Allama Raja Nasir Abbas Jafri

Allama Raja Nasir Abbas Jafri Official Page - Leader of the Opposition in the Senate of Pakistan. Senator Allama Raja Nasir Abbas Jafri (Chairman MWM Pakistan)

03/09/2026

اعلامیہ

قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس کی وائس چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات

قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس، وائس چیئرمین اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان حسین احمد یوسفزئی نے مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال، مجوزہ آئینی ترمیم، نئے صوبوں کے قیام، اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی، پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں خفیہ ٹرائل اور سینیٹر مشتاق احمد خان کی ناحق قید سمیت اہم سیاسی و آئینی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں رہنماؤں نے واضح کیا کہ موجودہ اسمبلی عوامی مینڈیٹ اور اخلاقی جواز سے محروم ہے، لہٰذا اسے کسی بھی قسم کی آئینی ترمیم کرنے یا نئے صوبے بنانے کا کوئی اخلاقی یا سیاسی اختیار حاصل نہیں۔ عوامی مینڈیٹ سے محروم اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی کوئی بھی ایسی آئینی ترمیم جو ریاستی ڈھانچے، عوام کے بنیادی حقوق یا آئین کی روح کو متاثر کرے، محض ایک سیاسی اقدام نہیں بلکہ پاکستان کے وجود، وحدت اور آئینی اساس پر حملہ تصور ہو گی۔

رہنماؤں نے کہا کہ آئین میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کسی متنازع اور عوامی مینڈیٹ سے محروم پارلیمان کے ذریعے نہیں کی جا سکتیں اور یہ پاکستان کے وجود پر حملہ ہو گا۔ ایسی کسی بھی کوشش کو اپوزیشن جماعتیں عوام، آئین اور جمہوریت کے خلاف اقدام سمجھتے ہوئے بھرپور مزاحمت کریں گی۔

ملاقات میں پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں خفیہ ٹرائل کے معاملے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ شفاف عدالتی کارروائی، آئین و قانون کی بالادستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، کسی بھی شخص کو شفاف ٹرائل کے آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
سینیٹر مشتاق احمد خان کی ناحق قید اور ان کے خلاف جاری قانونی کارروائی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رہنماؤں نے سینیٹر مشتاق احمد خان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قید اور عدالتی کارروائی کو سیاسی و جمہوری حقوق کے تناظر میں قابلِ تشویش قرار دیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کی آئندہ تاریخِ پیشی پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت عدالت پہنچ کر ان کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرے گی۔

رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئین کی بالادستی، جمہوری آزادیوں، عوامی مینڈیٹ کے احترام، سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ملک میں حقیقی جمہوری نظام کی بحالی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشاورت اور مشترکہ جدوجہد کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

سینیٹ آف پاکستانپاکستان میں روسی سفارتخانے کے چیف آف پروٹوکول سرگئی چیکلین کی سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے چیمبر آمد، ...
03/09/2026

سینیٹ آف پاکستان
پاکستان میں روسی سفارتخانے کے چیف آف پروٹوکول سرگئی چیکلین کی سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے چیمبر آمد، قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات۔
ملاقات کے دوران روسی سفیر کی جانب سے قائدِ حزبِ اختلاف کو خصوصی ملاقات کا پیغام پہنچایا گیا، جسے علامہ ناصر عباس نے قبول کر لیا۔ قائدِ حزبِ اختلاف کی آئندہ دنوں میں روسی سفیر سے ملاقات ہو گی۔
ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔

دعائے صحت 🤲مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی صاحب کے کار حادثے...
03/09/2026

دعائے صحت 🤲

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی صاحب کے کار حادثے کی اطلاع پر گہری تشویش ہوئی۔ تمام احباب سے علامہ صاحب کی جلد صحتیابی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔

اللہ تعالیٰ بحقِ محمد و آلِ محمدؐ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے اور صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان
و اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان

02/09/2026

اسلام آباد

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی جامعہ الولایہ اسلام آباد آمد،
قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی، رکنِ قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، برادر ارشاد بنگش اور بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین و اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب سے مجلس وحدت مسلمی...
02/09/2026

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین و اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سابق امیدوار برائے حلقہ 5 گلگت، جناب ریاض اکبر صاحب اور مجلسِ وحدت مسلمین کے سینئر رہنما جناب زاہد حسین سمائیری صاحب نے اپوزیشن چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی و تنظیمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین واپوزیشن لیڈر آف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب  کی اسلامی بینکاری پر مالیاتی آگا...
02/09/2026

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین واپوزیشن لیڈر آف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی اسلامی بینکاری پر مالیاتی آگاہی اور شرعی ماہرین کا خصوصی سیشن میں شرکت
اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بی ایس سی اسلام آباد کی جانب سے مدرسة الولایہ کے طلباء کے لیے مالیاتی آگاہی اور اسلامی بینکاری کے شرعی و پیشہ ورانہ پہلوؤں کے موضوع پر خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلامی اور روایتی بینکاری کے بنیادی اصول، ارتقاء اور دونوں کے درمیان اہم فرق کو اجاگر کیا گیاپروگرام میں اسٹیٹ بینک پاکستان کے ماہرین نے طلاب کو اسلامی بنکاری سے متعلق آگاہ کیا
سربراہ مدرسة الولایہ قائد حزب اختلاف سینٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے اسٹیٹ بینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے اقدامات کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

📖دین کو سمجھوخدا کے دین کو سمجھو،بیشک دین شناسی اور فقہ شناسی بصیرت اور کمالِ عبادت کی کنجی ہے۔(مسند الامام الکاظم علیہ ...
02/09/2026

📖دین کو سمجھو

خدا کے دین کو سمجھو،بیشک دین شناسی اور فقہ شناسی بصیرت اور کمالِ عبادت کی کنجی ہے۔
(مسند الامام الکاظم علیہ السلام:ج3،ص249)

*اظہارِ عیادت و دعا*محترم چوہدری اظہر صاحب، چکوال کے جواں  صاحبزادے جناب چوہدری محمد علی کار حادثے میں زخمی ہونے کی اطلا...
31/08/2026

*اظہارِ عیادت و دعا*

محترم چوہدری اظہر صاحب، چکوال کے جواں صاحبزادے جناب چوہدری محمد علی کار حادثے میں زخمی ہونے کی اطلاع پر دلی افسوس ہوا۔

خداوندِ کریم سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے آپ کے صاحبزادے کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور انہیں جلد از جلد صحت یاب فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان
و اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان

31/08/2026

🌹عشق پیغمبر اعظم ﷺمرکز وحدت مسلمین کانفرنس 2026💚
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین و اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کر رہے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

🌹عشق پیغمبر اعظم ﷺمرکز وحدت مسلمین کانفرنس 2026💚(چیئرمین مجلس وحدت مسلمین و اپوزیشن لیڈر سینیٹ) سینیٹر علامہ راجہ ناصر ع...
30/08/2026

🌹عشق پیغمبر اعظم ﷺمرکز وحدت مسلمین کانفرنس 2026💚
(چیئرمین مجلس وحدت مسلمین و اپوزیشن لیڈر سینیٹ) سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے کانفرنس میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان
ملی یکجہتی کونسل پاکستان

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Raja Nasir Abbas Jafri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Allama Raja Nasir Abbas Jafri:

Shortcuts

Share