Office of the Deputy Commissioner, Islamabad

Office of the Deputy Commissioner, Islamabad The Islamabad Capital Territory Administration (ICTA) is the administration of the Capital City of Pakistan.

05/09/2026
05/09/2026

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں سے التماس ہے کہ آج سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی اور انڈوں کی خریداری کریں تو قیمت نیچے دی گئی آج کی سرکاری ریٹ لسٹوں کے مطابق ہی ادا کریں، شکریہ

04/09/2026

‏اسلام آباد اور گردونواح میں جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچنے پر راول ڈیم سپل ویز آج 4 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں

04/09/2026

آج بروز جمعہ بتاریخ 4 ستمبر اسلام آباد میں سبزیوں، پھلوں، انڈوں، چینی یا چکن کی خریداری کریں تو قیمت آج کی جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹوں کے مطابق ہی ادا کریں، شکریہ

03/09/2026

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت لاروا کی افزائش کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اے سی پوٹھوہار نے سیکٹر I-14 میں 3 افراد جبکہ اے سی رورل اور اے سی سٹی نے 8، 8 افراد کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔ شہری انسدادِ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

02/09/2026

وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں مسلسل مون سون بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے تجاوز کرنے پر آج پھر سے اڑھائی بجے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، شکریہ

01/09/2026

راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، شہریوں سے گزارش ہے کہ اس دوران ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، شکریہ

01/09/2026

وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے باعث متعدد علاقے زیر آب آنے پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مختلف ایریاز کے دورے کرتے ہوئے نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کی گئی، انہوں نے کہا کہ ای الیون میں ریکارڈ بارش کی وجہ سے نالہ اووفلو ہونے کے بعد پانی شاہراہوں اور غیر قانونی بیسمنٹس میں داخل ہوا جن کو پہلے ہی سیل کردیا گیا تھا تاہم غہر قانونی سوسائٹی غوری ٹاؤن فیز ٹو میں مقامی افراد کی جانب سے نالے کو سلیبز لگا کر بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پانی کا بہاؤ متاثر ہوا اور علاقہ زیر آب آیا، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے غوری ٹاؤن میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعے نکاسی آب مزید تیز کرنے اور نالہ بند کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی گئی جبکہ ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے بمہ بھاری مشینری فیلڈ میں موجود ہیں اور فی الفور کاروائیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں

01/09/2026

اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے تجاوز کر گئی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج دوپہر 2 بجے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، شہریوں سے اپیل ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، شکریہ

Address

ICT Administration Complex, Mouve Area, G-11/4
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92519108084

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Office of the Deputy Commissioner, Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share