OSPC HYD

OSPC HYD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from OSPC HYD, Government Official, Unit 2 Latifabad Hyd, Hyderabad.

📢 اہم عوامی اطلاع — گمشدہ بچے کے والدین/لواحقین کی تلاشتھانہ حسین آباد، حیدرآباد کو آج مورخہ 11.08.2026 کو ایک کمسن بچہ ...
11/08/2026

📢 اہم عوامی اطلاع — گمشدہ بچے کے والدین/لواحقین کی تلاش
تھانہ حسین آباد، حیدرآباد کو آج مورخہ 11.08.2026 کو ایک کمسن بچہ ملا ہے، جو اس وقت PS Women & Children / OSPC حیدرآباد میں موجود ہے۔
بچے کی تفصیلات:
👦 نام: محمد
👨 والد کا نام: جمن چانڈیو
🎂 عمر: تقریباً 08 سال
ایڈریس :ٹنڈوالھیار
📍 دیگر شناختی تفصیلات: تصویر میں درج معلومات کے مطابق۔
اگر کوئی شخص اس بچے کو پہچانتا ہو یا اس کے والدین/سرپرستوں کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم PS Women & Children / OSPC حیدرآباد سے فوری رابطہ کرے۔
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچے کو اس کے والدین/سرپرستوں تک پہنچایا جا سکے۔

PS WOMEN
(022) 6135946
WHC SHAHZAD HUSSAIN
+923133517943

اہم تربیتی سیشن — PS Women & Children OSPC Hyderabadحیدرآباد: PS Women & Children OSPC Hyderabad میں پولیس افسران اور اس...
09/08/2026

اہم تربیتی سیشن — PS Women & Children OSPC Hyderabad
حیدرآباد: PS Women & Children OSPC Hyderabad میں پولیس افسران اور اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری اور جدید مہارتوں کے فروغ کے لیے “Critical Problem Solving Skills” کے موضوع پر ایک اہم اور مفید تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔
یہ تربیتی نشست جناب SSP Hyderabad صاحب کی خصوصی ہدایات اور سرپرستی میں منعقد ہوئی، جن کی جانب سے پولیس افسران اور اسٹاف کی Capacity Building، Professional Development اور جدید تربیت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی پولیس فورس کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے قابلِ تحسین ہے۔
تربیتی سیشن کے دوران GMG – Ghulam Mursalin Ghori، Motivational Public Speaker نے شرکاء کو Leadership، Critical Thinking، Problem Solving اور Decision Making کے حوالے سے عملی اور مفید رہنمائی فراہم کی۔
سیشن کا مقصد افسران اور اسٹاف کو مشکل حالات میں بہتر فیصلہ سازی، مسائل کی مؤثر نشاندہی اور بروقت و مناسب حل تلاش کرنے کی صلاحیتوں سے مزید آراستہ کرنا تھا۔
اس موقع پر SHO PS Women & Children OSPC Hyderabad، Inspector Ghulam Sakina Bhatti کی جانب سے بھی اسٹاف کی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ ان کی نگرانی اور دلچسپی کے باعث OSPC میں ایسے مثبت اور تعمیری تربیتی پروگراموں کو فروغ مل رہا ہے، جو پولیس افسران اور اسٹاف کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایسے تربیتی سیشنز نہ صرف پولیس افسران کی صلاحیتوں اور اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ خواتین اور بچوں کو مزید بہتر، مؤثر، حساس اور ذمہ دارانہ پولیس سروس فراہم کرنے کے عزم کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔
Training • Capacity Building • Professional Development • Leadership • Women & Child Protection

📢 اہم عوامی اطلاعلاوارث حالت میں ملنے والے بچے کے والدین/سرپرستوں کی تلاشPS Women & Children / OSPC حیدرآباد، سندھ پولیس...
02/08/2026

📢 اہم عوامی اطلاع
لاوارث حالت میں ملنے والے بچے کے والدین/سرپرستوں کی تلاش
PS Women & Children / OSPC حیدرآباد، سندھ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایک کمسن بچہ لاوارث حالت میں ملا ہے، جو اس وقت PS Women & Children / OSPC حیدرآباد میں محفوظ اور نگہداشت میں موجود ہے۔
👦 بچے کی اہم معلومات
نام: ارمان
ولدیت: جمن جمالی
عمر: 10 سے 12 سال
رہائش: جمالی پل، کراچی
موجودہ مقام: PS Women & Children / OSPC حیدرآباد
خصوصی اطلاع: بچہ اپنا مکمل پتہ بتانے سے قاصر ہے۔
اگر کوئی شخص ارمان ولد جمن، ساکن جمالی پل کراچی کو پہچانتا ہو یا اس کے والدین/اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر رابطہ کرے۔
📞 رابطہ برائے معلومات:
WHC شہزاد: 03133517943 🤝 آپ کی ایک اطلاع ایک معصوم بچے کو اس کے والدین اور گھر تک پہنچانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
PS Women & Children / OSPC حیدرآباد
سندھ پولیس
بچوں کا تحفظ — ہماری اولین ترجیح
خدمت • تحفظ • انصاف • بحفاظت خاندان سے ملاپ

اطلاع برائے عوامآج مورخہ 24.07.2026 کو کینٹ پولیس اسٹیشن کی جانب سے ایک لاوارث بچہ PS Women & Children OSPC Hyderabad کے...
24/07/2026

اطلاع برائے عوام

آج مورخہ 24.07.2026 کو کینٹ پولیس اسٹیشن کی جانب سے ایک لاوارث بچہ PS Women & Children OSPC Hyderabad کے حوالے کیا گیا ہے۔

بچے کا نام عابد ہے، والد کا نام نواب، ذات پشاوری، جبکہ عمر تقریباً 11 تا 12 سال ہے۔

بچے کے مطابق اس کا گھر گِزری چاندی چوک، فاطمہ مسجد کے سامنے والی گلی میں کرائے کے مکان میں ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ اس کے چار بھائی ہیں، جن میں بڑے بھائی کا نام شیان اور دوسرے بھائی کا نام عبدالصمد ہے۔ بچے کو اپنے والدین یا اہلِ خانہ کا موبائل نمبر یاد نہیں ہے۔

بچہ اس وقت PS Women & Children OSPC Hyderabad میں موجود ہے۔

اگر کوئی شخص اس بچے کو جانتا ہو یا اس کے اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو، تو براہِ کرم فوری طور پر PS Women & Children OSPC Hyderabad سے رابطہ کریں۔

PS WOMEN
(022) 6135946
WHC SHAHZAD HUSSAIN
0313 3517943

23/07/2026
ویمن پولیس اسٹیشن میں ضلع ویمن لیڈرشپ فورم کے قیام کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقدحیدراباد رپورٹ محمد اصف قادری ویمن پول...
22/07/2026

ویمن پولیس اسٹیشن میں ضلع ویمن لیڈرشپ فورم کے قیام کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد

حیدراباد رپورٹ محمد اصف قادری

ویمن پولیس اسٹیشن حیدرآباد میں خواتین کی قیادت، تحفظ اور بااختیار بنانے کے فروغ کے مقصد سے "ڈسٹرکٹ ویمن لیڈرشپ فورم، حیدرآباد" کے قیام کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا انعقاد سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام (CSSP) نے ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کے تعاون سے کیا۔

اجلاس میں ڈی ایس پی پارس باکرانی، سی ایس ایس پی کے ہیڈ آف پروگرامز عبدالواحد سنگراسی، سینیٹر کرشنا کماری، ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن انسپکٹر سکینہ بھٹی، مائنارٹی سیل سے نوشین سلاوٹ، لیڈی پولیس افسران، ضلعی کونسلرز، خواتین وکلا، سوشل ویلفیئر افسران، سماجی کارکنان، کاروباری شخصیت ایرم ماریہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماؤں، کاروباری خواتین اور نوجوان نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران خواتین کے تحفظ، قانونی معاونت، معاشی خودمختاری، قیادت کے فروغ اور سیاسی و سماجی شمولیت کے لیے ایک مؤثر اور مشترکہ پلیٹ فارم کے قیام کی ضرورت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین کے تحفظ میں پولیس، سر

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس اور Urdu AI کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت (AI) پر آگاہی و عملی ت...
22/07/2026

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس اور Urdu AI کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت (AI) پر آگاہی و عملی تربیتی سیشن کا انعقاد

حیدراباد رپورٹ محمد اصف قادری

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر پولیس فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ٹیکنالوجی کے مؤثر و ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے حیدرآباد پولیس اور Urdu AI کے اشتراک سے پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر آگاہی و عملی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی سیشن میں ڈی ایس پی کینٹ پارس باکرانی، پی ڈی ایس پی لیگل الیاس قریشی، ایس ایچ او ویمن، آئی ٹی اسٹاف، پولیس افسران اور لیڈی پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے محفوظ، ذمہ دارانہ اور مؤثر استعمال سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر مختلف جدید AI ٹولز کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اور بتایا گیا کہ ان کی مدد سے سرکاری مراسلات، عوامی آگاہی مہمات، ترجمہ، تفتیشی خلاصوں، ڈیٹا کے تجزیے، ریکارڈ کی بہتر ترتیب، معلومات کی فوری جانچ اور مؤثر ابلاغ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

شرکاء کو AI ٹولز کے د

📢 ورثاء کے حوالے 21 جولائی 2026 وقت رات 3:30 بجے کوایک لڑکی جس کا نام حنا والد ذاکر عبداللہ ذات ٹھاکر  عمر تقریباً 12/13...
21/07/2026

📢 ورثاء کے حوالے
21 جولائی 2026 وقت رات 3:30 بجے کو
ایک لڑکی جس کا نام حنا والد ذاکر عبداللہ ذات ٹھاکر عمر تقریباً 12/13 سال رھائش مچھر کالونی قاسم آباد حیدرآباد جو کے تھانہ اے سیکشن کے اسٹاف کو بی بی افضا پارک سے لاوارث حالت میں ملی تھی جس کو تھانہ اے سیکشن کے اسٹاف کی جانب سے پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن (PS Women & Children) OSPC حیدرآباد کے حوالے کی گئی تھی
آج مورخہ 21 جولائی 2026 وقت دوپہر 14:10 بجے
OSPC(PS WOMEN & CHILDREN)
حیدرآباد کے ایس ایچ او وومین صاحبہ اور حیدرآباد کے اسٹاف کی بھرپور کاوشوں سے ورثاء کو تلاش کیا اور بچی کو باحفاظت ورثاء والد پنھوں ولد ھوشی ذات رھائش مچھر کالونی قاسم آباد حیدرآباد کے حوالے کردی گئی ہے
بچی کے ورثاء نے وومین اینڈ چلڈرن پولیس اسٹیشن (OSPC) حیدرآباد تمام افسران کے اسٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بچی کی حفاظت، دیکھ بھال اور فوری شناخت کے لیے مؤثر اقدامات کیے

جاری کردہ: پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن OSPC (PS Women & children) حیدرآباد
📞 PS Women (OSPC)
0226135946
📞 WHC: SHAHZAD ALI
+92 313 3517943
📞LARKI KA WALID: PUNHOON THAKUR
03093945158

📢 اطلاعِ عام آج مورخہ 21جولائی 2026  کو لڑکی بنام حنا ولد عبداللہ ذات ماچھی جو کہ ایڈریس جھڈو ضلع میرپور خاص کا بتا رہی ...
21/07/2026

📢 اطلاعِ عام
آج مورخہ 21جولائی 2026 کو لڑکی بنام حنا ولد عبداللہ ذات ماچھی جو کہ ایڈریس جھڈو ضلع میرپور خاص کا بتا رہی ہے عمر تقریباً13/ 12 سال ہے تھانہ اے سیکشن کے اسٹاف کو بی بی افضا پارک سے لاوارث حالت میں ملی ہے آج مورخہ 21جولائی2026 وقت03.30 بجے رات کو تھانہ اے سیکشن کے اسٹاف کی جانب سے پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن (PS Women & Children) OSPC حیدرآباد کے حوالے کیا گیا ہے

تمام عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو اس بچے کے والدین، رشتہ داروں یا گھر کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو براہِ کرم قریبی پولیس اسٹیشن یا درج ذیل نمبروں پر فوری طور پر رابطہ کریں 👇

☎️ رابطہ نمبر:
📞 WHC: Shahzad ali
+92 313 3517943
Wpc Sikandar Ali
03153288537
📞 PS WOMEN & CHILDREN HYD:
0226135946

جاری کردہ: پولیس اسٹیشن وومن اینڈ چلڈرن (PS Women & Children) OSPC حیدرآباد

عوام الناس سے اپیلتھانہ بھٹائی نگر کی حدود قاسم چوک سے دو لاوارث بچے ملے ہیں۔1۔ ایک لڑکا، جس کی عمر تقریباً 9 تا 10 سال ...
20/07/2026

عوام الناس سے اپیل

تھانہ بھٹائی نگر کی حدود قاسم چوک سے دو لاوارث بچے ملے ہیں۔

1۔ ایک لڑکا، جس کی عمر تقریباً 9 تا 10 سال ہے، اپنا نام دلاور بتاتا ہے۔
ایک بچی، جس کی عمر تقریباً 2 تا 3 سال ہے، اپنا نام زوہا بتاتی ہے۔

دونوں بچے اپنے گھر کا مکمل پتہ یا اہلِ خانہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

فی الحال دونوں بچوں کو PS Women & Children OSPC حیدرآباد میں بحفاظت رکھا گیا ہے۔

اگر کسی شخص کو ان بچوں کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا وہ ان کے والدین یا ورثاء کو جانتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر PS Women & Children OSPC حیدرآباد سے رابطہ کرے، تاکہ بچوں کو بحفاظت ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا جا سکے۔

آپ کا ایک شیئر ان بچوں کو ان کے گھر والوں سے ملانے کا ذریعہ بن سکتا ہے
Dated 20.07.2026

PS WOMEN OSPC .
(022) 6135946

WHC SHAHZAD HUSSAIN
0313 3517943

Address

Unit 2 Latifabad Hyd
Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when OSPC HYD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share