28/08/2026
🦟 اسلام آباد میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں جاری
ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز، CDA-MCI اسلام آباد کی سرویلنس ٹیمیں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی ہدایت پر اینٹومولوجسٹ کی تکنیکی نگرانی میں شہر بھر میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فیلڈ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل انٹومولوجیکل سرویلنس، ممکنہ لاروا کی نشاندہی اور تلفی، پانی کے ذخائر اور ممکنہ افزائشِ مچھر کے مقامات کا معائنہ، لاروا سورس مینجمنٹ اور انسدادِ ڈینگی SOPs پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہیں، تاکہ ڈینگی کے ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی کرکے فوری تدارک کیا جا سکے۔
موجودہ مون سون سیزن کے دوران بارش کے باعث مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے Aedes مچھر کی افزائش کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، اس لیے مسلسل نگرانی اور بروقت کارروائی انتہائی ضروری ہے۔
ڈینگی سے بچاؤ—احتیاط آپ کی ذمہ داری بھی ہے
✅ گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔
✅ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔
✅ پانی کے برتن اور ٹینکیوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں۔
✅ گملوں، ٹائروں، کولرز اور دیگر اشیاء میں جمع پانی فوری طور پر ختم کریں۔
✅ فیلڈ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور ممکنہ breeding sites کی بروقت اطلاع دیں۔
یاد رکھیں: ڈینگی کے خلاف مؤثر تحفظ صرف سرکاری اداروں کی ذمہ داری نہیں، بلکہ عوام اور فیلڈ ٹیموں کی مشترکہ کاوش سے ہی ممکن ہے۔
آئیں، مل کر اسلام آباد کو ڈینگی سے محفوظ بنائیں۔ 🦟🤝
مزید معلومات یا شکایات کے لیے متعلقہ صحت حکام سے رابطہ کریں۔