Pak Defenders Gilgit Baltistan

Pak Defenders Gilgit Baltistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak Defenders Gilgit Baltistan, Social service, Gilgit Baltistan, Hunza.

پاک ڈیفینڈر کی ٹیم نے صدر پاک ڈیفینڈر گلگت بلتستان جناب اذہان راجپوت کی قیادت میں گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے شہیدوں اور ...
24/08/2024

پاک ڈیفینڈر کی ٹیم نے صدر پاک ڈیفینڈر گلگت بلتستان جناب اذہان راجپوت کی قیادت میں گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین یاسین کے مختلف سکولوں میں ایونٹس کا کیا اور وہاں کے یوتھ کو یوتھ ایمپاورمنٹ ،منشیات کے خلاف،سوشل میڈیا کا مثبت استعمال اور پاک ڈیفینڈر کے منشور اور نظریہ کے بارے میں آگاہ کیا
پہلا ایونٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول برقولتی میں کیا گیا جس میں صدر اذہان راجپوت نے وہاں کے یوتھ کو پاک ڈیفینڈر کا نظریہ اور منشیات کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اس کے بعد جناب تاشفین میر صاحب نے یوتھ ایمپاورمنٹ کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اس کے بعد وہاں کے ہیڈ ماسٹر نے صدر پاک ڈیفینڈر اذہان راجپوت اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے تینوں اہم موضوع پر گفتگو کی جو کہ اج کے یوتھ کے لئے بہت اہم ہیں ایونٹ کے آخر میں وہاں موجود سبھی شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر ملک اور ملکی اداروں محبت کا اظہار کیا

دوسرا ایونٹ گورنمنٹ گرلز مڈل برقولتی میں ہوا جہاں صدر پاک ڈیفینڈر گلگت بلتستان نے یوتھ کو پاک ڈیفینڈر کے نظریہ اور یوتھ ایمپاورمنٹ کے بارے میں آگاہ کیا اور جناب دانیال صاحب نے یوتھ کو منشیات کے استعمال کے نقصانات اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اس کے بعد وہاں کے ہیڈ ماسٹر نے صدر پاک ڈیفینڈر اذہان راجپوت اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ایونٹ کے آخر میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر پاک ڈیفینڈر کی ٹیم وہاں سے رخصت ہوئے
تیسرا ایونٹ شہید لالک جان نشان حیدر کے آبائی گاؤں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہندور میں ہوا جہاں پر جناب تاشفین میر صاحب نے یوتھ ایمپاورمنٹ کے بارے میں یوتھ کو آگاہ کیا اس کے بعد جناب ندیم حسین نے یوتھ کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور پھر صدر پاک ڈیفینڈر اذہان راجپوت نے وہاں کے یوتھ کو پاک ڈیفینڈر کے نظریہ اور منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا اور پھر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہندر کے ہیڈ ماسٹر نے صدر پاک ڈیفینڈر گلگت بلتستان اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ آپ لوگوں نے بہت ہی اہم موضوعات پر گفتگو کی اور یوتھ کو آگاہ کیا آخر میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول هندور کا ہال پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
اس کے بعد پاک ڈیفینڈر کی ٹیم نے نارتھ فوٹبال اکاڈمی یاسین کا وزٹ کیا اور وہاں کے نوجوانوں سے گفتگو کی اور جناب جواد احمد نے نوجوانوں کو یوتھ ایمپاورمنٹ کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور اکاڈمی کے کوچ اور پوری ٹیم کی محنت کو سراہا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اس اکاڈمی کو چلارہے ہیں اور یوتھ کا رجحان مختلف غلط کاموں سے دُور کر کے سپورٹس کی طرف کر رہے ہیں




Address

Gilgit Baltistan
Hunza

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Defenders Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category