Defa e Pakistan Zindabad Movement

Defa e Pakistan Zindabad Movement 🇵🇰.دفاع پاکستان زندہ باد موومنٹ.🇵🇰

منشور دفاع پاکستان زندہ باد موومنٹ ...
16/04/2026

منشور دفاع پاکستان زندہ باد موومنٹ ...

29/01/2026

آرمی چیف، چیف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا دورۂ بہاولپور۔تفصیلات

بہاولپور:
آرمی چیف، چیف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے بہاولپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کی مختلف فارمیشنز کا معائنہ کیا اور افسران و جوانوں سے خطاب کیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو علاقائی سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں، تربیتی سرگرمیوں اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں سرحدی سکیورٹی، اندرونی استحکام، جدید جنگی تقاضوں، الیکٹرانک وارفیئر اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

آرمی چیف نے افسران و جوانوں کے اعلیٰ حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے آپریشنل تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مسلسل تربیت پر زور دیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے پاک فوج کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آخر میں آرمی چیف نے مقامی کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ جوانوں کی فلاح و بہبود، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کو ترجیح دیتے ہوئے قومی سلامتی کے اہداف کے حصول میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

🇧🇩🇵🇰🇸🇦🇵🇸🇹🇷🇦🇿🇨🇳⚔️

#✍️NK

26/01/2026

نقش توحید کا ہر دل پہ بٹھایا ہم نے
زیر خنجر بھی یہ پیغام سنایا ہم نے

استاد محترم جنرل حمید گل مرحوم رحمتہ اللہ

⚓🦅🦅



#



آزاد جموں و کشمیر وادی لیپہ:  شدید برفباری میں پاک فوج کا بروقت ہیلی ریسکیو آپریشن۔آزاد جموں و کشمیر کی وادی لیپہ میں شد...
25/01/2026

آزاد جموں و کشمیر وادی لیپہ: شدید برفباری میں پاک فوج کا بروقت ہیلی ریسکیو آپریشن۔

آزاد جموں و کشمیر کی وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج نے بروقت اور کامیاب ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن انجام دیا۔ طبی پیچیدگی کا شکار مریضہ کو فوری طور پر محفوظ فضائی راستے سے راولپنڈی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ہیلی پیڈ کی تیاری، راستوں کی بحالی اور فضائی منتقلی کے تمام مراحل اعلیٰ نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر رہے۔ اس انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کو مقامی آبادی نے بھرپور سراہا، جو پاک فوج پر عوامی اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

24/01/2026

دشمن پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔
قوم متحد، ادارے مضبوط اور ریاست اپنے دفاع اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہے ۔

✍️

23/01/2026

‏پاک فوج کی جانب سے برف باری کے دوران تیراہ سے عارضی انخلاء کرنے والے شہریوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری

برف باری اور شدید سرد موسم کے دوران پاک فوج تیراہ سے آنے والی سڑکوں سے برف ہٹانے میں مشغول ہے تاکہ تیراہ کے مکین آسانی سے نقل مکانی کر سکیں۔

برف باری کے دوران پاک فوج اور مقامی انتظامیہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہی ہے۔

پاک فوج نے 20 پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

پاک فوج کی جانب سے تیراہ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میں متاثرین کے لئے 200 بستروں کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

متاثرہ افراد کو خوراک، گرم رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں۔

متاثرہ خاندانوں کے لیے ٹرانسپورٹ اور نقل مکانی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے منظم کیا جا رہا ہے۔

بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی خصوصی دیکھ بھال کے لیے الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں فوری بحران کی تشخیص اور صورتحال کی نگرانی کے لیے ٹیمیں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت حل نکالا جا سکے۔

پاک فوج کے یہ اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ریاست مشکل وقت میں اپنے شہریوں کی حفاظت اور کفالت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

22/01/2026

تیرہ: شدید سردی اور برف باری کے باعث متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو ایف سی کی جانب سے باعزت اور محفوظ طریقے سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایف سی کی ٹیمیں مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، متاثرہ خاندانوں کو بروقت ٹرانسپورٹ، خوراک اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی شہری کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وادی تیراہ میں شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے متعدد متاثرین کو 213 ونگ کے جوانوں نے ونگ کمانڈر کی نگرانی میں بحفاظت نکا...
22/01/2026

وادی تیراہ میں شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے متعدد متاثرین کو 213 ونگ کے جوانوں نے ونگ کمانڈر کی نگرانی میں بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 50 سے 60 افراد کو مہربان کلی پوسٹ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں گرم پناہ گاہ اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ تین گھنٹوں سے ونگ کمانڈر خود جوانوں کے ہمراہ مسلسل ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سڑک پر برف ہٹانے کے کام بھی تیزی سے جاری ہیں، جس کی نگرانی ونگ کمانڈر خود کر رہے ہیں جبکہ ٹریکٹر کے ذریعے برف ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔
اسی طرح 30 تا 40 افراد کو ترخوکس پوسٹ منتقل کیا گیا جبکہ 20 تا 25 افراد ننگروسا کے مقام پر بحفاظت نکالے گئے۔ علاوہ ازیں خچر پھنسنے والے علاقوں سے بھی 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
مقامی انتظامیہ اور ونگ کے حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان بہادر جوانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، جو سخت موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود مسلسل ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن😢💔😢. #بنوں:ٹاؤن شپ سے متصل علاقے بیزن خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ ،،الخوا،،ر...
21/01/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن😢💔😢.
#بنوں:ٹاؤن شپ سے متصل علاقے بیزن خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ ،،الخوا،،رجوں کا حملہ ۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ایک جوان صدام شہید ۔

#ڈیرہ اسماعیل کلاچی کے علاقے لونی میں سیکورٹی فورسز لونی پوسٹ پر فتنہ ،،الخوا،،رجوں کا حملہ ۔
سیکورٹی فورسز کا ایک جوان سپاہی لخمیر شہید 4 جوان زخمی ۔

#اللّٰہ تعالیٰ شہداء کی درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین 🤲۔

18/01/2026

پاک فوج کی نئی فضائی طاقت ۔ JF-17تھنڈر کے بعددنیا کا جدید ترین Z10-ME لڑاکا ہیلی کاپٹر ! چائنہ نے جدید اٹیک ہیلی کاپٹرپاکستان کو دیدیے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Defa e Pakistan Zindabad Movement posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share