Chief Warden Civil Defence Islamabad

Chief Warden Civil Defence Islamabad MAHER SHAHID IQBAL ENSURING SAFETY CHIEF WARDEN CIVIL DEFENCE TRANSFORMATIVE EFFORTS FOR A BETTER PAKISTAN ( GOLD MEDALIST )

This page is managed by the Chief Warden of Civil Defence Islamabad to provide information on community safety, volunteer initiatives, and disaster management efforts in the region.

14/07/2026

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ماہین حسن کی ہدایت اور چیف وارڈن مہر شاہد اقبال کی نگرانی میں رات گئے ** F-7** اور F-6 مرکز میں انسدادِ گداگری کے حوالے سے مشترکہ کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران 26 پیشہ ور بھکاریوں کو تحویل میں لے کر متعلقہ اداروں کے حوالے کیا گیا، جن میں 14 مرد، 6 خواتین اور 6 بچے شامل تھے۔

ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس اسلام آباد شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور اسلام آباد کو گداگری سے پاک بنانے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

وقت دنیا کی واحد دولت ہے جو ایک بار چلا جائے تو کروڑوں روپے دے کر بھی واپس نہیں آتا،اپنے قیمتی وقت کو فضول بحثوں، موبائل...
09/07/2026

وقت دنیا کی واحد دولت ہے جو ایک بار چلا جائے تو کروڑوں روپے دے کر بھی واپس نہیں آتا،اپنے قیمتی وقت کو فضول بحثوں، موبائل کی سکرولنگ اور نااہل لوگوں میں ضائع مت کریں،وقت کی قدر کرنا سیکھیں تاکہ مستقبل میں آپ کو پچھتانا نہ پڑے۔

* چیف وارڈن سول ڈیفنس اسلام آباد، **جناب مہر شاہد اقبال صاحب** کی جانب سے ایسی کسی بھی بھرتی یا اشتہار کا کوئی اعلان نہی...
06/07/2026

* چیف وارڈن سول ڈیفنس اسلام آباد، **جناب مہر شاہد اقبال صاحب** کی جانب سے ایسی کسی بھی بھرتی یا اشتہار کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
* **نام کا ناجائز استعمال:** کچھ شرپسند عناصر غیر قانونی طور پر افسران کے نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر کے معصوم شہریوں کو لوٹنے اور گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

*محرم الحرام: اسلام آباد میں سیکیورٹی و انتظامی انتظامات کا اعلیٰ سطحی جائزہ*اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہ...
25/06/2026

*محرم الحرام: اسلام آباد میں سیکیورٹی و انتظامی انتظامات کا اعلیٰ سطحی جائزہ*
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور چیف سول ڈیفنس اسلام آباد مہر شاہد اقبال نے محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اعلیٰ سطحی وفد نے مختلف مقامات کا دورہ کیا، زائرین اور عزاداران سے ملاقات کی، سبیلوں اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا جبکہ سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے عزاداران کو فراہم کی جانے والی سہولیات، حفاظتی اقدامات اور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد نے ہدایت کی کہ عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے تاکہ محرم الحرام کے اجتماعات پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

25/06/2026

نویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پُرامن انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔

24/06/2026

سات محرم الحرام کے جلوسوں کے سیکیورٹی، صفائی، روشنی، پانی کی فراہمی اور زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، آر پی او بابر سرفراز الپا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرحسن وقار چیمہ اور مہر شاہد اقبال چیف سی ڈی پی دیگر متعلقہ افسران نے ممبران امن کمیٹی کے ہمراہ رات گئے مختلف جلوس روٹس اور مقامات کا دورہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس اور سول ڈیفینس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات اور عوامی سہولیات کی سو فیصد فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

24/06/2026

ضلعی انتظامیہ اور پولیس اور سول ڈیفینس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات اور عوامی سہولیات کی سو فیصد فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

21/06/2026

سول ڈیفنس اسلام آباد نے گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ماہین حسن، چیف وارڈن مہر شاہد اقبال اور ایڈیشنل چیف وارڈن انتظار احمد عثمانی کی ہدایات پر بلیو ایریا، F-6، F-7، G-7 اور زو چوک میں کارروائی کرتے ہوئے 29 افراد کو تحویل میں لیا، جن میں 14 بھکاری اور 15 تجاوزات میں ملوث افراد شامل تھے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور سول ڈیفنس اسلام آباد و ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

سول ڈیفنس اسلام آباد

20/06/2026

محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محرم انتظامات، صفائی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ بیشتر انتظامی و ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ کاموں کو برقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chief Warden Civil Defence Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share