دورے کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔

جاری کردہ: سینٹرل سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن جوٹیال گلگت

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ جوٹیال گلگت میں وزیر زراعت انجینئر محمد انور کی زیرصدارت پارٹی اجلاس اجلاس، سینئر قیادت ، ت...
03/05/2024

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ جوٹیال گلگت میں وزیر زراعت انجینئر محمد انور کی زیرصدارت پارٹی اجلاس اجلاس، سینئر قیادت ، تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان کی شرکت۔
اجلاس میں وزیر امور کشمیر جی بی انجینئر امیر مقام کے دورے اور تیاریوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔
Nawaz Sharif Maryam Nawaz Sharif PML(N) Amir Muqam Engr Muhammad Anwar PML(N) Social Media Gilgit-Baltistan PMLN Social Media Team (official)

Address

Gilgit Near HalyChock Gazi Markit
Hunza

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Central Secretariat Jutiyal PMLN GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Central Secretariat Jutiyal PMLN GB:

Share