Humans of Ganish Hunza

Humans of Ganish Hunza The living 1000 years old village in ancientsilk route, popularly known as Uyum Ganish. Awarded UNESCO Heritage Award for Culture Heritage Conservation in 2002

Ganish is a historical village in Hunza Valley 800 years old wooden carved mosque and towers.

03/06/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون​ وادیِ ہنزہ کے تاریخی گاؤں گنش کی معروف، ہر دلعزیز اور ممتاز سماجی شخصیت افتخار حسین ولد ماسٹر ...
03/06/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
​ وادیِ ہنزہ کے تاریخی گاؤں گنش کی معروف، ہر دلعزیز اور ممتاز سماجی شخصیت افتخار حسین ولد ماسٹر سکندر مختصر علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
​ان کی وفات نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ مرحوم اپنی حسنِ اخلاق، سماجی خدمات اور ملنسار طبیعت کی وجہ سے نہ صرف ہنزہ اور گلگت بلتستان بلکہ پورا پاکستان اور انٹرنیشنل سطح پر یکساں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

​نمازِ جنازہ کا وقت: آج صبح ٹھیک 11:00 بجے
​مقام: امامیہ کمپلیکس، گنش (ہنزہ)
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو اس عظیم اور ناقابلِ تلافی نقصان پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
​تمام احباب اور اہل علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل ہے

بہت خوشی اور قلبی مسرت ہوئی جب یہ مناظر دیکھنے کو ملے کہ تمام لوگ  اپنے روحانی پیشوا کے دیدار کے لیے پھسو میں موجود ہے، ...
22/05/2026

بہت خوشی اور قلبی مسرت ہوئی جب یہ مناظر دیکھنے کو ملے کہ تمام لوگ اپنے روحانی پیشوا کے دیدار کے لیے پھسو میں موجود ہے، اور امامیہ اسکاؤٹس ہنزہ گنش کے نوجوان پورے ہنزہ میں نہایت ذمہ داری، مستعدی اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

یقیناً یہ باہمی رواداری، اتحاد، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کی ایک بہترین مثال ہے کہ ضرورت کے مواقع پر ایک دوسرے کا سہارا بننا اور اجتماعی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانا ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے۔ ان جوانوں کے جذبے، نظم و ضبط اور خدمت کے احساس کو دیکھ کر بے حد خوشی اور فخر محسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔

11/05/2026

Welcome to Pakistan 🇵🇰 — the land of hospitality, history, and beautiful souls.
The beauty of Ganish Heritage is unforgettable, but what made this experience truly special was the incredible representation by Guide Uncle. His passion, storytelling, and connection to the history brought every moment to life.
Huge respect to Karl Rock for showcasing the real Pakistan to the world through such meaningful experiences. ✨

ماہ مئ، دو عظیم شہدا یہ مسلمہ بات ہے کہ شہدا کسی خاندان کے نہی ہوتے بلکہ ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں.اللہ تعالیٰ شہداء کی ارو...
05/05/2026

ماہ مئ، دو عظیم شہدا
یہ مسلمہ بات ہے کہ شہدا کسی خاندان کے نہی ہوتے بلکہ ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں.
اللہ تعالیٰ شہداء کی ارواح کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی قربانیوں کو قبول کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔ اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر اور حوصلہ عطا کرے۔ آمین۔

11/02/2026

The Polaris fraternity welcomes Commodore Muhammad Ishaq Taihan (R) to the Board of Polaris Response & Resilience Foundation.
With over three decades of distinguished service in national security, defense planning, strategic studies, and public policy, Commodore Ishaq Taihan brings unparalleled depth of experience and strategic insight. His career spans senior leadership roles in the Pakistan Federal Service, Board-level responsibilities at Sino Pak Refinery Corporation (SPRC), and executive stewardship at Bahria Foundation.
An alumnus of leading national and international institutions including NDUs Islamabad, Washington DC (USA), Istanbul (Turkey), and Bahria University, he holds advanced qualifications in National Security Strategy, Defense & Maritime Management, International Relations, and Business Administration. He is also a recipient of two Presidential Medals of Honour for bravery and outstanding performance.
His guidance will significantly strengthen Polaris’ mission of resilience, strategic foresight, and national capacity building.
Welcome aboard, Commodore Ishaq Taihan. We look forward to your leadership and wisdom.

ہنزہ: گلگت بلتستان کے علاقے پاسو میں قدرت کا ایک انتہائی نادر اور غیر معمولی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک مادہ برفا...
08/01/2026

ہنزہ: گلگت بلتستان کے علاقے پاسو میں قدرت کا ایک انتہائی نادر اور غیر معمولی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک مادہ برفانی تیندوے کو اپنے تین بچوں کے ساتھ پہاڑی سلسلے میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ماہرینِ جنگلی حیات کے مطابق خطے کی تاریخ میں یہ محض دوسرا موقع ہے کہ کسی مادہ برفانی تیندوے کو بیک وقت تین بچوں کے ساتھ دستاویزی شکل میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف ماہرین نے اس واقعے کو علاقے میں صحت مند ماحولیاتی نظام اور نسل کے تحفظ کے لیے کیے گئے حکومتی و عوامی اقدامات کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس منظر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاحوں اور فطرت کے چاہنے والوں میں شدید دلچسپی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ حکام نے نایاب نسل کے ان جانوروں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی مزید سخت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Address

Ancient Silk Rout Hunza
Hunza

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

05813457196

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humans of Ganish Hunza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share