MWM Gbla-5

MWM Gbla-5 JOIN US TO SERVE NATION

03/07/2026
پیغام عاشورہکربلا کسی شخصی جنگ کانام نہیں بلکہ دو کرداروں کے درمیان معرکہ حق و باطل  کا نام ہے جس میں صاحبان کردار نے اپ...
26/06/2026

پیغام عاشورہ

کربلا کسی شخصی جنگ کانام نہیں بلکہ دو کرداروں کے درمیان معرکہ حق و باطل کا نام ہے جس میں صاحبان کردار نے اپنے عمل سے ایک بد کردار حکومت کے ناپاک ارادوں کو مٹی میں ملا دیا۔امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ کر یہ ثابت کیا کہ کامیابی کا معیار عددی برتری یا جنگی سازو سامان کی کثرت نہیں بلکہ انسان کا حق پر ہونا ہے۔عالم اسلام کو عالم استکبار کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے ہمیں واقعہ کربلا کے آفاقی اصولوں کو اپنانا ہو گا۔امت مسلمہ آج تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ مسلمانوں کی تباہی کے لیے صیہونی و نصرانی طاقتیں اپنے تمام تروسائل کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ کچھ مسلمان حکمران بھی ان دنیاوی خداؤں کی پیروی کو ہی اپنی کامیابی اور اقتدار کی بقا کا ضامن سمجھتے ہیں۔عالم اسلام اس حقیقت کو ذہن نشیں کر لے کہ استعماریت و استکباریت کے بت صرف حسینی فکر سے پاش پاش کیے جا سکتے ہیں۔جرات و استقامت کے پیکر کربلائی کردار ہمیں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا ہُنر سکھاتے ہیں۔اسلام کا لبادہ اوڑھ کر جو شخصیات اسلام دین محمدی ص کی حقیقی شناخت کو بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں وہ یزیدی پیروکار ہیں۔جب تک اس دنیا میں حسینی موجود ہیں ایسے مذموم کردار اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، امام عالی مقام کی ذات تمام مسلمانوں کے لیے اتحاد کا مرکز ہے۔شیعہ سنی مکاتب فکر کو ایک دوسرے کا بازو بننے کے لیے مشترکات پر باہم ہونا ہو گا۔جو قوتیں ہمیں اختلافات میں الجھانا چاہتی ہیں ان کا ایجنڈا اسلام دشمن قوتوں کو کامیاب کرنا ہے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
(چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان و اپوزیشن لیڈر سینیٹ)

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ اَعْظَمَ اللهُ اُجُورَنا وَاُجورَکُمْ بِمُصابِنا بِالْحُسَیْنِ عَلَیْهِ السَّ...
26/06/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اَعْظَمَ اللهُ اُجُورَنا وَاُجورَکُمْ بِمُصابِنا بِالْحُسَیْنِ عَلَیْهِ السَّلامُ وَجَعَلَنا وَاِیّاکُمْ مِنَ الطّالِبینَ بِثارِهِ مَعَ وَلِیِّهِ الاِْمامِ الْمَهْدِىِّ مِنْ الِ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِمُ السَّلام
*اَلسَّلامُ عَلَی الْحُسَیْنِ وَ عَلی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ وَ عَلی اَوْلاد الْحُسَیْنِ وَ عَلی اَصْحابِ الْحُسَیْنِ علیہ السلام*

18/06/2026

حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عزاداروں کو سہولیات فراہم کریں۔
محرم الحرام میں پر امن اور بزرگ علمائے کرام پر پابندی کو فوری ختم کیا جائے۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اپوزیشن لیڈر آف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان

18/06/2026

دشمن کی کوشش ہے کہ ماہ محرم الحرام میں تفرقہ پھیلائے،
ہم سب کی زمہ داری ہے کہ نفرتیںاور تفرقہ پھیلانے والوں کا راستہ روکیں!
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اپوزیشن لیڈر آف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MWM Gbla-5 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MWM Gbla-5:

Shortcuts

Share