28/04/2026
رحیم آباد گلگت نیوز
(وی ڈی او ) رحیم آباد کے زیر اہتمام رحیم آباد کے مختلف قبیلے کی نماٸندگی کرتے ہوۓ یوتھ کے سنٸیر عہدےداران کے مابین ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن 2026 کے حوالے سے اہم فیصلے صادر کرتے ہوۓ جی بی ایل اے 3 کے لۓ پاکستان مسلم لیگ کے سابق و موجودہ امیدوار زوالفقار علی تتو پر مکمل اعتماد اور حمایت کا اعلان کیا ہے انکا مزید کہنا تھا زوالفقار علی واحد نوجوان قیادت ہے جو 2020 الیکشن ہارنے کے باوجود عوام کی خدمت کرتے رہے زوالفقار علی تتو عوامی ورکر بن کر ابھرے ہیں انکو الیکشن 2026 میں رحیم آباد سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عزم کا اظہار کیا