Hamara Hyderabad

Hamara Hyderabad حیدرآباد پاکستان کے صوبہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ آئیے مل کر حیدرآباد کے فلاح و بہبود کے لئے کوشش کریں۔

حیدرآباد پاکستان کے صوبہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے جو کہ 1935 تک سندھ کا دارالخلافہ رہا۔ اس شہر کی بنیاد 1768 میں میان غلام شاہ کلہوڑو نے رکھی۔ قبل بنیاد یہ شہر ایک مچھیروں کا گاؤں تھا جس کا نام نیرون کوٹ تھا۔ پاکستان کے وقوف میں آنے سے پہلے اس شہر کو ہندوستان کے پیرس کا درجہ دیا جاتا تھا[حوالہ درکار] کیونکہ اس کی سڑکیں گلاب کے عرق سے صاف کی جاتی تھیں۔[حوالہ درکار] اپنی تاریخ میں یہ شہر سندھ کا دار

الخلافہ رہ چکا ہے، اسی لئے یہ اب ایک ضلع کی حیثیت رکھتا ہے۔ انگریزوں کی حکومت سے لے کر 1980 کے سانحے[حوالہ درکار] تک حیدرآباد اپنی پہچان کھو چکا تھا اور اس کی تاریخی عمارات کھنڈروں میں تبدیل ہو گئیں۔[حوالہ درکار] سیاسی اعتبار سے حیدرآباد کو ایک اہم مقام حاصل ہے کیونکہ یہ شہری اور دیہاتی سندھ کے درمیان ایک دروازے کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں کئی عالم اور صوفی درویشوں کی پیدائش ہوئی ہے اور اس شہر کی ثقافت اس بات کی وضاحت کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حیدرآباد دنیا کی سب سے بڑی چوڑیوں کی صنعت گاہ ہے۔ یہ شہر پاکستان کے کچھ اہم ترین تاریخی و تہذیبی عناصر کے پاس وقوع ہے۔ تقریباً 110 کلومیٹر کی دوری پر امری ہے جہاں ہڑپہ کی ثقافت سے بھی قبل ایک قدیم تہذیب کی دریافت کی گئ ہے۔ جہاں یہ شہر اپنی تہذیب و تمدن کے لئے جانا جاتا ہے وہاں اسکے میڈیکل اور تعلیمی ادارے بھی بہت جانے مانے ہیں۔ حیدرآباد میں تقسیم ہند کے بعد بنائ گئ سب سے پہلی یونیورسٹی کا قیام ہے۔

پٹرول قیمتوں میں ایک اور اضافہ صرف اعداد و شمار کا معاملہ نہیں؛ یہ عام آدمی کے سفر، روزگار، خوراک اور روزمرہ زندگی پر بر...
25/04/2026

پٹرول قیمتوں میں ایک اور اضافہ صرف اعداد و شمار کا معاملہ نہیں؛ یہ عام آدمی کے سفر، روزگار، خوراک اور روزمرہ زندگی پر براہِ راست اثر ہے۔

وکلا برادری نے ہمیشہ عوامی حقوق، آئینی بالادستی اور شہری مفاد کے سوال پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ آج سوال پھر وہی ہے:

کیا آپ پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف وکلا کے دھرنے / تحریک میں ساتھ ہوں گے؟

25/04/2026

وکلا برادری پٹرول قیمتون میں اضافے پر تحریک / دھرنے کا اعلان کرنے جارہی ہے!

کیا آپ ساتھ دینگے؟

09/04/2026

وکلا برادری نے کراچی ہائی وے وادھو واہ گیٹ پر بند کر کے پٹرول کی قیمتون کے خلاف دھرنا دے دیا۔ عوام بھی جمع ہونا شروع

08/04/2026
08/04/2026

وکلا برادری نے پٹرول قیمتون میں اضافے پر کل شام ۴ بجے حیدرآباد ہائی وے پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

04/04/2026

وکلا برادری حیدر چوک پر پٹرول کے ریٹس کے خلاف جمع ہونا شروع، وکلا کی جانب سے عام شہریوں سے شرکت کی گذارش

10/05/2025

بولھاری ایئربیس کے قریب ڈرون دھماکہ، سول ہسپتال حیدرآباد میں ایمرجنسی الرٹ

جامشورو – ایم 9 موٹروے پر بولھاری ایئربیس کے قریب ڈرون دھماکہ ہوا، جس کے بعد سول ہسپتال حیدرآباد میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share