Twin City News network

  • Home
  • Twin City News network

Twin City News network Social Media Sarvice

اسلام آباد() صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز، رئیل اسٹیٹ،زراعت اور صنعتوں کیلئے آ...
22/05/2026

اسلام آباد() صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز، رئیل اسٹیٹ،زراعت اور صنعتوں کیلئے آسان ٹیکس نظام لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کیلئے اردو میں ایک صفحے پر مشتمل آسان ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرایا جائے،ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے تاجروں کو فرض شناس ٹیکس گزار" کی شیلڈ یا پلیٹ دی جائے ،ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کو ایف بی آر ہراساں نہ کرے ،5.1فیصد کم از کم ٹرن اوور ٹیکس کا اطلاق ختم کیا جائے ،سپر ٹیکس فوری ختم اور سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے،آسان ٹیکس اسکیم اختیار کرنے والے تاجروں کا آڈٹ نہ کیا جائے اورجائیداد اور گاڑیوں کے بارے میں بلاوجہ پوچھ گچھ نہ کی جائے، ،نان فائلرز کو مرحلہ وار جرمانوں کے بعد دکان سیل کرنے کا نظام متعارف کرانے کی تجویزایف بی آر کو آسان ٹیکس اسکیم کامیاب بنانے کا ہدف دیا جائے،جیولرز کیلئے الگ الگ کیٹگریز اور آسان نظام متعارف کرایا جائے،شرح سود، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے،موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکسز کم اور آئی ٹی سیکٹر کو سہولیات دی جائیں،ایف بی آر کے چھاپوں، گرفتاریوں اور لامحدود اختیارات کو محدود کیا جائے ،عید کے بعد لاک ڈاؤن ختم اور کاروباری سرگرمیاں مکمل بحال کی جائیں ،صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان خواجہ شاہد رزاق سکہ، چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحادشیخ حبیب، صدر صوبہ پنجاب اور صدر انجمن تاجران رجسٹرڈ راولپنڈی شرجیل میر، شرافت علی مبارک صدر مرکزی تنظیم تاجران صوبہ خیبر پختون خواہ ، جاویدمیمن قائم مقام صدر مرکزی تنظیم تاجران صوبہ سندھ ظاہر شاہ صدر مرکزی تنظیم جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم تاجران صوبہ خیبر پختون خوا شیخ سعید و دیگر تاجر راہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ20 کروڑ سالانہ ٹرن اوور تک کے تاجروں کیلئے آسان اور سادہ ٹیکس اسکیم لائی جائے، نئے اور پرانے فائلرز کو بھی آسان ٹیکس اسکیم میں شامل ہونے کا اختیار دیا جائے۔ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے تاجروں کو فرض شناس ٹیکس گزار" کی شیلڈ یا پلیٹ دی جائےجس تاجر کے پاس فرض شناس ٹیکس گزار شیلڈ یا پلیٹ ہو اسے ایف بی ار تنگ نہ کرے ، ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کو ایف بی آر ہراساں نہ کرے کا،آسان ٹیکس اسکیم اختیار کرنے والے تاجروں پر پوائنٹ آف سیل اور ڈیجیٹل انوائسنگ کا اطلاق نہ ہو۔اسکیم کے تحت تاجروں پر ودہولڈنگ ٹیکس کاٹنے کی ذمہ داری ختم کی جائے،5.1 فیصد کم از کم ٹرن اوور ٹیکس کا اطلاق ختم کیا جائے ،آسان ٹیکس اسکیم اختیار کرنے والے تاجروں کا آڈٹ نہ کیا جائے،ظاہر کردہ ٹرن اوور پر صرف25.0سے 50.0 فیصد ٹیکس مقرر کیا جائے، بجلی، فون اور دیگر مد میں کٹے ودہولڈنگ ٹیکس کو ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ،کم از کم سالانہ 25 ہزار روپے ٹیکس پر بھی اتفاق کیا جا سکتا ہے،آسان اسکیم اختیار کرنے والوں کی جائیداد اور گاڑیوں کے بارے میں بلاوجہ پوچھ گچھ نہ کی جائے،بینک اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز پر کارروائی تاجر نمائندوں کی مشاورت سے ہو۔آئندہ سالوں میں بھی آسان ٹیکس اسکیم جاری رکھی جائے اور آڈٹ سے استثنیٰ دیا جائے ،نان فائلرز کو مرحلہ وار جرمانوں کے بعد دکان سیل کرنے کا نظام متعارف کرائی جائے،ایف بی آر کو آسان ٹیکس اسکیم کامیاب بنانے کا ہدف دیا جائے، ٹیئر ون ریٹیلرز کی موجودہ تعریف اور شرائط میں تبدیلی کی جائے،ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے والے تاجروں پر پوائنٹ آف سیل لازمی قرار نہ دیا جائے بجلی کے سالانہ 12 لاکھ کے بل کی حد بڑھا کر 20 لاکھ کرنے کا مطالبہ ائرکنڈیشنڈ مالز میں صرف برانڈز اور چین اسٹورز پر پوائنٹ آف سیل نافذ کیا جائے،کاشف چوہدری نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر عائد ٹیکسز 236C اور 236K کو ایک فیصد تک کم کرنے کی تجویز دیدی،سیکشن 7E ختم اور ایف بی آر جائیداد ویلیو کم از کم 40 فیصد کم کی جائے،اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد خریدنے پر خصوصی ٹیکس ریلیف دیا جائے۔جیولرز کیلئے الگ الگ کیٹگریز اور آسان نظام متعارف کرایا جائے،موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکسز کم اور آئی ٹی سیکٹر کو سہولیات دی جائیں ،سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کر کے کاروباری آسانیاں پیدا کی جائیں ،شرح سود، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے، سپر ٹیکس فوری ختم اور سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے، خام مال کی درآمد پر ڈیوٹیز کم اور صنعتوں کیلئے سہولیات بڑھانے کی تجویزایف بی آر کے چھاپوں، گرفتاریوں اور لامحدود اختیارات کو محدود کیا جائے،حکومتی اخراجات، وی آئی پی کلچر اور پروٹوکول فوری ختم کیا جائے ،این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی اور ترقیاتی اخراجات کم کیے جائیں،،عید کے بعد لاک ڈاؤن ختم اور کاروباری سرگرمیاں مکمل بحال کی جائیں ،گرمیوں میں عوام شام کے اوقات میں خریداری کیلئے نکلتے ہیں، مارکیٹوں کے اوقات محدود نہ کیے جائیں ،پریس کانفرنس سے خواجہ شاہد رزاق سکہ، شیخ حبیب، شرجیل میر،شرافت علی مبارک، جاوید میمن، ظاہر شاہ خان اور شیخ سعید نے بھی تاجروں کو درپیش مشکلات کا احاطہ کیا اور کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا، خواجہ شاہد رزاق سکہ ،سمارٹ لاک ڈاون کا خاتمہ تاجروں کی یکجہتی اور اتحاد و اتفاق کا عملی نمونہ ہے،حکومت تاجروں کو فوری ریلیف دے ،،ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کو خصوصی رعایت دی جائے،ایف بی ار سمیت دہگر اداروں کی چیرہ دستیوں کو روکا جائے۔

اسلام آباد: Farzana Welfare Association کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ اسکول اسلام آباد میں “ینگ کلائمٹ جسٹس ایمبیسیڈر ورکشاپ” ک...
21/05/2026

اسلام آباد:
Farzana Welfare Association کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ اسکول اسلام آباد میں “ینگ کلائمٹ جسٹس ایمبیسیڈر ورکشاپ” کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ و طالبات کو موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ، کلائمٹ ریزیلینس اور نوجوانوں کے کردار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
ورکشاپ میں انٹرایکٹو لرننگ سیشنز، گروپ ڈسکشن، ماحولیاتی آگاہی سرگرمیاں، درخت لگانے کی مہم، واٹر کنزرویشن اور گرین لیڈرشپ سے متعلق عملی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے ماحول دوست سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور پائیدار مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب میں چیئرپرسن Farzana Welfare Association محترمہ فرزانہ کوثر، جو وزیراعظم یوتھ پروگرام برائے ویمن اینڈ جینڈر ایمپاورمنٹ کی فوکل پرسن بھی ہیں، نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی کردار ادا کریں اور ایک سرسبز، صاف اور پائیدار پاکستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ماحولیاتی تحفظ اور کلائمٹ جسٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اور اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ 🌱🌍

اسلام آباد:روٹری کلب اسلام آباد میٹرو پولیٹن کے زیر اہتمام ضرورت مند بچوں میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب کا...
21/05/2026

اسلام آباد:
روٹری کلب اسلام آباد میٹرو پولیٹن
کے زیر اہتمام ضرورت مند بچوں میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد مستحق بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونا اور عید کی خوشیاں اُن تک پہنچانا تھا۔
اس موقع پر بچوں میں عید گفٹس کے ساتھ چاکلیٹس، جیولری سن کیپ کپ کیکس، کاپیاں اور پینسلیں بھی تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹر اشرف حمید کی جانب سے خصوصی طور پر بچوں میں روٹری لوگو والی سن کیپس تقسیم کی گئیں، جنہیں بچوں نے خوبصورت انداز میں پہن کر نظم و ضبط کا بہترین مظاہرہ کیا۔ بچیوں کے لیے عید گفٹس میں جیولری بھی تقسیم کی گئی، جبکہ اساتذہ کے لیے عید کے کپڑے بطور تحفہ پیش کیے گئے۔
تقریب میں سینیر سیٹیزن فونڈیشن پاکستان کے صدر روٹیرین اکبر حیات گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے مستحق افراد خصوصاً بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونا عظیم سماجی خدمت اور انسانیت دوستی کی بہترین مثال ہے۔
اس موقع پر روٹری کلب کے صدر ماجد قریشی نے کہا کہ بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھنا اُن کے لیے سب سے بڑا انعام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید گفٹس کے خصوصی انتظامات ڈاکٹر اشرف حمید نے کیے، جبکہ محترمہ فرخندہ اندرابی اور محترمہ طیبہ گل نے بچوں کے لیے کپ کیکس، کاپیاں اور پینسلیں فراہم کرکے اس کارِ خیر میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں محترمہ شہناز حسنین، محترمہ یاسمین، محترمہ فرخندہ اندرابی اور راجہ محمد شبیر سمیت دیگر سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند افراد کی مدد کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

راولپنڈی:(رپورٹ: محمد شبیر راجہ)گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ “معرکۂ حق” کے موقع ...
08/05/2026

راولپنڈی:
(رپورٹ: محمد شبیر راجہ)
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ “معرکۂ حق” کے موقع پر منعقدہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں افواجِ پاکستان کے لیے ملی نغمہ پیش کرنے پر گیارویں جماعت کی طالبہ تحریم بلال نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ کلاس نہم کی طالبہ شیہرہ حسن نے انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
اس شاندار کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ معرکۂ حق کے حوالے سے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، ملی نغمے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
تقریب کے دوران گیارویں جماعت کی طالبہ تحریم بلال کو ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا، جبکہ کلاس نہم کی شیہرہ حسن کو انگریزی مضمون نویسی میں نمایاں کامیابی پر اعزازات دیے گئے۔ دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں بھی کیش پرائز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
مقررین نے کہا کہ یہ کامیابیاں نہ صرف طالبات کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہیں بلکہ اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور سکول کے اعلیٰ تعلیمی و ہم نصابی معیار کا بھی منہ بولتا ثبوت ہیں۔
سکول کی پرنسپل اور اساتذہ نے کامیاب طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ادارے اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

راولپنڈی:(ظفرخان جدون) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ “معرکۂ حق” کے موقع پر منعقدہ...
08/05/2026

راولپنڈی:
(ظفرخان جدون)
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ “معرکۂ حق” کے موقع پر منعقدہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں افواجِ پاکستان کے لیے ملی نغمہ پیش کرنے پر گیاروھیں جماعت کی طالبہ تحریم بلال نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
اس شاندار کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مقررین نے کہا کہ تحریم بلال اور کلاس نہم شیہرہ حسن نے انگریزی مضمون نویسی (انگلش رائٹنگ) میں یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور سکول کے اعلیٰ تعلیمی و ہم نصابی معیار کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔
سکول کی پرنسپل اور اساتذہ نے طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ادارے اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

راولپنڈی: گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ “معرکۂ حق” کے موقع پر منعقدہ ضلعی سطح کے ...
08/05/2026

راولپنڈی:
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ “معرکۂ حق” کے موقع پر منعقدہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں افواجِ پاکستان کے لیے ملی نغمہ پیش کرنے پر گیارویں جماعت کی طالبہ تحریم بلال نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
اس شاندار کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مقررین نے کہا کہ تحریم بلال کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور سکول کے اعلیٰ تعلیمی و ہم نصابی معیار کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔
سکول کی پرنسپل اور اساتذہ نے طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح ادارے اور ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

راولپنڈی پولیس کے کرائم فائٹر دبنگ آفیسر کی دبنگ کاروائیراولپنڈی (بیورو چیف ارسلان ریاض)انسپکٹر زاہد ظہورانسپکٹر ایس ایچ...
08/05/2026

راولپنڈی پولیس کے کرائم فائٹر دبنگ آفیسر کی دبنگ کاروائی
راولپنڈی (بیورو چیف ارسلان ریاض)انسپکٹر زاہد ظہورانسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اور ان کی ٹیم کی دبنگ کاروائی ۔ گزشتہ شب تھانہ روات کی حدود سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد زیر حراست فرار ملزمان اپنے منطقی انجام تک جا پہنچے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس کی موثر ناکہ بندی اور تعاقب کرتے ہوئے انسپیکٹر ذاہد ظہور ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اور انکی ٹیم کا پولیس حراست سے فرار ملزمان اور ان کے ساتھیوں سے ڈرامائی انداز میں آمنا سامنا۔ جس پر اک بار پھر فائرنگ ملزمان اور انکے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور اسہی فائرنگ کے تبدلہ پر ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جانبحق ہو گیا جبکہ دیگر ساتھی اک بار پھر فراد ہونے میں کامیاب ہوگے جن کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری۔

اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تحت  کے انتخابات مکمل، محمد شبیر راجہ کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباداسلام آباد:  کے...
07/05/2026

اسلام آباد:
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تحت کے انتخابات مکمل، محمد شبیر راجہ کی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد: کے انتخابات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جس پر سابق صدر روٹری کلب اسلام آباد میٹرو پولیٹن وسیکرٹری اطلاعات سینیر سٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان محمد شبیر راجہ نے نومنتخب صدر سید ذیشان علی نقوی سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق سید ذیشان علی نقوی چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر منتخب ہوئے جبکہ انور سلیم کاسی سینئر نائب صدر، آغا وسیم احمد نائب صدر اول، محمد نسیم خالدی نائب صدر دوم، انعام اللہ اعوان نائب صدر سوم، راجہ محمد گوہر اقبال سیکریٹری جنرل، مصور خان فنانس سیکریٹری، محمد واصف نثار جوائنٹ سیکریٹری اور محمد شاہد خان پریس سیکریٹری منتخب ہوئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات چار سالہ مدت 2026 تا 2030 کے لیے آئین چیس فیڈریشن آف پاکستان، پاکستان اسپورٹس بورڈ 2022 اور اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز کے تحت منعقد کیے گئے۔
محمد شبیر راجہ نے کہا کہ نئی قیادت پاکستان میں شطرنج کے کھیل کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

07/05/2026

اسلام آباد: سنگجانی کے علاقے میں چوہدری پمپ کے قریب قائم ایک گیس ایجنسی میں سلنڈر دھماکوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں نے اسلام آباد انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔
شہریوں کے مطابق چند روز قبل تھانہ سنگجانی کے ایس ایچ او کی مؤثر حکمتِ عملی کے تحت آبادی کے درمیان قائم اس گیس ایجنسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر دوبارہ ڈی سیل کیے جانے کو شہریوں نے لمحۂ فکریہ قرار دیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر خدانخواستہ قریبی آبادی کو کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچ جاتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اردگرد کی عمارتیں لرز اٹھیں اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Address


Telephone

+923331234567

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Twin City News network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share