PTI Hyderabad Sindh

PTI Hyderabad Sindh This is the official community updates page sharing verified news and activities of PTI Hyderabad Sindh.

Official updates from PTI Hyderabad, sharing news, announcements, and key initiatives to keep our community informed and engaged.

18 ذوالحجہ یومِ شہادتِ حضرت عثمانِ غنیؓخلیفۂ سوم، جامعِ قرآن، ذوالنورین حضرت عثمانِ غنیؓ کی شہادت اسلام کی تاریخ کا ایک ...
04/06/2026

18 ذوالحجہ یومِ شہادتِ حضرت عثمانِ غنیؓ

خلیفۂ سوم، جامعِ قرآن، ذوالنورین حضرت عثمانِ غنیؓ کی شہادت اسلام کی تاریخ کا ایک عظیم اور دردناک باب ہے۔ آپؓ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، سخاوت، حیا اور صبر کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گزاری۔

اللہ تعالیٰ حضرت عثمانِ غنیؓ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ؓ
#18ذوالحجہ

04/06/2026

گلگت میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عتیق پیرزادہ کی الیکشن کیمپین کے سلسلے میں آئی ایس ایف کی ریلی

پی ایس 63 شاہ لطیف آباد ٹاؤن کے رکنِ سندھ اسمبلی جناب محمد ریحان راجپوت کے پرنسپل سیکریٹری محمد عارف غفور شیخ نے یونین ک...
04/06/2026

پی ایس 63 شاہ لطیف آباد ٹاؤن کے رکنِ سندھ اسمبلی جناب محمد ریحان راجپوت کے پرنسپل سیکریٹری محمد عارف غفور شیخ نے یونین کونسل 120، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جناب محمد اکرم خان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلدیاتی امور، عوامی مسائل اور علاقے کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی مشاورت، تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے عوامی خدمت کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

محمد عارف غفور شیخ نے چیئرمین محمد اکرم خان کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی یونین کونسل کے عوامی مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور دلچسپی اور سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے ان کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

جاری کردہ:
محمد عارف غفور شیخ
پرنسپل سیکریٹری برائے ایم پی اے محمد ریحان راجپوت
پی ایس 63، شاہ لطیف آباد ٹاؤن، حیدرآباد

پاکستان تحریکِ انصاف ڈویژن حیدرآباد کے سینئر نائب صدر جناب عبید خان کی انصاف ہاؤس حیدرآباد آمد۔اس موقع پر انہوں نے تنظیم...
04/06/2026

پاکستان تحریکِ انصاف ڈویژن حیدرآباد کے سینئر نائب صدر جناب عبید خان کی انصاف ہاؤس حیدرآباد آمد۔
اس موقع پر انہوں نے تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی اور تنظیمی امور، پارٹی فعالیت اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا

پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کی جانب ایک اور اہم قدم!وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے رنگ روڈ پر کبوتر چوک انڈ...
04/06/2026

پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کی جانب ایک اور اہم قدم!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے رنگ روڈ پر کبوتر چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ ایک ارب 98 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ صرف 60 دن میں مکمل کیا جائے گا، جس سے ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی، سفر میں آسانی اور شہریوں کے وقت و ایندھن کی بچت ممکن ہوگی۔

یہ منصوبہ پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت شہر کو جدید، مربوط اور پائیدار شہری مرکز بنانے کے لیے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی، صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان، ممبر قومی اسمبلی آصف خان، سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، دیگر پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں محکمہ بلدیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔

پاکستان تحریکِ انصاف حیدرآباد پی ایس 63 حسین آباد ٹاؤن میں آل حیدرآباد سید اقبال حسین شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ، زیرِ ا...
04/06/2026

پاکستان تحریکِ انصاف حیدرآباد پی ایس 63 حسین آباد ٹاؤن میں آل حیدرآباد سید اقبال حسین شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ، زیرِ اہتمام زرین فٹبال کلب، اقبال گراؤنڈ میں شاندار انداز میں منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر ایم پی اے ریحان راجپوت کے پی ایس اور سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عارف غفور نے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ مسرت اقبال ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری و چیئرمین 132 ، شاہ لطیف آباد ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری عبدالوہاب، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و چیئرمین یوسی 115 شکیب قائم خانی اور سوشل میڈیا ڈویژن کے توصیف شاہ بھی موجود تھے۔

مہمانوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ اور مثبت سوچ کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حیدرآباد میں کھیلوں کے میدان آباد رکھنے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے ایسے مثبت اور تعمیری پروگراموں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

فٹبال نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اور ایسی سرگرمیاں ایک صحت مند اور مضبوط معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

04/06/2026

گلگت کی عوام بالخصوص نوجوانوں اور طلباء سے اپیل

04/06/2026

گلگت بلتستان کی باشعور اور غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانتی ہے۔
یہ ووٹ کسی فرد کا نہیں بلکہ اپنے مستقبل، حقوق اور عوامی نمائندگی کا فیصلہ ہے۔
عوام کا جذبہ واضح ہے کہ وہ اپنی آواز کو مضبوط بنانے کے لیے ووٹ کا درست استعمال کریں گے۔
گلگت بلتستان کے عوام اپنے فیصلے خود کرتے ہیں اور اپنے حقِ رائے دہی کا بھرپور استعمال کریں گے۔


04/06/2026

الیکشن کیمپین کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گیا۔ ان شاء اللہ آج سے بھرپور انتخابی مہم کا آغاز ہوگا!

04/06/2026

پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری و تحصیل مئیر دروش، فرید جان صاحب، ایم این اے چترال عبد اللطیف رہائی موومنٹ کے حق میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے کارکنوں کے ہمراہ اپنے قائدین اور کارکنوں کی رہائی کے مطالبہ

Address

Hyderabad
71800

Telephone

+923213738090

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Hyderabad Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share