Assad Abro - Deputy Information Secretary Dist Hyderabad PPP

Assad Abro - Deputy Information Secretary Dist Hyderabad PPP Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assad Abro - Deputy Information Secretary Dist Hyderabad PPP, Hyderabad.

پریس کلب حیدرآباد کی کیجانب سے میلا النبی ﷺ کی دعوت میں شرکت کی۔۔۔
04/09/2026

پریس کلب حیدرآباد کی کیجانب سے میلا النبی ﷺ کی دعوت میں شرکت کی۔۔۔

04/09/2026

سابقہ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد علی محمد سھتو کیجانب سے میلا النبی ﷺ کی دعوت میں شرکت

اتوارپیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا اھم بیان کراچی۔ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے  معاملے کے متعلق تحریک ...
30/08/2026

اتوار
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا اھم بیان

کراچی۔ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے کے متعلق تحریک التوا پر سندھ اسمبلی کی اکثریتی رائے اور فیصلے کے بعد قرارداد منظور کی جائے گی۔ نثار کھوڑو

کراچی۔ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے متعلق تحریک التوا پر بحث میں یہ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کے کون کون ہیں جو سندھ کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں وہ سندھ کی عوام کے سامنے عیاں ہونگے۔ نثار کھوڑو

کراچی۔یہ سوال اور تنقید کی جا رہی ہے کے تحریک التوا پر بحث کراکے نئے صوبوں کے حامیوں کو کیوں موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے تو اگر قرارداد بھی لاتے تو بھی نئے صوبوں کے حامی ایوان میں بات کرسکتے ہیں۔ نثار کھوڑو

کراچی۔ تحریک التوا پر بحث میں کشمور سے کراچی تک پیپلز پارٹی کے نمائندے آئینی فورم پر نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے مظالبات اور تجاویز کو بھرپور موقف کے ساتھ مسترد کرینگے اور جو نئے صوبوں کے حامی ہونگے وہ ریکارڈ پر عوام کے سامنے عیاں ہوجائینگے۔ نثار کھوڑو

کراچی۔پیپلز پارٹی پہلے بھی پانچ مرتبہ نئے صوبوں کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے اور پہر بھی نئے صوبوں کے مطالبات اور باتیں چلتی ہیں تو عوام پیپلز پارٹی سے مطالبا کرتی ہے کے ایوان میں قرارداد لائیں اس لئے ایوان میں بحث سے اکثرتی رائے اور فیصلے کی روشنی میں قرارداد منظور کی جائے گی۔نثار کھوڑو

کراچی۔ کل اگر یہ مطالبہ زور پکڑے کے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے متعلق ریفرینڈم کراتے ہیں تو کیا پہر فیصلہ جلسوں میں کیا جائے گا۔؟ نثار کھوڑو

کراچی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے خلاف اکثریتی رائے سے فیصلہ اسمبلی کو کرنا یہ ہی آئینی طریقہ ہے اور پیپلز پارٹی کا شروع دن سے کلھا موقف ہے کے سندھ کو نیا صوبہ اور انتظامی یونٹس قبول نہیں ہیں اور نئے صوبے سندھ کی عوام کا مطالبہ نہیں ہے۔ نثار کھوڑو

کراچی۔ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے مطالبے کرنے والے تو ایوان کے اندر اور باھر پریس کانفرنسز اور جلسوں میں بھی کر رہے ہیں تو کیا کسی نے ان کو ایسے مطالبے کرنے یا بات کرنے سے روکا ہے؟ نثار کھوڑو

کراچی۔پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام سندھ دھرتی کی تقسیم کسی صورت نہیں ہونے دے گی اور ایوان میں بحث کے بعد اکثریتی رائے سے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کو مسترد کرکے قرارداد منظور کی جائے گی۔ نثار کھوڑو

کراچی۔جس دن سے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی باتیں شروع ہوئی ہیں اس دن سے پریس کانفرنسز ، جلسوں، سیمینارز اور ایوان سمیت ہر فورم پر نئے صوبوں کی باتوں کو مسترد کرکے سندھ کی وحدت کا تحفظ کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔ نثار کھوڑو

کراچی۔اختلاف بھلے رکھیں مگر پانی اور سندھ کی وحدت کے معاملے پر ہر فورم پر فرنٹ لائین پر سندھ کا کیس لڑتا ہوں اور لڑتا رہوں گا اس لئے غداری کے سرٹیفیکیٹ جاری کرنا قطعی مناسب نہیں ہیں۔ نثار کھوڑو

کراچی۔ سندھ کی وحدت کا آئینی فورمرز پر دفاع اور تحفظ کرنے والوں کے لئے غداری کے سرٹیفیکیٹ جاری کرکے سندھ کی مشترکہ طاقت کو کمزور نہ کیا جائے۔ نثار کھوڑو کا بیان۔

28/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن حیدرآباد کیجانب سے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ میں شرکت کی ۔

انا للہ وانا الیہ راجعونپاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے سینئر فاؤنڈر کارکن و ممبر قاسم شورو عرف کاشنی کے انتقال کی خ...
28/08/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے سینئر فاؤنڈر کارکن و ممبر قاسم شورو عرف کاشنی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل آزاری کا باعث ہے۔

مرحوم کی پارٹی کے لیے طویل عرصے تک خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین و اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

نمازِ جنازہ: بعد نمازِ جمعہ، دوپہر 2:30 بجے جامع مسجد مصری شاہ، تین نمبر تالاب پر ادا کی جائے گی۔
تدفین: ٹنڈو طیب قبرستان میں ہوگی۔

اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

26/08/2026

صدر پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن عاجز دھامرہ کی زیر صدارت پیپلز سیکریٹریٹ حیدرآباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی حیدرآباد ضلع کی تنظیم سے کینٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ضلعی صدر سید طارق حسین شاہ ، جنرل سیکریٹری وسیم راجپوت، سینیئر نائب صدر اظہر علی سیال، اطلاعات سیکریٹری عمیر چانڈیو، ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری اسد ابرو، پی ایس 64 کے صدر پاشا قاضی، پی ایس 62 کے جنرل سیکریٹری مشتاق کلہوڑو، اطلاعات سیکریٹری اکرم گدی، قاضی اشہد عباسی، فقیر محمد کنبھر، دانیال ابڑو شامل ہوئے اجلاس میں شرکاء نے پمز ہسپتال سانحہ میں معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاء پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا اور جوڈیشل کمیشن کے تحت اس سانحہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تاکہ ذمیدار افراد کو قرار واقعی سخت سزا دی جاسکے - بعدازاں آئندہ آنے والے کینٹ الیکشن کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں

26/08/2026

سینیٹر عاجز دھامرہ صدر پی پی پی حیدرآباد ڈویژن نے اپنے حلقہ انتخاب پی ایس 64 کے معروف و مشہور اللہ والا چوک ہیر آباد میں پی ایس ایف ٹاوؤن میاں سرفراز کے نوجوانوں کیجانب سے مرکزی جنرل سیکریٹری لالا مراد پٹھان کی سربراہی میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے رکھی گئی کیک کاٹانے کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر پی پی پی حیدرآباد کے سینیئر نائب صدر اظہر سیال، ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری اسد ابڑو، دانیال ابڑو، ماما رمضان رند ،لالا رضوان مغل، اصغر بھند ، طاہر قریشی، اسد سولنگی ، تنویر ملاح، لالا زاکر پٹھان، عامر قریشی چیئرمین یو سی 54 ، صادق لغاری اور دیگر بھی موجود تھے

📚✨ علم کی روشنی — ترقی کی نئی بنیاد ✨📚📅 افتتاح: 24 اگست 2026ء     پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر و رکنِ قومی اس...
24/08/2026

📚✨ علم کی روشنی — ترقی کی نئی بنیاد ✨📚
📅 افتتاح: 24 اگست 2026ء



پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر و رکنِ قومی اسمبلی سید حسین طارق شاہ جاموٹ صاحب اور PPP رہنما سید حسن علی شاہ جاموٹ صاحب نے سید امیر علی شاہ جاموٹ لائبریری، فیز 1، قاسم آباد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر عمیر مولا بخش چانڈیو، اسد ابڑو، عطا شر، ستار سومرو، مجیب چانڈیو، پی وائی او جنرل سیکریٹری حیدرآباد حسن جتوئی، چیئرمین UC-125 استحسان ببر صاحب
صدر UC-125 رجب مستوئی، محترمہ عشرت حسن سمیت پارٹی کارکنان اور معززین نے شرکت کی۔

📖 نوجوان نسل کے روشن مستقبل اور علم و شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم۔

23/08/2026

"سینیٹر عاجز دھامرہ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی، حیدرآباد ڈویژن۔ اسد ابڑو، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری، ضلع حیدرآباد۔ سینیٹر عاجز دھامرہ نے سید غلام مصطفیٰ شاہ، ماما رند، اصغر علی بھنڈ، دانیال ابڑو، اور سید احمد رضا شاہ کے ہمراہ یو سی 53 کے صدر طاہر قریشی اور جاوید قریشی کی جانب سے دی گئی حلیم کی دعوت میں شرکت کی۔"

**اظہارِ تعزیت** چوہدری نظام الدین آرائیں کے بڑے بھائی حاجی اسلام الدین آرائیں کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج...
21/08/2026

**اظہارِ تعزیت**

چوہدری نظام الدین آرائیں کے بڑے بھائی حاجی اسلام الدین آرائیں کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چوہدری نظام الدین آرائیں، حاجی اسلام الدین آرائیں اور دیگر سوگوار خاندان کے افراد سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا، جبکہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدراباد عمیر مولا بخش چانڈیو اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد اسد ابڑو اور دیگر پیپلز پارٹی کارکنان بھی ہمراہ موجود تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assad Abro - Deputy Information Secretary Dist Hyderabad PPP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share