20/11/2022
صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری محمد صدیق پرائی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن، ٹیوٹا، وویمن سکلڈ ڈویلپمنٹ محترمہ صبیحہ صدیق کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں میرپور میں شرکت۔
اس موقع پر شادی کی تقریب میں ڈپٹی سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض گجر، وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق، وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، محتسب اعلیٰ آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم، چیئرمین زکوٰۃ چوہدری محمد صدیق، ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء، میڈیا ایڈوائزر چوہدری انصر صارم، پولیٹیکل سیکرٹری سکندر بیگ، سابق ایڈمنسٹریٹر میرپور چوہدری امجد، فاروق منیر آف پوٹھی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔