24/10/2025
یوسی 66,65 مشترکہ گلی/روڈ کو پیور بلاک منصوبے کی منظوری، پہلا کوارٹر ریلیز
یونین کمیٹی 65 میں سڑکوں کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جناب راول شرجیل میمن اور چیئرمین یونین کمیٹی 65 چیرمین راٶ محمداکرم راجپوت، کونسلر راٶ سکندر سلیم راجپوت، کی کوششوں کے نتیجے میں گل میڈیکل اسٹور،مجیری الو، مینگھواڑ پاڑہ سے میر سھیل مارکیٹ ،کنگ بریانی شاپ، مین میرپورخاص روڈ تک پیور بلاک کے منصوبے کی منظوری دی گئی تھی، جس کا پہلا کوارٹر رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہو گیا ہے۔
منصوبے کے تحت علاقے کے خستہ حال راستے کو پختہ کیا جائے گا، جو کہ گذشتہ ادوار میں لاپرواہی کی وجہ سے نہ بن سکا تھا۔جس سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی کے ساتھ بہتر سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ فنڈز کی اجرائی کے بعد جلد ہی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔
علاقہ مکینوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبہ معیاری اور مقررہ مدت میں مکمل 🇵🇰🇵🇰💐💐کیا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔