18/08/2026
امارتِ اسلامیہ افغانستان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی پروقار تقریب میں شرکت
اسلام آباد: امارتِ اسلامیہ افغانستان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر موون پیک ہوٹل اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، غیر ملکی سفراء، سفارتی نمائندگان اور ملک بھر سے آئے ہوئے معززین نے شرکت کی۔
تقریب میں فرزندِ شہیدِ اسلام مولانا سمیع الحقؒ، مولانا خزیمہ سمیع الحق اور مولانا اسامہ سمیع نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا خزیمہ سمیع الحق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید مولانا سمیع الحقؒ نے پاکستان اور افغانستان میں قیامِ امن، اتحاد اور بھائی چارے کے لیے اپنی زندگی بھر جدوجہد کی اور اسی مقصد کے لیے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ افغانستان اور پاکستان کے اتحاد، اخوت اور امن کے لیے مولانا سمیع الحقؒ کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
تقریب میں مختلف مقررین نے افغانستان کی موجودہ صورتحال، خطے میں امن و استحکام اور پاکستان و افغانستان کے باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر اظہارِ خیال کیا۔
اس موقع پر حافظ محمد فاروق، جمعیت علمائے اسلام اسلام آباد اور جمعیت علمائے اسلام ضلع نوشہرہ کے رہنماؤں مولانا راحت نیاز حقانی، مولانا ثناء اللہ حقانی کے علاوہ اسفند یار خان صاحب وفد میں شریک تھے۔
صاحبزادہ حافظ محمد فاروق
جمعیت علمائے اسلام اسلام آباد